نیو یارک……قدرتی چیزوں میں کئی بیماریوں کے لئے شفا رکھی گئی ہے تاہم ضرورت ان کے صحیح استعمال کی ہے۔ حال ہی میں ایک امریکی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ ٹماٹر کا ساس اور مچھلی کا تیل پروسٹریٹ کینسر کو بڑھنے سے روکنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے ۔پروسٹریٹ کینسر کے 1000 مریضوں پر کی جانے والی اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کے تیل کا استعمال پروسٹریٹ کینسر کو بڑھنے سے 27 فیصد تک کم کرسکتا ہے جبکہ پکے ہوئے ٹماٹر وں میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو اس مرض کو بڑھنے سے 44 فیصد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Bookmarks