Results 1 to 7 of 7

Thread: Aik Janati Khatton

  1. #1
    MASHELEY RAH's Avatar
    MASHELEY RAH is offline Senior Member+
    Last Online
    8th April 2018 @ 12:58 PM
    Join Date
    20 Apr 2007
    Location
    SRAI DUNYA APNA GHRA HAY
    Posts
    410
    Threads
    138
    Credits
    1,146
    Thanked
    33

    Default Aik Janati Khatton

    ایک جنتی خاتون
    (حضرت ام ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ
    )

    نبی پاک کی پیدائش سے قبل آپ کی والدہ کو اللہ نے خواب میں کئی بشارتیں دکھائی اور سنائی تھیں ۔ آپ کے والد کا سایہ اسی وقت سر سے اٹھ چکا تھا جب آپ رحم مادر میں تھے ۔ آپ کی پیدائش پر آپ کی والدہ اور سارے خاندان کو جو مسرت ہوئی اس کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ۔ بچپن کا ابتدائی چند سال کا عرصہ آپ نے قبیلہ بنو سعد میں گزارا ۔ پانچ سال کی عمر میں آپ کی رضاعی ماں حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو آپ کی والدہ اور دادا کے سپرد کر دیا ۔ آپ کی والدہ اور دادا آپ سے بے پناہ محبت کرتے تھے ۔ والدہ کبھی آپ سے جدا ہی نہ ہوتی تھیں اور دادا بھی دن میں کئی مرتبہ آپ کو دیکھنے کے لیے آیا کرتے تھے ۔
    خاندان بنو ہاشم کی اہل یثرب کے ساتھ قدیم رشتے داریاں تھیں ۔ ایک مرتبہ سیدہ آمنہ آنحضور کو ساتھ لے کر یثرب تشریف لے گئیں ۔ وہ قبیلہ خزرج کے خاندان بنو نجار میں مہمان بن کر ٹھہریں ۔ یہ خاندان جناب عبدالمطلب کا ننھیال تھا ۔ تقریباً ایک مہینہ قیام کرنے کے بعد جب یہ مہمانان مکرم واپس چلے تو یثرب کے در و دیوار حسرت و یاس کا شکار ہو گئے ۔ یثرب کی فضاوں کو اس مبارک دن کے بعد پھر سنتالیس سال تک دوسرے یوم سعید کا انتظار کرنا پڑا ۔74 سال کے بعد اس روز یثرب کی فضائیں ” طلع البدر علینا من ثنیات الوداع وجب الشکر علینا مادعیٰ للہ داع “ کے نغموں سے گونج اٹھیں۔
    والدہ ماجدہ کے ساتھ یثرب سے مکہ کی جانب واپسی کا سفر ابوا کی بستی تک تو بخیر و خوبی گزرا ۔ یہاں آ کر سیدہ آمنہ بیمار پڑ گئیں ۔ آخر ان کی وفات اسی مقام پر ہو گئی ۔ یہ قدسی کارواں تین نفوس پر مشتمل تھا ۔سیدہ آمنہ ، ان کی کنیز برکہ اور ننھے محمد ! برکہ جو بعد میں ام ایمن کے نام سے تاریخ میں جگمگائیں، بڑی صاحب ہمت و فراست خاتون تھیں ۔ انہوں نے اپنی سیدہ کو وہیں دفن کرانے کا اہتمام کیا اور غم و اندوہ کے دبیز سائے میں ننھے محمد کو اپنی آغوش میں لے کر ابوا سے مکہ کا رخ کیا ۔
    آنحضرت کی والدہ کی وفات کے بعد ام ایمن ہی نے عملاً آپ کی پرورش کی ۔ ام ایمن آپ کو وراثت میں بطور کنیز ملی تھیں مگر آپ نے زندگی بھر ان کو امی کہہ کر پکارا ۔ وہ منظر کتنا ایمان افرورز تھا جب آنحضور مدینہ کی ریاست کے سربراہ تھے ۔ آپ کا فیضان عام ساری مخلوق کے لیے ہر وقت جاری رہتاتھا ۔ ایک روز مجلس بنوی میں ایک بلند قامت خاتون حاضر ہوئیں ۔ وہ سیاہ فام تھیں مگر ان کی شخصیت میں عجیب قسم کا رعب و دبدبہ تھا۔
    آنحضور صلی اللہ علی وسلم نے جونہی انہیں دیکھا فوراً کھڑے ہو گئے ۔ اپنی چادر بچھائی اور نہایت محبت و احترام کے ساتھ کہا ” امی جان تشریف رکھیے “ یہ حضرت ام ایمن تھیں ۔ اس موقع پر آنحضور اور ان کی پرورش کرنے والی ان کی امی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ۔ آپ نے پوچھا ” کیسے تشریف آوری ہوئی ؟ “ ام ایمن نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں آجکل سواری کا کوئی جانور نہیں ہے ۔ کبھی سفر کا موقع پیش آ جائے تو بڑی مشکل کا سامنا ہوتاہے ، مجھے کوئی اونٹ دے دیجئے۔ آپ نے ارشاد فرمایا ’ ’ امی جان میں ابھی آپ کی خدمت میں اونٹ کا بچہ حاضر کیے دیتاہوں ۔“
    یہ سن کر ام ایمن نے کہا میں اونٹ کے بچے کو کیا کروں گی مجھے تو ابھی سواری کی ضرورت ہے ۔ آپ نے پوری سنجیدگی سے فرمایا میں تو آپ کو اونٹ کا بچہ ہی دوں گا ۔ وہ کہتی رہیں کہ اونٹ کا بچہ میرے کس کام کا ہے مگر آپ نے پھر یہی کہاامی میں تو آپ کو اونٹ کا بچہ ہی دوں گا اور ابھی میں اس پر آپ کو سوار بھی کراونگا۔ ام ایمن کچھ حیران سی ہوئیں مگر اسی دوران آپ نے ایک خادم کو اشارہ فرمایا وہ فوراً ایک موٹا تازہ خوبصورت اونٹ لے کر حاضر ہوا ۔
    اس موقع پر حضور نے مسکراتے ہوئے کہا امی ذرا دیکھئے تو یہ اونٹ ہی کا بچہ ہے یا کچھ اور ؟ اب کیا تھا وہ خاتون بھی حضور کے اس لطیف مزاح پر کھلکھلا کر ہنسیں اور صحابہ کی مجلس بھی کشت زعفران بن گئی ۔ ام ایمن اونٹ کی نکیل پکڑ کر بہت خوش ہوئیں اور کہا ” یا رسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ، آپ جود و سخا اور سرتا پا عطا ہی عطا ہیں ۔“ یہ ام ایمن بڑی خوش بخت خاتون تھیں ۔ حضور سے نسبت تو آپ کے بچپن ہی سے قائم تھی مگر جب آپ نے انہیں آزاد کر دیا تو بھی تعلق ایسے ہی رہا جیسے ماں اور بیٹے کا ہوتا ہے ۔ جب حضور کی زبان صدق و مقال سے کلمہ توحید بلند ہوا تو بالکل ابتدائی دور میں اس پر لبیک کہنے والوں میں ام ایمن کا اسم گرامی بھی ملتاہے ۔
    ام ایمن کے فضائل تو بہت ہیں لیکن وہ لمحہ تو ان کے لیے معراج تھا جب اللہ کے رسول نے فرمایا ” اگر کوئی شخص ایسی خاتون سے شادی کرنا چاہتا ہے جو اہل جنت میں سے ہے تو ام ایمن سے نکاح کر لے “ ۔ امن ایمن کتنی خوش نصیب ہیں کہ جن کے حق میں یہ سچی شہادت دی گئی اور پھر وہ خوش قسمت مرد بھی کتنا بلند مقام ہے جس کے عقد میں جنت کی یہ خاتون آئیں ۔
    آنحضور کے منہ بولے بیٹے اور آزاد کردہ غلام سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے حبشی الاصل اسی خاتون سے بخوشی نکاح کر لیا ۔ ام ایمن کی گود میں اس نابغہ روزگارنے آنکھ کھولی جو تاریخ میں اسامہ بن زیدرضی اللہ عنہ کے نام سے موسوم ہے ۔ صحابہ کرام کے درمیان وہ رسول اللہ کا محبوب کہلاتا تھا ۔جس طرح حضور کے سینے پر حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کھیلاکرتے تھے ، اسی طرح اسامہ بھی حضور کے سینے پر بیٹھ کر آپ کا پیار حاصل کیا کرتا تھا ۔ اسامہ کو آنحضور نے اٹھارہ انیس سال کی عمر میں اس فوج کا کمانڈر بنایا تھا جس میں بڑے بڑے جلیل القدر صحابہ شامل تھے ۔ یہ عظیم ماں باپ کا عظیم سپوت تھا۔

    تحریر: حافظ محمد ادریس

  2. #2
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Thanked
    0

    Default

    Masha Allah....

    bohat he maloomati islami thread hay...

    bohat shukria..

    jari rakhain

  3. #3
    Join Date
    23 Jun 2007
    Location
    *~Fateh Jang~*
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    38,526
    Threads
    2402
    Credits
    28,617
    Thanked
    3764

    Default

    Mashallah Jazakallah Janaaaaab

  4. #4
    priya_gul2001's Avatar
    priya_gul2001 is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd June 2017 @ 09:47 PM
    Join Date
    18 May 2007
    Posts
    404
    Threads
    7
    Credits
    989
    Thanked
    2

    Default

    Masha Allah....

    TUM BIN

  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    JazakAllah Bahut Khob

  6. #6
    Pinkey's Avatar
    Pinkey is offline Senior Member+
    Last Online
    12th January 2008 @ 11:13 PM
    Join Date
    19 May 2007
    Age
    36
    Posts
    205
    Threads
    2
    Credits
    955
    Thanked
    0

    Default

    Masha Allah....

  7. #7
    Join Date
    07 Apr 2009
    Gender
    Male
    Posts
    49
    Threads
    0
    Credits
    970
    Thanked: 1

    Default

    Mashallah

Similar Threads

  1. Janati Ka Husan o Jamal
    By Aasi_786 in forum Islam
    Replies: 11
    Last Post: 4th October 2009, 10:56 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •