نیو یارک سبزیاں اور دالیں روز مرہ کھانوں کا حصہ تصور کئے جاتے ہیں تاہم ان کا زائد استعمال کبھی کبھار نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ایک امریکی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ مسور کی دال اور گوبھی کا زائد استعمال جسم میں موجود Antioxidants کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ اینٹی اوکسیڈنٹ Antioxidants پٹھوں کو نقصان پہنچنے سے محفوظ رکھتے ہیں اور عارضہ قلب اور کینسر جیسے مہلک امراض کا خدشہ بھی کم کردیتے ہیں۔
Bookmarks