پاکستان کے محمد یوسف اور محمد آصف آئی سی سی ایوارڈز2007 کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔ محمد یوسف کی نامزدگی تین مختلف کیٹگریز میں ہوئی ہے جن میں بہترین ٹیسٹ کھلاڑی، بہترین ون ڈے کھلاڑی اور سال کا بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔
محمد یوسف نے اس عرصے میں صرف دس اننگز میں پانچ سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے944 رنز بنائے ہیں۔گزشتہ سال محمد یوسف نے کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔محمد آصف نے اس عرصے کے دوران صرف چار ٹیسٹ میچوں میں24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
آئی سی سی ایوارڈز کے لیے نو اگست 2006 تا آٹھ اگست 2007 کے درمیانی عرصے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سامنے رکھا گیا۔
Bookmarks