Results 1 to 3 of 3

Thread: ایٹمی تباہی کے خطرے کی سوئی ایک منٹ اور پیچ

  1. #1
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default ایٹمی تباہی کے خطرے کی سوئی ایک منٹ اور پیچ

    لندن…جنگ نیوز…دنیا میں ایٹمی تباہی کے بارے میں خطرے کی سوئی کو اس علامتی گھنٹے کے نشان سے ایک منٹ دور کر دیا گیا ہے جب اس تباہی کے ہونے کا امکان ہے۔ اس علامتی گھنٹے کو ’مڈ نائٹ آور‘ کہا جاتا ہے۔ ’بلیٹن آف اٹامک سائنٹسٹس‘ (بے اے ایس) گزشتہ پچپن برسوں سے ایٹمی تباہی کے خطرے کا اندازہ لگانے کے لیے پیمانے کے طور پر اس گھڑی کو استعمال کر رہا ہے۔ ایک منٹ بڑھنے کے بعد اب دنیا تباہی کے علامتی گھنٹے کے نشان سے چھ منٹ دور ہے۔ ’بے اے ایس‘ نے کہا کہ انہوں نے گھڑی کو پیچھے کرنے کا فیصلہ ’مثبت عالمی حالات‘ کی وجہ سے کیا ہے۔ خطرے کی اس گھڑی کا ذکر پہلی بار جاپان پر ایٹم بم کے حملے کے بعد 1947ء میں ایک جریدے میں کیا گیا تھا۔ گھڑی کی سوئی کو پہلی بار خطرے کے نشان سے سات منٹ دور رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے سوئی کی پوزیشن کو اٹھارہ بار بدلا جا چکا ہے۔ جنوری 2007ء میں سوئی خطرے کے نشان سے پانچ منٹ دور تھی جب موسمی تبدیلی کو ایٹمی لڑائی کے ساتھ انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ اْس وقت ایران کے جوہری پروگرام کو بھی مد نظر رکھا گیا تھا اور اس کے ساتھ عالمی سطح پر جوہری مواد کی تجارت بھی ایک وجہ تھی۔ دو سال بعد اب ’بی اے ایس‘ کا کہنا ہے کہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی روک تھام اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے امریکہ، چین، یورپی یونین، برازیل اور انڈیا کے درمیان ان مسائل پر اتفاق رائے کے امکان کا بھی ذکر کیا ہے۔ بی اے ایس انیس سو سینتالیس سے جوہری عدم پھیلاوٴ کے لیے کام کر رہی ہے۔

  2. #2
    babbi is offline Junior Member
    Last Online
    12th January 2018 @ 12:37 PM
    Join Date
    20 Nov 2007
    Posts
    2
    Threads
    0
    Credits
    1,026
    Thanked
    0

    Default

    kia baat ha

  3. #3
    masoom no 1 is offline Member
    Last Online
    19th August 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    21 Oct 2007
    Location
    belgium
    Posts
    8,935
    Threads
    239
    Thanked
    586

    Default

    thanks 4 sharing

Similar Threads

  1. Replies: 13
    Last Post: 5th October 2016, 04:22 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 21st April 2011, 06:12 PM
  3. دھماکہ(چائنا کے موبائلز کی جی پی آر ایس سیٹ
    By FarhanDanish in forum General Mobile Discussion
    Replies: 47
    Last Post: 27th December 2010, 12:16 PM
  4. Replies: 19
    Last Post: 15th December 2009, 06:03 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •