Results 1 to 9 of 9

Thread: آئی پی ایل تنازع

  1. #1
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Lightbulb آئی پی ایل تنازع

    آئی پی ایل تنازع،للت مودی کا اعجاز بٹ سے بات چیت سے گریز


    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین اعجاز بٹ نے آئی پی ایل فرنچائز کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعجاز بٹ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں شامل نہ ہونے پر افسوس ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کھیل سے کہا ہے کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب سے اس معاملے پر بات کریں، انہوں نے بتایاکہ وہ بہت دیر تک آئی پی ایل کمشنر للت مودی سے بات کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن للت نے فون نہیں اٹھایا۔ اعجاز بٹ نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ختم ہونے پر ٹیم کی کارکردگی اور دیگر اہم باتوں کا نوٹس لیں گے،انہوں نے پاکستان ٹیم کیلئے بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ کی ضرورت پر زور دیا۔


    آئی پی ایل نیلامی:پاکستانی کھلاڑی نہیں لیے گئے

    ممبئی میں جاری انڈین پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی نیلامی میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کیرون پولارڈ اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر شین بان 7,50000 ہزار ڈالر میں خریدے گئے تو پاکستان کا ایک کھلاڑی بھی نہیں لیا گیا۔ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو آئی پی ایل کی نیلامی میں کسی بھی پاکستانی کرکٹر کے نہ خریدے جانے پر قطعاً حیرت نہیں ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے سے پتہ تھا کہ یہی ہوگا۔آفریدی نے آسٹریلیا سے برطانوی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ صرف چند کرکٹرز کا نہیں بلکہ پاکستان کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ بہت پہلے ہی اپنے دوستوں کو یہ کہہ چکے تھے کہ اس مرتبہ پاکستانی کرکٹرز کوکوئی نہیں خریدے گا۔اگرچہ فرنچائزز پاکستانی کرکٹرز کو خریدنے میں دلچسپی رکھتی تھیں لیکن انہیں کس نے منع کیا یہ سب جانتے ہیں۔ پاکستان کے شاہد کے علاوہ مصباح الحق ، عمر گل ، عمران نذیر، رانا نوید، محمد عامر، عبدالرزاق ، کامران اکمل ، عمر اکمل ، سعید اجمل ، اور سہیل تنویر نیلامی کے لیے فہرست میں شامل تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ فرنچائزرز کو خطرہ تھا کہ رقم خرچ کرنے کے بعد اگر کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے نہیں دیا گیا تو کیا ہو گا۔ اسی تشویش کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کےلئے کسی نے بھی بولی نہیں لگائی۔ گزشتہ برس پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی کو آئی پی ایل میں کھیلنے کے لیے پاکستان حکومت نے ویزا جاری نہیں کیا تھا۔آئی پی ایل کمشنر للت مودی نے نیلامی کے اختتام پر پریس سے خطاب کیا۔ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کےلئے کسی بھی فرنچائز ٹیم کی جانب سے بولی نہ لگانے کے جواب کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کئی ممالک کے کھلاڑی ہیں جن کے لیے بولی نہیں لگی۔ کیرون پولارڈ کو ممبئی انڈین نے خریدا تو شین بانڈ کلکتہ نائٹ رائڈرز کے ہاتھ لگے۔ پولارڈ آئی پی ایل فرنچائز کے درمیان بےحد مقبول رہے کیونکہ انہیں آئی پی ایل کی چار ٹیمیں خریدنے کے لیے بولی لگا رہی تھیں اور ان سب کے درمیان ٹائی ہوگیا۔آئی پی ایل کمشنر للت مودی کی مداخلت کے بعد بھارتی روپیہ میں خفیہ بولی لگائی گئی اور وجے مالیا کے رائل چلینجرز کے مقابلے ممبئی انڈینز نے پولارڈ کو جیت لیا۔ نیلامی کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلیا کے کھلاڑی بریڈ ہیڈن کو دہلی ڈیر ڈیولز نے 6,1000 ڈالرز میں خریدا جبکہ نیوزی لینڈ کے بالر شین بونڈ بھی پولارڈ کی طرح مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے انہیں کلکتہ نائٹ رائڈرز نے 7,50000 ڈالرز میں خرید لیا۔ ممبئی میں منگل کی صبح سے انڈین پریمیئر لیگ نے 67 کھلاڑیوں کی نیلامی شروع کی۔ امکان تھا کہ اس مرتبہ پاکستان کے گیارہ کھلاڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔ لیکن دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی کشیدگی کی وجہ سے گزشتہ برس پاکستانی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل میچوں میں حصہ نہیں لیا تھا۔ صبح جب کھلاڑیوں کی بولنی لگنی شروع ہوئی تو پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کا نام سب سے پہلا آیا اور ڈھائی لاکھ ڈالر قیمت رکھی گئی لیکن انہیں کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔اسی طرح عمر اکمل، کامران اکمل اور سہیل تنویر کو بھی کسی بھی ٹیم نے نہیں خریدا۔مشاہدین کا خیال ہے کہ فرینچائزرز کو شاید اب بھی یقین نہیں ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر ہوں گے اور ان کے ذریعہ خریدے گئے پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میچوں میں کھیل بھی سکیں گے۔آئی پی ایل فرنچائزرز میں بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا اور شلپا شیٹی بھی موجود تھیں

  2. #2
    smrat_boy's Avatar
    smrat_boy is offline Advance Member
    Last Online
    8th December 2020 @ 06:37 PM
    Join Date
    05 Apr 2009
    Location
    hafizabad
    Age
    34
    Posts
    2,052
    Threads
    320
    Credits
    100
    Thanked
    176

    Default

    nice info
    Lover Place


  3. #3
    rightpath's Avatar
    rightpath is offline Senior Member
    Last Online
    31st March 2018 @ 12:01 PM
    Join Date
    11 Jan 2010
    Location
    Loralai
    Gender
    Male
    Posts
    1,753
    Threads
    125
    Credits
    1,147
    Thanked
    78

    Default

    India Ab Bhi Dushman Hai Aur Dushmani Kara Hai

  4. #4
    imnisarahmed is offline Senior Member+
    Last Online
    17th October 2018 @ 04:30 PM
    Join Date
    30 Nov 2009
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    57
    Threads
    0
    Credits
    1,116
    Thanked
    0

    Default

    Hinduo ki zehaniyat hi esi hai. Jis ka izhar unho ne kal kiya. Hume apne players pe fakhar hai. Ye dunya k best T20 players hai.

  5. #5
    imnisarahmed is offline Senior Member+
    Last Online
    17th October 2018 @ 04:30 PM
    Join Date
    30 Nov 2009
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    57
    Threads
    0
    Credits
    1,116
    Thanked
    0

    Default

    Hamare players ko chaheye k wo ipl ka bycott kar den.

  6. #6
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Default

    آپ سب کے ریپلائے کا بہت بہت شکریہ ابھی معاملہ گرم ہے تو حکومت سے لے کر کھلاڑی اور بورڈ عہدیدار تک سب یہی بول رہے ہیں کہ بھارت کو اس کا جواب دیں گے یوں کریں گے ویسا کریں گے ایسا ہوگا ویسا ہوگا وغیرہ وغیرہ بلکہ ہمارے جو کرکٹر ہاتھ پیر جوڑ کر آئی پی ایل میں شرکت کرنے کے لئے گئے تھے وہ بھی کھسیانی بلی کھمبہ نوچے کے مصداق اب فرمارہے ہیں کہ بھارت میں جو ہمارے ساتھ ہوا وہ ہم کو پہلے ہی معلوم تھا وغیرہ وغیرہ آپ سب لوگ لکھ لو ہونا کچھ نہیں ہے اور کچھ بھی نہیں ہوگا نہ ہی حکومتی سطح پر اور نہ ہی ہمارے کھلاڑی کچھ کرپائیں گے سب پیسے کا گیم ہے بھائی آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

  7. #7
    Mohsin Shah's Avatar
    Mohsin Shah is offline Senior Member+
    Last Online
    4th September 2012 @ 06:19 AM
    Join Date
    17 Nov 2009
    Location
    City of Iqbal
    Posts
    6,477
    Threads
    147
    Credits
    975
    Thanked
    553

    Default

    Nahi Janaab

    Ab tu Ham matlab Pora Pakistan is IPL ka Boycott kare ga...

    Koi Bhi Channel yeh Matches nahi dekha Sake ga...

  8. #8
    msamib4u's Avatar
    msamib4u is offline Senior Member+
    Last Online
    7th February 2011 @ 07:42 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    multan
    Age
    34
    Posts
    4,269
    Threads
    56
    Credits
    945
    Thanked
    439

    Default

    Mein to kehta hoon k lanat bhejo india par
    Qasam se ye parh k mera khoon full garam ho gia hay


  9. #9
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Default

    Quote mohsin shah said: View Post
    nahi janaab

    ab tu ham matlab pora pakistan is ipl ka boycott kare ga...

    Koi bhi channel yeh matches nahi dekha sake ga...
    شکریہ ریپلائے کا برادر محسن اور یہی جذبہ اللہ کرے کہ جو آپ کا ہے اس وقت ایسا میڈیا اور پاکستانی گورنمنٹ اور پی سی بی کے کرتا دھرتا اور خاص کر ہمارے کرکٹروں میں پیدا ہوجائے کہ وہ خود اعلان کردیں کہ آئندہ وہ بھارت جاکر کبھی بھی کوئی میچ چاہئے وہ چیریٹی ہی کیوں نہ ہو نہیں کھیلیں گے،میڈیا نہ کبھی دکھائیں،اور کرکٹ بورڈ اب سر اٹھا کر بات کریں تو کیا ہی بات ہوگی ویسے آپ کی اطلاع کے لے عرض ہے کہ جیو سپر،پی ٹی وی سے انڈیا کا انڈرنائنٹین میچ کل ہی دکھایا جارہا تھا یہ تو حالت ہے ہمارے میڈیا کی کہاں آئی پی ایل کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں یہ لوگ کبھی بھی نہیں کریں گے اگر کیا تو شاید کیبل والے ہی کرلیں اور اگر انہیں بھی اچھے اشتہارات مل گئے تو یہ بھی نہیں ہوپائے گا دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

    msamib4u mein to kehta hoon k lanat bhejo india par
    qasam se ye parh k mera khoon full garam ho gia hay
    جی بہت شکریہ ریپلائے کا بھائی اور لیجئے کروڑوں مرتبہ لعنت بھیج دی میں نے تو انڈیا پر

Similar Threads

  1. Replies: 28
    Last Post: 20th February 2016, 07:41 PM
  2. Replies: 3
    Last Post: 15th February 2011, 11:07 AM
  3. کیا آپ کی انعامی گاڑی تو نہیں نکلی؟
    By LoyalMuhammaden in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 4
    Last Post: 13th July 2010, 12:17 PM
  4. Replies: 22
    Last Post: 28th January 2010, 06:33 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •