Results 1 to 6 of 6

Thread: ہنسنا منع ہے

  1. #1
    *ESHA*'s Avatar
    *ESHA* is offline Advance Member+
    Last Online
    15th December 2019 @ 12:01 PM
    Join Date
    29 Mar 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    10,158
    Threads
    536
    Credits
    78
    Thanked
    164

    Smile ہنسنا منع ہے

    ہنسنا منع ہے

    امریکی گورے بڑی ڈھٹائی اور صفائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں' پاکستان میں موجود امریکی پٹاری کے دانش فروش ان کے جھوٹ کو ''الہام'' کا درجہ دیکر صفحوں کے صفحے کالے کر ڈالتے ہیں … امریکہ کا تو کام ہی مسلمانوں کے خلاف شوشے چھوڑنا ' افواہیں پھیلانا اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا ہوتا ہے … لیکن کیا پاکستان میں موجود امریکی وظیفہ خوروں نے کبھی اس بات پر غور کیا کہ وہ مظلوم مسلمانوں کے خلاف کیے جانے والے امریکی پروپیگنڈے میں شریک ہوکر امت مسلمہ سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں؟ جیسے جیسے افغانستان کے صدارتی انتخابات نزدیک آرہے ہیں ویسے ویسے افغانستان کے طالبان کے خلاف امریکہ اور اسکی پٹاری کے ''ڈالر خوروں'' کا جھوٹا پروپیگنڈا بھی عروج پر پہنچتا چلا جارہا ہے … آجکل امریکہ کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک سمیت دوسرے امریکی گوروں نے شدت پسند طالبان اور اعتدال پسند طالبان کی نئی اصطلاح نکالی ہے … اور کہا ہے کہ امریکہ اعتدال پسند طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے … پہلے تو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ افغانستان میں شدت پسندی اور اعتدال پسندی کی امریکی اصطلاحات سے کوسوں دور صرف مجاہدین طالبان ہیں کہ جو اپنے وطن افغانستان کو امریکہ اور اس کے غلام ملکوں کی فوجوں سے آزاد کروانے کیلئے جہاد مقدس کے راستے پر گامزن ہیں … اور اس کی اجازت انہیں اسلام ' ملکی اور بین الاقوامی قوانین نے بھی دے رکھی ہے … افغانستان میں برسر پیکار طالبان میں نہ تو کوئی گروہ بندی ہے اور نہ فرقہ بندی … نہ ان کے جذبوں میں کوئی کمی ہے اور نہ ہی ان کے ایمان کو آج تک کوئی متزلزل کرسکا ہے … بلکہ پوری یکسوئی ' تندہی اور ایمانی حرارت کے ساتھ اپنے امیر ملا محمد عمر مجاہد کی قیادت میں جارح ' ظالم امریکی اور نیٹو افواج کے خلاف فریضہ جہاد سرانجام دے رہے ہیں … دوسری بات یہ کہ طالبان کے امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد نے کبھی مذاکرات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنا موقف بیان کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ سب سے پہلے امریکہ اور دیگر نیٹو افواج افغانستان کی سرزمین سے نکل جائیں پھر مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں … امریکہ کون ہوتا ہے کہ جو غیور افغان قوم پر اپنا فیصلہ مسلط کرے … بجائے اس کے کہ امریکہ افغانستان سے اپنی فوجیں نکالے 'الٹا وہ افغان عوام کے خلاف نت نئے شوشے چھوڑتا رہتا ہے … جس کی وجہ سے افغانستان میں امریکیوں کے خلاف مصروف جہاد مجاہدین طالبان دن بدن مضبوط ہوتے چلے جارہے ہیں … امریکہ کو ایک بات پر اب تو یقین کرلینا چاہیئے کہ اگر سات سال میں اس کی فوجیں دنیا بھر کے ملکوں کی حمایت اور اسلحہ حاصل کرنے کے باوجود طالبان کو ختم کرنا تو درکنار ان کے فدائی حملوں سے بچنے کا بھی کوئی توڑ تلاش نہیں کرسکیں' تو آئندہ دس سال اور بھی امریکہ اگر زور لگاکر دیکھ لے وہ غیور افغا ن طالبان کا تو کچھ نہیں بگاڑ پائے گا البتہ اس کا اپنا حلیہ ضرور بدل جائے گا۔ ا نشاء اللہ 'قارئین محترم یورپی یونین کی خارجہ پالیسی امور کے سربراہ ہاویئر سولانا کی دماغی صلاحیتوں کا اندازہ لگا یئے… لیکن ہنسنا قطعاً منع ہے … موصوف فرماتے ہیں کہ افغانستان میں طالبان کا ساتھ دینے والے 70 فیصد لوگ ملا محمد عمر اور القاعدہ کے نظریات کے حامی نہیں ہیں جبکہ ایک اور امریکی ''شہہ دماغ'' رچرڈ ہالبروک نے بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی طاقت کم ہو رہی ہے اور وہ چاروں طرف سے پسپا ہو رہے ہیں … کوئی ان امریکی گوروں سے پوچھے کہ اگر ستر فیصد لوگ ملا محمد عمر کے نظریات کے حامی نہیں ہیں پھر تو مسئلہ ہی حل ہوگیا … پھر امریکیوں کے پیٹ میں مروڑ اور سر میں درد کیوں ہوتا رہتا ہے … ممکن ہے کہ ''ہاویئر سولانا'' نے ستر فیصد امریکیوں کی بات کی ہو اور میڈیا نے غلط چھاپ دی ہو۔ لیکن اگر امریکی سفارت خانہ اس کی تردید نہیںکرتا … تو پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دنیا کے لوگوں کو نشاندہی کرے کہ کون سے ستر فیصد لوگ ہیں کہ جو طالبان کے ساتھ بھی ہیں اور پھر بھی ملا محمد عمر مجاہد کے نظریات سے متفق ہی نہیں … ہاویئر سولانا کو چاہئے تھا کہ وہ یہ بات کہتے وقت افغانستان کے زمینی حقائق کے متعلق پہلے پوری جانکاری ضرور لے لیتے … اور رچرڈ ہالبروک کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھی دنیا کو بتائے کہ افغانستان کے طالبان کی طاقت کہاں سے کم ہوئی ہے ؟ اور طالبان افغانستان کے کن کن علاقوں سے پسپا ہو رہے ہیں …؟ کہ جب افغانستان کی اصل صورت حال تو یہ ہے کہ افغانستان میں موجود نیٹو افواج طالبان کے زبردست جوابی حملوں سے تنگ آچکی ہے ۔ نیٹو کمانڈرز بار بار یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ افغانستان میں طویل عرصے تک جنگ لڑنا اب ان کیلئے ممکن نہیں رہا جبکہ افغانستان میں لڑنے والے امریکی فوجی اپنے ملک کے عوام سے اپیلیں کر رہے ہیں کہ وہ افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی کیلئے حکومت پر دبائو ڈالیں … چنانچہ باضابطہ طو ر پر امریکی عوام نے حکمرانوں سے مظاہروں کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے ہمارے پیاروں کو واپس بلائو … امریکہ میں جب افغانستان سے تابوتوں میں بند اس کے فوجیوں کی لاشیں پہنچتی ہیں تو وہاں کہرام برپا ہو جاتا ہے اور امریکی حکمران شرمندگی سے اپنی عوام کو طفل تسلیاں دینے پر مجبور ہو جاتے ہیں … لیکن حد ہوگئی امریکی حکمرانوں کی ڈھٹائی کی … کہ ان حالات میں بھی جھوٹ پر جھوٹ بول کر اپنے عوام کا دل بہلانے کی کوششیں کر رہے ہیں … دوسری طرف افغانستان میں طالبان کے امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد نے افغانستان میں ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے … کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق طالبان سے کہا گیا ہے کہ وہ ''افغانستان کی غلام حکومت کے ساتھ کام کرنے والے افراد کو تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیں اور اگر یہ دعوت قبول کی جاتی ہے تو ان افراد کو ہر لحاظ سے تحفظ فراہم کیا جائے … غلام افغان حکومت کے ساتھ کام کرنے والا فوجی ' سول یا کنٹریکٹر اگر طالبان کے ہاتھ لگے تو ان کو قید کے دوران نقصان نہ پہنچایا جائے ' تاہم کسی بھی قیدی کو نقد سرمایے کے عوض چھوڑنا سختی سے منع کیا گیا ہے … اگر کوئی اتحادی فوجی پکڑ لیا جاتا ہے تو اس کو قتل کرنا ' یرغمال بنانا یا اپنے کسی قیدی بندے سے تبادلہ کرنے کا فیصلہ طالبان کا امام یا نائب امام ہی کرسکتا ہے … تمام طالبان کمانڈروں کو یہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ سویلین کو نقصان پہنچانے سے مکمل گریز کریں … فدائی حملوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے فدائی حملہ آور صرف اہم تنصیبات کو ہی نشانہ بنائیں گے ''… رچرڈ ہالبروک اور ہاویئر سولانا کا نمک کھانے والا امریکی پٹاری کا کوئی کالم نگار کیا قوم کو بتانا پسندکرے گا کہ جہاد کے میدانوں میں چلتی گولیوں اور بمبوں کی بارش کے دوران بھی اسلامی ضابطوں کی پابندی کے آرڈر جاری کرنے والے ملا محمد عمر اور اس کے طالبان کو انگور کی بیٹی کے نشے میں مخمور ہوکر ظلم و جبر کا بازار گرم کرنے والے امریکی کبھی شکست دے سکتے ہیں ہرگز نہیں۔
    __________

  2. #2
    Join Date
    15 Dec 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    1,511
    Threads
    117
    Credits
    160
    Thanked
    530

    Default

    یہ تو سنجیدہ موضوع ہے۔۔۔
    بہر حال بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ ہم سب کو سمجھ دے۔۔۔۔
    نقشِ قدم نبی کہ ہیں جنت کے راستے
    اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

    سلسلہ بیعت

  3. #3
    IT.BOY's Avatar
    IT.BOY is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 12:13 PM
    Join Date
    26 Dec 2007
    Location
    *MAA KI AGOOSH*
    Gender
    Male
    Posts
    28,374
    Threads
    651
    Credits
    998
    Thanked
    3079

    Default


    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]

  4. #4
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Are Ise To Baat Cheet Section Men Hona Chahiye...
    Ok...........Ache Likha Hai Aap Ne...
    Share Karne Ka Shukria

  5. #5
    *ESHA*'s Avatar
    *ESHA* is offline Advance Member+
    Last Online
    15th December 2019 @ 12:01 PM
    Join Date
    29 Mar 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    10,158
    Threads
    536
    Credits
    78
    Thanked
    164

    Default

    Wiase Likhne Mian Kafi Time Laga Hai

  6. #6
    talagang's Avatar
    talagang is offline Advance Member
    Last Online
    7th September 2019 @ 07:00 PM
    Join Date
    28 Nov 2009
    Location
    *{Buzorgo'n ki
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,815
    Threads
    165
    Credits
    1,085
    Thanked
    134

    Default

    nice g

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 21st November 2021, 10:54 PM
  2. ہنسنا منع نہیں ہے۔
    By Bahadar in forum Tanz-o-Mazah
    Replies: 23
    Last Post: 16th March 2014, 10:30 PM
  3. زوال نعمت سے پناہ مانگنے کی دعا
    By Bahadar in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 12
    Last Post: 12th December 2010, 08:06 AM
  4. نیند نہ آنے کا مسنون علاج
    By Shehzad Iqbal in forum Islam
    Replies: 1
    Last Post: 26th February 2010, 09:36 PM
  5. Replies: 8
    Last Post: 5th February 2010, 02:20 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •