السلام علیکم
میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک بہت ہی قیمتی کتاب شئیر کرنا چاہتا ہوں
قصیدہ حساب بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ
آپ حضرات جانتے ہی ہیں کہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ شاعر رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ ایک مرتبہ ایک کافر نے نعوذ باللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں گستاخی کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ سے فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ اے حسان اٹھو اور اس کا جواب دو۔
تو انہوں نے اس کا جو جواب دیا وہ اس کتاب میں اردو ترجمے کے ساتھ شامل ہے۔
اور اس کے علاوہ اس میں دیگر بہت ہی نایاب نعتیں بھی ہیں جن میں مفتی تقی عثمانی صاحب،حکیم اختر صاحب دامت برکاتہم کے علاوہ نفیس الحسینی رحمتہ اللہ کی نعت بھی شامل ہے
تو جناب کتاب ڈاونلوڈ کریں۔ اور اپنی آرا سے آگاہ فرمائیں۔
اللہ حافظ