Results 1 to 9 of 9

Thread: IshQ-e-HaQeeQi

  1. #1
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default IshQ-e-HaQeeQi

    السلامُ علیکُم ورحمتُہ اللہ وبرکاتُہ

    ایک اور موقع پر الہی بخش نے کہا ، ابا تم عشق کی بات بُہت کرتے ہو ، کہتے ہو زندگی کا مقصد عشق ہونا چاہیے ، عشق اللہ اور اُس کے رسُول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے
    یہ تو بتائو یہ عشق کیا چیز ہے ، مشکل ہے کہ آسان مجھے محبت بڑی آسان لگتی ہے ۔ کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی ، ہو جاتی ہے تو جاتی ہے نہیں ہوتی تو نہیں ہوتی ، مگر اتنا بڑا مسلہ تو نہیں لگتا جتنا تم بتاتے ہو

    باپ کے چہرے پر نرمی ہی نرمی بکھر گئی آنکھوں میں جیسے گہری سوچ اُتر آئی.
    میں تو جاہل آدمی ہُوں بیٹے ۔آپ ہی آپ یہ باتیں سمجھنے کی کوشش کرتا رہتا ہُوں ، اس کو پڑھنے کے لیے کتابیں پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں ہو تی ۔ یہ عشق تو آدمی کے اندر ہوتا ہے نا بس اس کے لیے خود کو سمجھنے اور تبدیل کرتے رہنا ہوتا ہے
    وہ کہتے کہتے رُکا اور بظاہر سامنے والی دیوار پر کچھ دیکھنے لگا ، لیکن لگتا تھا کہ وہ بُہت دُور دیکھ رہا ہے
    عشق تو بیٹے آسان ہے بُہت ہی آسان یہ تو ہو جاتا ہے پر عشق کرتے رہنا کئے جانا بُہت مشکل ہے عشق کے تقاضے پُورے کرنا بالکل آسان نہیں ، اس کے لیے تو اپنا آپ مارنا پرتا ہے

    الہی بخش نے پُوچھا کہ ابا عشق کیسے ہو سکتا ہے اُس سے جس کو دیکھا نہ ہو ؟

    اپنے وجود پر غور کرنا شروع کر ، پیدا ہُوا تو کیڑے جیسا تھا ، اپنے لیے کچھ بھی نہیں کر سکتا تھا ، نہ اپنی حفاظت نہ زندگی کا اہتمام ، رب نے تیری حفاطت کی ، تُجھے پالا ، دو ہاتھ دیے ، دوٹانگیں دی ، کام کرتی ہُوئی دو آنکھیں*دیں ، بینائی دی ، عقل دی ، تجھے ایک مکمل انسان بنایا ، کوئی کمی کوئی محرومی تیرے لیے نہیں چھوڑی ، سب سے بڑھ کر تُجھے ایک مُسلمان کے گھر میں*پیدا کیا ، تاکہ تجھے حق کی تلاش میں نہ بھٹکنا پڑے ، یہ سب احسان تجھ پر کیے ، اس نے جو بے نیاز ہے ، جس کو کسی سے غرض نہیں ، اسے کسی سے کچھ نہیں چاہیے ، اور اتنے احسانوں کے بعد اس نے بھلائی کا راستہ دکھا کر تُجھ پر احسان کیا ، اب اس کہ جواب میں تُو کیا کرے گا

    الہی بخش کچھ دیر سوچتا رہا ، سوال مشکل تھا ، سوچتے سوچتے ذہن منتشر ہو ا جارہا تھا
    وہ اپنی سوچوں کو یکجا کرنے کی کوشش کر رہا تھا ، میں اللہ کے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا
    نماز پڑھوں گا ، عبادت کروں گا ، اُس کے بتائے ہُوئے سیدھے راستے پر چلوں گا ،اُس کا شکر ادا کروں گا

    یہ بھی تو اللہ کا احسان ہو گا تجھ پر ، باپ نے کہا اس لیے کہ یہ سب کچھ کرنا تو تیرے لیے فائدہ مند ہے ، پھر بتا تُو نے کیا کیا کچھ بھی تو نہیں .یاد رکھ توفیق بھی اللہ ہی دیتا ہے ،

    تو میں اور کیا کر سکتا ہُوں ، الہی بخش نے پوچھا ،

    محبت کے سوا کیا کر سکتا ہے ، اللہ کی غلامی تو فرض ہے ، اس کا حکم بجا لانے میں ہی اپنی فلاح ہے ، ہاں محبت اسی کے لیے ہے سمجھا کچھ ؟
    سمجھ تو گیا ابا ، پر محبت تو ہو جاتی ہے کی نہیں جاتی .
    ٹھیک کہتا ہے لیکن محبت بے سبب نہیں*ہوتی ، کبھی یہ ہمدردی اور کبھی اس کا سبب خواہش ہوتی ہے ، کبھی آدمی محبت کی طلب میں محبت کرتا ہے ، یہ سوچ کر کہ اسے جواب میں محبت ملے گی اور کبھی آدمی کسی کے احسانات
    کی وجہ سے محبت کرا ہے ، تیرے پاس تو محبت کا سبب موجود ہے محبت کو سامان تو کر..
    کیسے کروں ابا ؟
    ہر وقت خدا کے احسانات کو یاد کیا کر ، غور کیا کر کہ ہر سانس خدا کی عنایت ہے. یوں دل میں شکر گُزاری پیدا ہوتی گی
    ،پھر تُو بے بسی محسوس کرے گا کہ اتنے احسانات کا شکر کیسے ادا کیا جاسکتا ہے ، وہ بے بسی تیرے دل میں محبتپید کرے گی ، تُو سوچے گا کہ مالک نے بنا کسی غرض کے تجھے نوازا ، تجھ سے محبت کی، تُو غور کر کہ اتنی بڑی دُنیا میں کروڑوں انسانوں کو بیچ تُو کتنا حقیر ہے ، سینکڑوں کے مجمع میں بھی تیری کوئی پہچان نہیں ، کوئی تجھ پر بُری نظر بھی نہیں ڈالے گا ، کسی کو پروا نہیں ہوگی ، کہ کوئی الہی بخش بھی ہے ، لیکن تیرا رب کروڑوں انسانوں
    کے بیچ بھی تجھے یاد رکھتا ہے ، تیری ضروریات پوری کرتا ہے تیری بہتری سوچتا ہے ، تجھے اہمیت دیتا ہے ان سب باتوں پر غور کرتا رہے گا تو تیرے دل میں خدا کی محبت پیدا ہو گی ، اس محبت کے ساتھ بھی یہ سب کچھ سوچتا رہے
    گا تو محبت میں گہرائی پیدا ہو گی ، اور پھر تجھے خدا سے عشق ہو جائے گا

    لیکن اب اللہ سے محبت کا طریقہ کیا ہے ؟ الہی بخش نے پوچھا ، کیا اس سے یہ کہتا رہوں کہ مجھے تم سے محبت ہے.
    یہ تو انسانوں*سے کہنا پڑتا ہے ، باپ نے جواب دیا ، کیونکہ وہ کچھ نہیں*جانتے لیکن اللہ سب جانتا ہے اُس سے دل کا حال نہیں*چھپا ہُوا ، صرف محبت کرتے رہو ، وہ جان لے گا. جہاں تک طریقے کا تعلق ہے تو ہم جیسے حقیر بندوں کے لیے اس نے فرمایا ہے کہ مجھ سے محبت کرنی ہے تو میرے بندوں سے محبت کرو. بغیر کسی غرض کے ہر انسان سے صرف اس لئے محبت کرو کہ وہ بھی اللہ کابندہ ہے . باپ کہتے کہتے رکا ، اور مُسکرایا '' اب تُو سمجھ رہا ہے نا . اللہ کو اپنے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے خاص محبت تھی . بے پناہ محبت . ہم اللہ سے محبت کرتے ہیں تو ہم پر عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی لازم ہے. عشق نہ کہیں رکتا ہے نہ کہیں ختم ہوتا ہے .
    اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کیسے کریں گے؟

    ہم نے اللہ سے محبت کی تو ہمیں اس سے عشق تو کرنا پڑے گا ، جو اللہ کو سب سے زیادہ پیارا ہے ... اس سے عشق کرنے کے لیے ہمیں اس کا احترام کرنا ہو گا ، اس پر درود بھیجتے رہو ، اس کے اسم مبارک پر احتراما کھڑے ہو جائو . اس کی سنت طیبہ کی پیروی کرو ، اور آخری بات یہ اصول کہ جو بھی اسے پیارا ہو ، اسے اپنی جان سے پیارا سمجھو ، اسی بنیاد پر تو ہم اللہ کے عشق سے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق تک پہنچتے ہیں


    جی یہ باتیں تو عشق کی تھیں ، اللہ سے عشق اللہ کے رسول سے عشق ، شاید بُہت سے لوگ یہ جانتے ہوں کہ میں نے *یہ لائنز کہاں*سے شیئر کی ، عشق کا عین ، ناول سے لیکن ان کو شئیر کرنے کامطلب بھی آپ کو سمجھنا چاہیے
    کچھ سمجھ آئے تو ضرور بتائیے گا

    اُمید ہے کہ اس تھریڈ کے ذریعے جو میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہُوں آپ سمجھ رہے ہونگے

  2. #2
    UZMA AIRAJ is offline Member
    Last Online
    11th May 2011 @ 07:58 PM
    Join Date
    07 Sep 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    3,959
    Threads
    142
    Thanked
    660

    Smile

    Ohooo Bht zabrdast thread Muzaffar Bhai...I don't believe dis...Kitna acha likha hai aapne Allah apko iski JAZAE KHAIR ata farmen..!

  3. #3
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    Quote UZMA AIRAJ said: View Post
    Ohooo Bht zabrdast thread Muzaffar Bhai...I don't believe dis...Kitna acha likha hai aapne Allah apko iski JAZAE KHAIR ata farmen..!
    dekhoo kuri tusi zara ghor karoo maine nahi likha , lakin maine ishQ ka ain se select kiya ha tusi ve na ahoooo

  4. #4
    UZMA AIRAJ is offline Member
    Last Online
    11th May 2011 @ 07:58 PM
    Join Date
    07 Sep 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    3,959
    Threads
    142
    Credits
    0
    Thanked
    660

    Default

    Quote Confuse said: View Post

    dekhoo kuri tusi zara ghor karoo maine nahi likha , lakin maine ishQ ka ain se select kiya ha tusi ve na ahoooo
    Kia kia hai...han kia likha hai me nai smjhi...

  5. #5
    IT.BOY's Avatar
    IT.BOY is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 12:13 PM
    Join Date
    26 Dec 2007
    Location
    *MAA KI AGOOSH*
    Gender
    Male
    Posts
    28,374
    Threads
    651
    Credits
    998
    Thanked
    3079

    Default

    بہت اچھی شیئرنگ کی ہے آ پ نے
    شکریہ
    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]

  6. #6
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    Really Zabardast Sharing Hai
    Thanks Muzaffar Bhai

  7. #7
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    shukria sahibaan

  8. #8
    Rubbeena is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd June 2010 @ 09:01 PM
    Join Date
    10 Mar 2010
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,196
    Threads
    126
    Credits
    0
    Thanked
    275

    Default

    ishq , bohat ache selection ha umeed ha ishq k bare ma aap itna jante bi honge

  9. #9
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    g muhtarma janta hoon kuch issi liye share kia apna intikhaab , aap ki hosla afzai ka shukria

Similar Threads

  1. Aik Haqeeqi TUfa
    By YuMs in forum Software Reviews
    Replies: 57
    Last Post: 15th March 2016, 12:45 PM
  2. Haqeeqi Ghar
    By Dram in forum Photo Gallery
    Replies: 11
    Last Post: 13th March 2016, 12:51 PM
  3. Haqeeqi Shohar Kon Hai??
    By Fasih ud Din in forum Baat cheet
    Replies: 8
    Last Post: 10th November 2014, 12:15 PM
  4. Haqeeqi manzr.......
    By muzafarmohsin in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 13
    Last Post: 7th June 2010, 04:56 PM
  5. haqeeqi eid
    By Fasih ud Din in forum Baat cheet
    Replies: 10
    Last Post: 14th October 2007, 10:53 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •