کراچی میرپور خاص میں حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی مفت کتابیں کباڑیے کو فروخت کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔ کتابیں 2روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی تھیں۔ ریڑھی بان کا کہنا ہے کہ یہ کتابیں اس نے ایک سرکاری اسکول سے خریدی تھیں۔وزیرتعلیم سندھ پیر مظہرالحق نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کتابیں کباڑیے کو فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور کہا کہ واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کی جائے۔ اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی ای ڈی او تھرپارکر عبدالمجید کی سربراہی میں قائم کر دی گئی ہے۔
Bookmarks