’’گوگل‘‘سب سے زیادہ استعمال ہونیوالا لفظ
گزشتہ سال سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے مختلف الفاظ میں لفظ ’گوگل‘سرِ فہرست ہے۔ انسانی استعمال میں سب سے زیادہ موضوع آن لائن سرچ انجن گوگل کا سامنے آیا ہے۔ طرزِ بیان اور اُسلوب سے متعلق ایک امریکن سوسائٹی نے مختلف ذرائع سے جمع کردہ اعداد و شمار کے تحت ان الفاظ کی جانچ پڑتال کی جو ذرائع ابلاغ، آن لائن یا دیگر جگہوں پر زیادہ موضوعِ بحث بنے ہوں۔ دنیا بھر میں صارفین کو ہر قسم کی معلومات تک انتہائی آسان نظام دینے والا یہ سرچ انجن اپنے استعمال کے حساب سے بہت سے دوسرے اہم موضوعات پر سبقت لے گیا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل کی اس جیت نے ویب، بلاگ، ٹوئٹر اور فیس بک کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Bookmarks