بنوں …بنوں میں دھماکے سے گرلز اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے غوری والا کے گاؤں معاویہ کلہ میں نامعلوم شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے اسکول کی بیرونی دیواراور دو کمرے تباہ ہوگئے ۔ واقعے کے بعد مقامی افراد وہاں پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ اٹھانا شروع کردیا۔
Bookmarks