کراچی…بھارتی صوبہ گجرات کی جیل میں ہلاک ہونے والے ماہی گیر نور عالم کی لاش کوحکام نے کراچی میں ورثاکے حوالے کردیا گیا۔فشریز حکام کے مطابق نور عالم کو سال2008اکتوبر میں متنازعہ سمندری حدود سرکریک میں ماہی گیری کرنے کے دوران الرباک نامی کشتی اور6ماہی گیروں سمیت بھارتی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے بھارتی صوبے گجرات کی جیل جام نگر میں منتقل کردیا تھا جہاں 18دسمبر2009کو نورعالم بیماری کے باعث چل بسا،ہلاکت کے بعد نورعالم کی لاش کو دفتر خارجہ حکام اور فشریز حکام نے مطلوبہ کارروائی کرکے جمعہ کوپاکستان میں اسکے ورثا کے حوالے کردیا۔نورعالم کراچی میں ابراہیم حیدری کارہائشی ہے۔
Bookmarks