واشنگٹن……کہتے ہیں دنیا میں دیوانوں کی کوئی کمی نہیں ہے ایسے ہی ایک دیوانے کا تعلق امریکا سے ہے جس نے سگریٹ نوشی کے خلاف ایک مہم کے دوران محض چھ منٹ میں دو سو سگریٹیں کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ رچی میجک نامی اس 53 سالہ شخص نے اس وقت لوگوں کو دنگ کر دیا جب اس نے اتنے قلیل وقت میں دو سو جلتی ہوئی سگریٹیں چبا ڈالیں۔ رچی نے، جو پیشے کے اعتبار سے ایک شعبدے باز ہے اس نے اپنے اس فن کو اپنے مداحوں کی دل چسپی کے لیے ایک پرکشش طریقہ قرار دیا ہے۔
Bookmarks