لاہور…مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل مشاہدحسین سید نے کہاہے کہ حکومت کو فوج، عدلیہ اور مڈ ٹرم الیکشن کاکوئی خطرہ نہیں،اسے اگرکوئی خطرہ ہے تووہ اپنی خراب کارکردگی اور کرپشن سے ہے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدرزرداری کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے"کی پالیسی پر گامزن ہیں اوروزیراعظم این آراو زدہ وزراسے جان چھڑالیں،تووہ ان کاساتھ دینے کوتیارہیں،مشاہدحسین کا کہناتھا کہ وزیر اعظم ایک طرف صدر زرداری کادفاع کررہے ہیں،تودوسری جانب سسٹم مضبوط بنانے کی باتیں کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت تاخیری حربے آزماکربلدیاتی الیکشن سے بھاگنا چاہتی ہے،وعدے پورے نہ ہونے کی وجہ سے وہ گلگت بلتستان کے بعد مانسہرہ کا الیکشن بھی ہارچکی ہے جبکہ ان کی جماعت انہیں راولپنڈی کا الیکشن بھی ہرائے گی ،لاہور میں چیف سیکریٹری کی کار کی ٹکرسے کرنل ریٹائرڈ اکرام کے جاں بحق ہونے کے واقعے کو مشاہد حسین نے وی آئی پی کلچر کا شاخسانہ قراردیااورکہاکہ اس کلچرکاخاتمہ ہونا چاہئے۔
Bookmarks