پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف ’آل پاکستان مسلم لیگ‘ نامی نئی سیاسی جماعت کی بیناد رکھنے والے ہیں اور اپنی سیاسی جماعت کے اہداف اور سرگرمیوں پر غور کے لیے وہ دو اپریل کو ابوظہبی میں اپنے ہم خیال لوگوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل مشرف کے دور میں وزیر قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن خان نیازی نے بی بی سی کو بتایا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن اگلے ہفتےہوگی اور جماعت کی تنظیم سازی، سیاسی اہداف اور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر غور کے لئے جمعہ دو اپریل کو جنرل (ر) مشرف سمیت مسلم لیگ قاف کے کئی سرکردہ ارکان ابو ظہبی پہنچ رہے ہیں۔
Bookmarks