Results 1 to 2 of 2

Thread: بلوچ ہمارے بھائی ہیں، ان سے ہماراکوئی تصاž

  1. #1
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default بلوچ ہمارے بھائی ہیں، ان سے ہماراکوئی تصاž

    لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ بلوچ عوام ہمارے بھائی ہیں، بلوچوں سے ہماراکبھی کوئی تصادم تھا،نہ ہے اورنہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم بلوچستان کے آرگنائزر یوسف شہوانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے لیاری کے بڑے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی کی بات کی تھی لیکن یہ امرافسوسناک ہے کہ بعض عناصرکی جانب سے لیاری کے جرائم پیشہ افرادکے معاملہ کو بلوچ عوام کامسئلہ بنایا جارہا ہے اور ایم کیوایم اوربلوچ عوام کوآپس میں لڑانے کی سازش کی جارہی ہے۔انھوں نے واضح اوردوٹوک الفاظ میں کہاکہ بلوچ عوام ہمارے بھائی ہیں، بلوچوں سے ہماراکبھی کوئی تصادم د تھا، نہ ہے اورنہ کبھی ہوگاکیونکہ مظلوم ،مظلوم سے کیسے لڑسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم توبلوچوں کے حق میں سب سے آگے بڑھ کربات کرنے والی جماعت ہے، ایم کیوایم نے بلوچ عوام کے حقوق کیلئے اوربلوچ عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ہمیشہ نہ صرف آواز اٹھائی ہے بلکہ وہ بلوچ عوام کے حقوق کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مظلوم عوام کوآپس میں لڑانے اورمحروم ومظلوم بلوچ عوام کوایم کیوایم سے متنفرکرنے کی بہت بڑی سازش ہے تاکہ بلوچ عوام جو ایم کیوایم میں تیزی سے شامل ہورہے انہیں ایم کیوایم سے دوررکھاجاسکے ۔ الطاف حسین نے کہاکہ ان سازشوں سے عام پڑھے لکھے بلوچ عوام کوبیوقوف نہیں بنایا جاسکتا کیونکہ وہ خوب سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم بلوچ عوام کی سچی ہمدرد جماعت ہے اوروہ ہمیشہ بلوچ عوام کے حقوق کیلئے آوازاٹھاتی رہی ہے ۔انھوں نے ایم کیوایم بلوچستان کے کارکنان سے کہاکہ وہ اس سازش کوسمجھیں،کسی بھی قیمت پرمایوس نہ ہوں اور ثابت قدمی ومستقل مزاجی سے تحریک کا پیغام پھیلاتے رہیں۔انہوں نے تنظیمی کام کومزیدآگے بڑھانے اوربڑی تعدادمیں سیاسی کارکنوں اوربلوچ عوام کی ایم کیوایم میں شمولیت پر ایم کیوایم بلوچستان کے آرگنائزریوسف شاہوانی اوربلوچستان کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کومبارکباداورخراج تحسین پیش کیا۔

  2. #2
    masoom no 1 is offline Member
    Last Online
    19th August 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    21 Oct 2007
    Location
    belgium
    Posts
    8,935
    Threads
    239
    Thanked
    586

    Default

    thanks 4 sharing

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 14th June 2018, 10:26 PM
  2. Replies: 22
    Last Post: 11th August 2014, 06:23 AM
  3. Replies: 5
    Last Post: 14th March 2011, 05:18 AM
  4. Replies: 6
    Last Post: 6th March 2011, 03:08 PM
  5. Replies: 1
    Last Post: 22nd March 2010, 03:46 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •