آئی پی ایل میں پاکستان کے پاکستان کے شاہد آفریدی، مصباح الحق ، عمر گل ، عمران نذیر، رانا نوید، محمد عامر، عبدالرزاق ، کامران اکمل ، عمر اکمل ، سعید اجمل ، اور سہیل تنویر حصہ لے رہے تھے اور ان تمام کرکٹروں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا کہ کسی طرح آئی پی ایل کھیل لیں اس میں حصہ لے لیں ظاہر سی بات ہے کہ یہ تمام چکر پیسوں کا ہے لیکن اس بار جو زبردست قسم کی بے عزتی ہمارے کرکٹروں کے نصیب میں آئی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی حالانکہ یہ طے شدہ بات تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہائی شدید نوعیت کی ہے اور آج ہی امریکی تھنک ٹینک نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے کرکٹر ہو یا گلوگار یا فنکار سب کے سب پیسوں کے چکر میں بھارت جانے کے لئے بے چین رہتے ہیں۔
آپ اپنی رائے دیجئے کہ کیا ہمارے کرکٹروں کو آئندہ ملک کے لئے کھیلنا چاہئے یا پیسوں کے لئے۔
Bookmarks