پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورے کے بعد تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے محمد یوسف اور یونس خان پر تاحیات جبکہ شعیب ملک اور رانا نوید پر ایک سال تک کسی بھی طرح کی کرکٹ کھیلنے کی پابندی لگا دی ہے۔
شاہد آفریدی پر بال ٹیمپرنگ کے جرم میں تیس لاکھ روپے جبکہ کامران اکمل اور عمر اکمل پر سینٹرل کانٹریکٹ کی شقوں کی خلاف ورزی پر بالترتیب تیس اور بیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے دورہ پر پاکستانی ٹیم نے جس خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اس پر بورڈ کے چیئرمین نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ پابندیاں عائد کی گئیں ہیں۔
اس فیصلے سے پاکستانی کرکٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ کیا اس فیصلے سے مستقبل میں پاکستان کرکٹ بہتر ہو جائے گی؟ آپ کے خیال میں کیا یونس اور یوسف پر پابندی کا فیصلہ درست ہے؟ پی سی بی کے فیصلے پر آپ کا کیا ردعمل ہے؟
Bookmarks