بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
آپ صلی الله عليه وسلم پر خصوصی انعامات اور سادگیحضرت جابر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے پانچ چیزیں ایسی دی گئیں ہیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں ہیں
1ِ: ایک ماہ کی مسافت سے لوگوں کے دلوں میں میرا رعب ڈال دیا گیا ہے ،
2: پوری زمین کو میرے لئے مسجد اور پاک بنادیاگیا جہاں بھی نماز کا وقت ہو نماز پڑھ لیں ،
3: میرے لئے مال غنیمت کو حلال کیا گیا ہے ،
4: مجھے شفاعت سے نوازاگیا اور
5: ہر نبی اپنی قوم کے لئے خاص بھیجاجاتا ہے جبکہ مجھے پوری دنیا والوں کے لئے نبی بھیجا گیا ہے (بخاری و مسلم)
صحیح مسلم میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بروز قیامت سب سے پہلے میری شفاعت قبول ہوگی ، اور میری امت سب سے زیادہ ہوگی اور میں سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں قیام اللیل میں ورم ہوجاتا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا توفرمایا ! کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں (بخاری ومسلم)
اور مزید فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بستر چمڑے کا تھا جس میں کھجور کے تنے کی چھال بھری ہوتی تھی
Bookmarks