کراچی …پاکستانی اسٹاک ایکس چینجز میں اس ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے13 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی اسٹاک مارکیٹس سے اس ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر13 لاکھ17 ہزار ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے ۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق2010کے پہلے مہینے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر1کروڑ52 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے جبکہ گذشتہ اسی عرصے میں14 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے گئے تھے۔اعدادوشمار کے مطابق دسمبر2009 کے د وران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے42 لاکھ ڈالر مالیت کی نئی خریداری کی تھی۔
Bookmarks