Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 15

Thread: ماں کی دعا ایک سازش ہے

  1. #1
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Thanked
    334

    Post ماں کی دعا ایک سازش ہے

    ماں کی دعا ایک سازش ہے
    کل میری ملاقات ایک اداس باپ سے ہو گئی

    وہ کس کا باپ تھا کتنوں کا باپ تھا کہاں سے آیا تھا کہاں جارہا تھا یا کہیں جابھی رہا تھا یا نہیں اس کے بارے میں مجھے کچھ علم نہیں میں تو صرف یہ جانتا ہوں کہ وہ پارک کے ایک کونے میں بنچ پر بیٹھا ایک ادا س باپ تھا مجھے دیکھ کر اس نے سراٹھایا اور کہنے لگا،تارڑ صاحب آپ بھی باپ ہیں، میں نے کہا’’ ہاں جی ماشاء اللہ میں تو ایک نانا اور دادا بھی ہوں‘‘ تو وہ ذرا ناراض ہو کر بولا کہ میں نے آپ سے صرف یہ پوچھا ہے کہ کیا آپ ایک باپ ہیں اور آپ جواب دے رہے ہیں کہ میں ایک نانا اور دادا ہوں۔ ۔ ۔ میں نے مسکراتے ہوئے کہا حضرت اگر میں نانا اور دادا ہوں تو ظاہر ہے پہلے باپ ہوا اور پھر اس کے بعد یہ کچھ ہوا۔

    ’’ اس کا مطلب ہے کہ آپ ایک باپ ہیں، اس نے سرہلایا کیا آپ خوش ہیںکہ آپ ایک باپ ہیں؟

    اب پارک میں سیر کرتے ہوئے طرح طرح کے مختلف اقسام کے لوگوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ان میں سے کچھ حواس باختہ بھی ہوتے ہیں تو یہ شخص شائد ان میں سے ایک ہے اور اسے ذرا احتیاط سے ہینڈل کرنا چاہیے جی میں بالکل خوش ہوں کہ میں ایک باپ ہوں‘‘

    ’’لیکن میں خوش نہیں ہوں میں ایک اداس اور رنجیدہ باپ ہوں، مجھے نہ صرف اپنے بچوں سے بلکہ اس پورے معاشرے سے شکایت ہے کہ یہ باپوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتا ہر جانب صرف ماؤں کی تعریفیں ہوتی ہیں ان کی شان میں قصیدے پڑھے جاتے ہیں یہ بچے یہ نہیں سوچتے کہ اگر ہم باپ نہ ہوتے تو وہ بھی نہ ہوتے اور یہ ساری سازش ماؤں کی ہے جو اولاد کے کان بھرتی رہتی ہیں کہ دیکھو ہم نے تمہیں جنم دیا پھر راتوں کو جاگ جاگ کر تمہیں پالا، تمہیں طرح طرح کے پکوان بنا کر کھلائے وغیرہ وغیرہ اب کوئی پوچھے کہ بھلا یہ سب کچھ ممکن تھا اگر باپ دن رات مشقت کر کے رزق کما کر گھر نہ لاتا بیمار ہو جائے تب بھی آرام نہیں کرتا کہ اس کے ذہن میں سکولوں کی فیسیں، یونیفارم، بسوں کے کرائے اور بچوں کے جیب خرچ چل رہے ہوتے ہیں اور اس کے باوجود ہر جانب ماں ماں ہو رہی ہوتی ہے یقین کیجئے میں نے اپنے بڑے بیٹے کو واقعی راتوں کو جاگ جاگ کر پالا ہے اسے ہمیشہ ساتھ سلاتا تھا اور دودھ گرم کر کے پلاتا تھا۔ اور اس کے پوتڑے دھوتا تھا اور اس کے باوجود وہ الو کا کان بڑا ہواہے تو وہ بھی ماں
    ماں پکارتا ہے کبھی باہر سے فون کرتا ہے تو کہے گا ہیلو ابو کیا حال ہے اس سے بیشتر کہ میں اپنا حال بتاؤں وہ فوراً فرمائش کردے گا کہ ذرا امی سے توبات کروادیں اور پھر ایک ایک گھنٹہ اس سے باتیں کرتا رہتا ہے۔

    ماں سے محبت تو ایک قدرتی بات ہے جناب‘‘ میں نے اسے ڈھارس دی۔’’تو کیا باپ سے محبت کرنا غیر قدرتی ہے؟ اب یہ جو چاروں طرف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں میں جنت ہے تو یہ بھی ماؤں کی سازش ہے، ابھی پچھلے دنوں بیوی کے ساتھ میرا چھوٹا سا جھگڑا ہوگیا جب کہ بڑا بیٹا بھی وہاں موجود تھازیادتی سراسر بیوی کی تھی اور وہ قدرے بدتمیز بھی ہو رہی تھی تو میں نے پورا کیس بیٹے کے سامنے رکھ دیا کہ تم فیصلہ کرو اس نے کان کھجا کر کہا کہ ہاں غلطی تو امی کی ہے یہ سن کر امی نے دھاڑیں مار مار کر رونا شروع کردیا تو بیٹے نے فوراً کہا غلطی تو امی کی تھی لیکن آپ کا لہجہ بہت سخت تھا ذرا دھیما بولتے تو کیا حرج تھی آئندہ احتیاط کیجئے گا یہ میری پیاری امی ہیں اس پر پیاری امی نے فرزند ارجمند کو گلے لگا کر خوب پیار کیا اور وہ دونوں میرے جانب یوں دیکھنے لگے جیسے میں ہی مجرم ہوں دنیا کا سب سے برا شخص ہوں۔ ۔ ۔
    میں سمجھ گیا کہ وہ کیوں ایک اداس باپ ہے وہ اکثر باپوں کی ترجمانی کررہا تھا جنہیں اولاد ماں کے مقابلے میں ایک کمتر مخلوق سمجھتی ہے باہر سے گھر آتی ہے تو باپ کو پرے دھکیل کر ماں کو جھپا مارتی ہے اور پھر بادل نخواستہ باپ سے بھی ذرا فاصلے سے ’’ہیلو اباجی‘‘ کرلیتے ہیں میرے زخم بھی ہرے ہونے لگے اور میں اس اداس باپ سے ہمدردی محسوس کرنے لگا۔
    ’’اور تارڑ صاحب اس ماں زندہ باد کے مغالطہ کو سب سے زیادہ ہوا دینے والے رکشا ڈرائیور ہوتے ہیں تقریباً ہر رکشے کے عقب میں پپو مستری اور استاد گاما پیچ کس کے نیچے ’’ماں کی دعا‘‘ لکھا ہوتا ہے ماں تیری عظمت کو سلام کا اشتہار ہوتا ہے اب کوئی ان سے پوچھے کہ کیا باپ ان کو دعائیں نہیں دیتے ان کے لئے جان قربان نہیں کرتے جب ہمایوں بیمار ہوا تھا تو یہ بابر بادشاہ تھا جس نے اس قریب المرگ بیٹے کے گرد چکر لگاتے ہوئے دعا کی تھی کہ یا اللہ اس کی بجائے میری زندگی لے لے اسے صحت مند کردے، اور باپ ایک بیٹے پر قربان ہوگیاتھا ۔ ۔ ۔ اب آپ ہی بتائیے کہ کبھی کسی ماں نے بھی اتنی بڑی قربانی دی ہے ویسے مجھے یقین ہے کہ صحت یاب ہونے پر ہمایوں نے بھی اپنی ماں سے جپھا مار کرکہا ہوگا ماں یہ تو آپ کی دعا تھی ابھی پچھلے دنوں ہالی وڈ میں آسکر ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں موسیقار اے آر رحمن کی بہترین موسیقی اور گانے پر دو آسکر ملے اور انہیں وصول کرتے ہوئے آپ جانتے ہیں کہ اس کمبخت نے کیا کہا۔ ۔ ۔ یہ سب میری ماں کی دعاؤں کے طفیل ہے باپ بے چارے کا نام تک نہیں لیا۔ ۔ ۔
    ’’بے شک مجھے آپ کے بیانات سے خاص حد تک اتفاق ہے لیکن آج آپ پارک کے اس کونے میں اتنے رنجیدہ اور دل گرفتہ کیوں بیٹھے ہیں؟
    اداس باپ نے ایک نہائت اداس آہ بھری اور کہنے لگا میرے بیٹے کو ایک عرصے سے ملازمت نہیں مل رہی تھی میں نے اس کے لئے بہت تگ ودو کی دوستوں کے آگے فریاد کی سفارشیں تلاش کیں اپنی عزت نفس کو بھی اس کے لئے مجروح کیا آج اسے خصوصی ڈاک سے ملازمت کا پروانہ آگیا اور وہ سیدھا جاکر اپنی ماں کے پاؤں میں بیٹھ گیا کہ بس یہ آپ کی دعاؤں کا اثر ہے ماں میرا تو فیوز اڑ گیا تارڑ صاحب اور یہاں چلا آیا کہ کہیں خودکشی پر مائل نہ ہو جاؤں۔ ۔ ۔
    مجھے اس اداس باپ پر بڑا ترس آیا میں نے اس کی ہمت بندھائی ڈھارس دی کہ آپ گھر واپس جائیے آپ کے بیوی بچے آپ کی یکدم غیر موجودگی سے پریشان ہوں گے پارک سے باہر آکر ان کے لیے ایک رکشا رکوایا، وہ بیٹھنے لگے پھر کچھ سوچ کر باہر آئے اور رکشے کے پیچھے جا کر اس پر ایک نگاہ ڈالی اور وہ جلال میں آگئے۔ ۔ ۔
    اس کمبخت نے بھی ’’ماں کی دعا‘‘ لکھوارکھا ہے میں پیدل چلا جاؤں گا اس رکشے پر نہیں بیٹھوں گا،
    خدا حافظ۔

  2. #2
    IT.BOY's Avatar
    IT.BOY is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 12:13 PM
    Join Date
    26 Dec 2007
    Location
    *MAA KI AGOOSH*
    Gender
    Male
    Posts
    28,374
    Threads
    651
    Credits
    998
    Thanked
    3079

    Default

    bohot achi sharing ki hai ap ney
    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]

  3. #3
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Great Sharing

  4. #4
    Rubbeena is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd June 2010 @ 09:01 PM
    Join Date
    10 Mar 2010
    Location
    Islamabad
    Posts
    1,196
    Threads
    126
    Credits
    0
    Thanked
    275

    Default

    Quote IT.BOY said: View Post
    bohot achi sharing ki hai ap ney


    ache sharing ha , childrens ki parwarish parents(father and mother) karte hain , khair aisa hota rehta ha

  5. #5
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Shukrya APssand krnay KA

  6. #6
    Hope's Avatar
    Hope is offline Advance Member
    Last Online
    7th January 2020 @ 04:18 PM
    Join Date
    25 Jan 2009
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    17,405
    Threads
    750
    Credits
    74
    Thanked
    212

    Default

    Bhaot Umda

    Thanks For Sharing

  7. #7
    ^NajanyQ^'s Avatar
    ^NajanyQ^ is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    23 Mar 2009
    Location
    ھزارہ
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    13,306
    Threads
    439
    Credits
    995
    Thanked
    701

    Default

    Bohat hi achi sharing hai

  8. #8
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Passand Karne Ka Shukriya

  9. #9
    Join Date
    30 Jan 2010
    Location
    Aankhon Ki Gehri Jheel Main
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    4,357
    Threads
    91
    Credits
    1,068
    Thanked
    376

    Default

    Bohat Khoob hahaha. Yaar yeh sab to chalta rehta hay. Maa Baap 1 hi hain. Haan yeh hota hay Kabhi Bete ko Baap say ziyada piyar hota hay or Kabhi Maa say. Is per naraz nahi balkay piyar aana chahiya. Mere Father to mujhay kehtay thay Ammi ka Ladla Abbu ka piyara hahahaha. I Love My Father And Mom.
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

  10. #10
    Join Date
    30 Jan 2010
    Location
    Aankhon Ki Gehri Jheel Main
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    4,357
    Threads
    91
    Credits
    1,068
    Thanked
    376

    Default

    hahahahaha Bohat Khoob hahaha. Yaar yeh sab to chalta rehta hay. Maa Baap 1 hi hain. Haan yeh hota hay Kabhi Bete ko Baap say ziyada piyar hota hay or Kabhi Maa say. Is per naraz nahi balkay piyar aana chahiya. Mere Father to mujhay kehtay thay Ammi ka Ladla Abbu ka piyara hahahaha. I Love My Father And Mom. Mujhay to abhi tak hansi aa rahi hay akhri baat per.
    مجھے اس اداس باپ پر بڑا ترس آیا میں نے اس کی ہمت بندھائی ڈھارس دی کہ آپ گھر واپس جائیے آپ کے بیوی بچے آپ کی یکدم غیر موجودگی سے پریشان ہوں گے پارک سے باہر آکر ان کے لیے ایک رکشا رکوایا، وہ بیٹھنے لگے پھر کچھ سوچ کر باہر آئے اور رکشے کے پیچھے جا کر اس پر ایک نگاہ ڈالی اور وہ جلال میں آگئے۔ ۔ ۔
    اس کمبخت نے بھی ’’ماں کی دعا‘‘ لکھوارکھا ہے میں پیدل چلا جاؤں گا اس رکشے پر نہیں بیٹھوں گا،
    خدا حافظ۔
    hahahaha

  11. #11
    IT_DOCTOR is offline Member
    Last Online
    12th May 2010 @ 12:07 PM
    Join Date
    08 Dec 2009
    Location
    Khan Garh
    Posts
    1,527
    Threads
    337
    Credits
    0
    Thanked
    334

    Default

    Passand Karne, Ka Shukriya

  12. #12
    inaam1's Avatar
    inaam1 is offline Senior Member
    Last Online
    22nd May 2019 @ 03:45 PM
    Join Date
    10 Jul 2010
    Location
    ال&
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    7,710
    Threads
    409
    Credits
    111
    Thanked
    531

    Default

    زبردست
    بہت شکریہ

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 6
    Last Post: 29th November 2013, 12:12 AM
  2. ہوا ہے عشق میں اتنا اثر اداسی کا
    By Abeer Alam in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 3
    Last Post: 17th December 2011, 12:06 PM
  3. Replies: 9
    Last Post: 20th June 2011, 09:05 AM
  4. Replies: 27
    Last Post: 5th June 2010, 10:11 AM
  5. اعجاز ہے کسی کا یا گردش زمانہ
    By ALI AKBAR SHAR in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 2
    Last Post: 17th October 2009, 07:37 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •