Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 14

Thread: دنیا کا سب سے مشکل کام!

  1. #1
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Thanked
    334

    Default دنیا کا سب سے مشکل کام!



    دنیا کا سب سے مشکل کام!


    اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ دنیا کا سب سے مشکل کام کیا ہے؟ تو میرا جواب ہوگا ”وزن کم کرنا“۔وزن کم کرنے والا شخص جن کٹھن مراحل سے گزرتا ہے اس کا اندازہ صرف اسی شریف آدمی کو ہو سکتا ہے جس کے سر پر خود ”فٹنس“اور ”ڈائٹنگ “ کا بھوت سوار ہو، اسی دلیل کی بنیاد پر آج کل آپ مجھے بھی شریف آدمی کہہ سکتے ہیں۔آج سے تین ہفتے قبل جب میں نے اپنا وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا (اور یہ فیصلہ میں سال میں متعدد بار کر تاہوں ) تو سب سے پہلے میں نے وہی کام کیا جواس مرض میں مبتلا اکثر خواتین و حضرات کرتے ہیں یعنی فوری طور پر بازار سے ایک عدد جوگنگ مشین خرید کر لے آیا۔ شروع کے تین دن اس پر باقاعدہ جوگنگ کی اور یہ دیکھ کر خوش ہوتا رہا کہ 45منٹ کی جوگنگ سے کتنی کیلوریز برن ہوتی ہیں لیکن رفتہ رفتہ 45 منٹ 30منٹ میں تبدیل ہوئے جو بعد میں صرف 15منٹ رہ گئے ۔آج کل اس جوگنگ مشین پر گھر کے کپڑے سکھائے جاتے ہیں!
    مجھے فٹنس کی ترغیب دینے میں میرے ایک دوست کا بھی کافی عمل دخل ہے ، اس کی جس با ت نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہ تھی کہ اس نے چھ ماہ میں پچاس پاؤنڈ وزن کم کیا تھا… آج کل اس کا وزن مبلغ دو سو ساٹھ پاؤنڈ ہے!میری ڈائٹنگ کے اس مرحلہ وار پروگرام میں میرے دوست نے خصوصی طور پر میری counsellingکی جس کی وجہ سے میں اسے اپنا ”کونسلر“ کہتا ہوں۔میں اپنا ناشتہ، دوپہر کا کھانا،شام کی چائے اور رات کا کھانا، غرض سب کچھ کونسلر سے پوچھ کر کھاتا ہوں۔کونسلر کی جانب سے جس مینو کی مجھے اجازت دی گئی ہے، وہ کچھ یوں ہے:
    ناشتے میں دو براؤن بریڈ کے سلائس، ”سکمز“ دودھ کی بغیر چینی کی چائے اور اگر بہت دل چاہے تو بغیر زردی کا آملیٹ (جسے کھانا کسی جہاد سے کم نہیں)، ناشتے کے دو گھنٹے کے بعد کوئی ایک فروٹ لیکن شرط یہ ہے کہ وہ مزیدار نہ ہو یعنی آم، انگور، سٹرابیریز کی بجائے بیر، پپیتا یا ناشپاتی وغیرہ کھائی جائے ۔دوپہر کے کھانے میں ابلی ہوئی دال جو مونگ یا مسور کی ہو سکتی ہے لیکن چنے کی نہیں اور ساتھ میں آدھی چپاتی البتہ حاتم طائی کی قبر پر لات مار کر مولیوں، گاجروں اور کھیروں پر مشتمل سلاد جتنا مرضی کھائیں !شام کی چائے (جس کی تعریف اوپر بیان کر دی گئی ہے) کے ساتھ ایک عدد شامی کباب جو آئل میں تلا نہ ہو۔ رات کو 125گرام ابلا ہوا چکن اور اگر بہت دل کرے تو ساتھ میں تھوڑے سے ابلے ہوئے چاول، اللہ اللہ خیر سللہ ۔کونسلر صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ڈائٹ پلان کا مکمل فائدہ تبھی ہوگا اگر اس کے ساتھ روزانہ دو مرتبہ 45منٹ کی ”برسک واک“کی جائے ، تیل میں بنی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کیا جائے اور بیکری کی چیزوں کی طرف دیکھنے کو بھی گناہ کبیرہ سمجھا جائے ۔وزن کم کرنے کی کوشش میں ظاہر ہے کہ بھوک زیادہ لگتی ہے اور خواہ مخواہ بہت کچھ کھانے کو دل کرتا ہے۔ ڈائٹنگ کرنے والا شخص اگربالکل فارغ ہو تو یونہی فریج کھول کر کھڑے ہو جاتا ہے اور یہ سوچ کر ایک آدھ کولڈ ڈرنک پی جاتا ہے کہ ”اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟“ نہ جانے کیوں تمام شادیاں، دعوتیں، سالگرہ کی تقریبات انہی دنوں میں ہوتی ہیں جن دنوں آپ اپنا وزن گھٹانے کی فکر میں ہوتے ہیں ۔ البتہ ڈائٹنگ کرنے والے شخص کا سینہ اس وقت ضرور چوڑا ہو جاتا ہے جب کسی دعوت وغیرہ کے موقع پر وہ یہ کہے کہ ”سوری! میں یہ سب نہیں لے سکتا کیونکہ اس میں کیلوریز زیادہ ہیں، آپ ایسا کریں کہ مجھے صرف سیلیڈ پاس کر دیں اور آدھی چپاتی دے دیں۔“اس ریمارک کے بعد آپ نوٹ کیجئے کہ لوگ آپ کو کیسی تحسین بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ایسے موقعوں پر عموماً تین طرح کے رد عمل سامنے آتے ہیں ۔اول یہ کہ ”چھوڑو یار، کھاؤ پیو عیش کرو مجھے دیکھو، سب کچھ کھا رہا ہوں اور بالکل فٹ فاٹ ہوں“۔دوسرا رد عمل عموماً خواتین کی طرف سے سامنے آتا ہے ”اوئی اللہ جی! آپ تو واقعی بہت کم لگ رہے ہیں، (اپنی پلیٹ میں آدھ پاؤنڈ کیک ڈالتے ہوئے) پلیز ہمیں بھی بتائیں ناں کیسے وزن کم کیا آپ نے؟“ اور تیسرا رد عمل کچھ اس قسم کا ہوتا ہے کہ ”یار یہ ڈائٹنگ وغیرہ میں نے بھی کر کے دیکھی ہوئی ہے ، اس کا کوئی فائدہ نہیں الٹا چہرے کی رونق ختم ہو جاتی ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ تم دیسی گھی کا استعمال شروع کرو اور پھر اسے ہضم کرنے کے لئے روزانہ دو سو ڈنڈ بیٹھکیں لگاؤ۔“ اس قسم کے رد عمل کے بعد میں میرا دل کرتا ہے کہ ایسے شخص کے اوپر قورمے کی پلیٹ انڈیل دوں!ڈائتنگ کرنے والا شخص ہر وقت کھانا کھانے کے مختلف بہانے تلاش کرتا رہتا ہے ،مثلاً اب مجھے کالم لکھتے ہوئے تقریباً دو گھنٹے ہو گئے ہیں اس لئے میں سوچ رہا ہوں کہ مجھے کچھ کھا لینا چاہئے ورنہ یہ کالم مکمل نہیں ہو پائے گااور اگر مکمل ہو گیا تو اچھا نہیں لکھا جائے گا اور با لفرض محال اگر کسی طرح اچھا لکھا گیا تو پھر اسی خوشی میں مجھے کچھ کھا لینا چاہئے۔
    مختلف قسم کی نئی نئی تحقیقات بھی آپ کے ”فٹنس پروگرام“ کو متاثر کرتی رہتی ہیں۔کسی ریسرچ میں یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ پانی پینے سے وزن کم ہوتا ہے اور کسی میں یہ بتایا جاتا ہے کہ دن میں پانچ مرتبہ کھانے سے وزن گھٹتا ہے ۔حال ہی میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق کاربو ہائڈریٹ غذا پر مبنی بھاری بھر کم ناشتہ وزن کم کرنے میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جو سارے دن کی کیلوریز کا نصف صبح کے وقت ناشتے میں استعمال کر لیتی ہیں، انہیں ایسی خواتین کے مقابلے پر وزن گھٹانے میں زیادہ کامیابی ملتی ہے جو ہلکا ناشتہ کرتی ہیں ، مزید یہ کہ ان کا وزن دوبارہ آسانی سے نہیں بڑھتا۔تحقیق کے مطابق جب آپ صبح بہت ہلکا ناشتہ کرتے ہیں تو دن بھر آپ کے نشاستے کی طلب برقرار رہتی ہے جس کی وجہ سے آپ دن بھر کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں اور اس سے میٹا بولزم بھی سست پڑ جاتا ہے ۔خیال کیا جا رہا ہے کہ نشاستے اور پروٹین پر مبنی ناشتے سے دن میں میٹھی چیزیں کھانے کو دل نہیں کرتا اور ساتھ ہی ساتھ انسان کا میٹا بولزم تیز تر ہو جاتا ہے۔واضح رہے کہ یہ تحقیق وینزویلا میں کی گئی ہے پاکستان میں نہیں ورنہ نتائج یقینا مختلف نکلتے ۔ہمارے یہاں کی خواتین تحقیق کے پہلے حصے پر تو دل کھول سے عمل کرتیں یعنی” ٹکا “کے ناشتہ کرتیں اور پھر باقی کا دن بھی یہ سوچ کر کھا پی کے گذارتیں کہ ان کا میٹا بولزم تیز ہو رہا ہے ۔آپ نے اکثر نوٹ کیا ہوگا کہ بعض لوگ دوپہر کا کھانا بھی نہیں کھاتے اور ویسے بھی ان کی خوراک کچھ خاص نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود وہ اچھے خاصے موٹے ہوتے ہیں کیونکہ وہ چائے کے ساتھ بسکٹ بہت کھاتے ہیں۔ایسے لوگ دوپہر کا کھانا تو چھوڑ دیتے ہیں لیکن شام کی چائے کے ساتھ آٹھ دس بسکٹ آرام سے نگل لیتے ہیں۔واضح رہے کہ ایک عام بسکٹ میں اوسطاً 200 کیلوریز ہوتی ہیں یعنی د و بسکٹ کھانے سے بہتر ہے آپ ایک دیسی گھی کا پراٹھا کھا لیں ، مزا بھی آئے گا اور ایمان بھی تازہ ہو جائے گا۔ آج کل یوں بھی ہماری قوم کو اپنا ایمان تازہ کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جس تیزی سے ”طالبان کا اسلام“ پھیل رہا ہے وہ دن دور نہیں جب اسلام کے نام پر دوپہر کے کھانے پر بھی پابندی لگ جائے گی!!!

  2. #2
    IT.BOY's Avatar
    IT.BOY is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 12:13 PM
    Join Date
    26 Dec 2007
    Location
    *MAA KI AGOOSH*
    Gender
    Male
    Posts
    28,374
    Threads
    651
    Credits
    998
    Thanked
    3079

    Default

    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]

  3. #3
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Great Sharing

  4. #4
    Rubbeena is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd June 2010 @ 09:01 PM
    Join Date
    10 Mar 2010
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,196
    Threads
    126
    Credits
    0
    Thanked
    275

    Default

    ok ache information ha , wazan kam karna koi mushkil kaam nahi ha

  5. #5
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Passand Karne Ka Shukriya

  6. #6
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Hmmmmmmmm...Nice JanaB

  7. #7
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Passand Karne Ka Shukriya

  8. #8
    lovekamran1 is offline Senior Member+
    Last Online
    9th March 2024 @ 07:40 PM
    Join Date
    06 Oct 2009
    Age
    35
    Posts
    490
    Threads
    88
    Credits
    75
    Thanked
    14

    Default


  9. #9
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Passand Karne Ka Shukriya

  10. #10
    ALONE ßIRD ®'s Avatar
    ALONE ßIRD ® is offline Senior Member+
    Last Online
    15th June 2010 @ 08:01 AM
    Join Date
    08 Apr 2010
    Location
    Birds have no locat.
    Age
    32
    Posts
    310
    Threads
    3
    Credits
    0
    Thanked
    9

    Default

    Nice

  11. #11
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Passand Karne Ka Shukriya

  12. #12
    talagang's Avatar
    talagang is offline Advance Member
    Last Online
    7th September 2019 @ 07:00 PM
    Join Date
    28 Nov 2009
    Location
    *{Buzorgo'n ki
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,815
    Threads
    165
    Credits
    1,085
    Thanked
    134

    Default

    zabardast g

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 29th April 2012, 02:41 PM
  2. Replies: 10
    Last Post: 14th December 2011, 10:11 AM
  3. Replies: 7
    Last Post: 5th December 2010, 01:47 AM
  4. Replies: 3
    Last Post: 20th February 2010, 11:07 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •