Results 1 to 2 of 2

Thread: بھارت سے ڈیل پاکستان پر پابندیاں قبول نہی¬

  1. #1
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default بھارت سے ڈیل پاکستان پر پابندیاں قبول نہی¬

    اسلام آباد…وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے بغیر افغان جنگ نہیں جیت سکتا ،بھارت سے ڈیل کر کرکے پاکستان پر پابندیوں کا رویہ قبول نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا پاکستان کے امریکا سے 60سال سے تعلقات ہیں تاہمپاکستان اور امریکا کے مابین اعتماد کا فقدان ضرور ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو بتاچکے ہیں کہ ڈرون حملوں سے قبائلی انتہا پسندی کی جانب راغب ہو جاتے ہیں اس طرح کے حملوں سے قبائلی اور انتہا پسند ایک ہو جاتے ہیں ۔دنیا بھر نے کہا کہ ڈروں حملوں سے منفی جذبات ابھر رہے ہیں،امریکا کو ڈرون حملوں کے معاملے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔امریکا پر یہ بھی واضح کردیا ہے اورمسلسل کہہ رہے ہیں پاکستان کو امداد نہیں تجارت چاہئے۔ملکی سا لمیت کیخلاف کسی سے تعلقات نہیں چاہتے عالمی طاقتوں کے سات برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔امریکا کو ہر موقع پر پاکستان اور پاکستانیوں کی تشویش سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔ امریکی دورے میں2درجن سے زائد پارلیمینٹرین کو قائل کیا تھا اور ماضی میں بھی میں نے براؤن ترمیم کی منظوری میں اہم کردار اد اکیا اور پریسلر ترمیم کو ختم کرایا اور اسی بدولت امریکاپاکستان سے ڈو مور کے بجائے اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی بات کرتاہے۔ عافیہ صدیقی کے حوالے سے بھی پاکستانیوں کی تشویش سے آگاہ کر چکے ہیں اور امریکا سے کہا کہ آپ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو چھوڑ دیں آپ کی پاکستان میں واہ واہ ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کیلئے وکیل کا بند و بست بھی کردیا گیاہے۔

  2. #2
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Information ka Shukria

Similar Threads

  1. Replies: 26
    Last Post: 11th July 2023, 12:49 PM
  2. Replies: 5
    Last Post: 9th May 2011, 11:55 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 15th January 2010, 11:36 PM
  4. Replies: 5
    Last Post: 7th January 2010, 04:37 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •