Results 1 to 2 of 2

Thread: ایل پی جی کوٹہ ... جرنیل اورافسر ...

  1. #1
    waseem1963's Avatar
    waseem1963 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th September 2020 @ 04:59 PM
    Join Date
    11 Apr 2009
    Age
    60
    Posts
    1,782
    Threads
    816
    Credits
    1,235
    Thanked
    601

    Arrow ایل پی جی کوٹہ ... جرنیل اورافسر ...


    سلام آباد : پاکستان میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اوربلا جواز اضافے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں وزارت پڑولیم وقدرتی وسائل، سوئی سد رن ، سوئی نادرن کمپنیوں کے سربراہوں، اوگرا کے چیئر مین اورمتعلقہ سنیئر حکام کے علاوہ آڈیٹر جنرل نے اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔ قومی اسمبل کی کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید تنقید کی۔ چیئرمین چودھری نثارعلی نے کہا کہ گیس کمپنیاں عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں ۔ ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں معلوم ہوا کہ سی ایف جی فلنگ سٹیشنوں کے لائسنس اورایل پی جی کوٹہ کی الا ٹمنٹ کے لئے کوئی شفاف نظام موجود نہیں ہے اوگرانے اس موقع پر گزشتہ دورحکومت میں جاری کئے گئے ایل پی جی کوٹہ کی الاٹمتٹ کے حوالے سے ایک فہرست بھی پیش کی۔ پی اے سی کے رکن اور سابق وزیرپڑولیم خواجہ آصف نے بتایا کہ سابق دور میں ایل پی جی کوٹہ کو بھی سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا گیا۔ سابق جرنیلوں، بیورکریٹس اورسنیئر سیاستدانوں میں کوٹہ کی بندربانٹ کی گئی ۔ جبکہ قومی احتساب بیوروکے دوسابق چیئرمینوں کو بھی یہ رشوت دی گئی۔ جن لوگوں کو یہ رشوت دی گئی ان کے نام درج ذ یل ہیں۔ جامشوروجوائنٹ وینیچر کے چیئرمین اقبال زیڈ احمد، ان کے بھائی قاضی ہما یوں فرید، قانونی مشیرچودھری اعتزازاحسن کی اہلیہ بشری اعتزاز، سابق چیئرمین نیب اورمشرف کے ساتھی لیفٹینٹ جنرل ر، منیر حفیظ ،ان کے قریبی دوست کیپٹن بشارت، سینٹرگلزار احمد، موجودہ وفاقی وزیر سرمایہ کاری سینٹر وقار احمد، جنرل طارق حمید کے بھانجے بلال جبار اوربیگم فرید ہ طارق ، سابق گورنر پنجاب سابق چیئر مین نیب ،مشرف کے قریبی ساتھی لیفٹینٹ جنرل ر،خالد مقبول کی بیٹی مسزمریم احسن مقبول اور داماد حسن لطیف،سابق گورنر سندھ لیفٹینٹ جزل ر،معین الدین حیدر کے داماد محمد علی حیدر مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے داماد فراست علی چٹھہ ،صدر نیشنل بینک سید علی رضا کے صاحب زادے حسن رضا، سابق وزیر داخلہ آفتاب شیر پاﺅفیملی کے سردار علی خان، پرویز مشرف کے قریبی دوست بریگیڈ ئر سراج کی اہلیہ عذ راسراج، اوربیٹا محسن سراج شامل ہیں۔ ان تمام افراد نے ایک کارٹل بنایا اورایل پی جی کی قیمت صرف دو سال میں ایک سوروپے فی کلو گرام تک لے گئے اور اپنے اثرورسوخ کی بنا پر مرضی ایٹ پرایل پی جی فروحت کر رہے ہیں۔

  2. #2
    msamib4u's Avatar
    msamib4u is offline Senior Member+
    Last Online
    7th February 2011 @ 07:42 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    multan
    Age
    34
    Posts
    4,269
    Threads
    56
    Credits
    945
    Thanked
    439

    Default

    thnx 4 info.

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 1st March 2013, 09:51 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 21st May 2011, 03:24 PM
  3. Replies: 13
    Last Post: 11th December 2010, 11:49 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •