سفر میں شام اترنے تک تو میرے ساتھ رہ جاؤ
نیا منظر ابھرنے تک تو میرے ساتھ رہ جاؤ
لہو روتی ہوئی آنکھیں تیرے قدموں سے لپٹتی ہیں
میرے آنسو ٹھرنے تک تو میرے ساتھ رہ جاؤ
تمہیں معلوم ھےمجھ کو خزاں سے خوف آتا ھے
سو یہ موسم گزرنے تک تو میرے ساتھ رہ جاؤ
پھر اس کے بعد جب چاہو جہاں چاہو چلے جانا
میرے گر کے بکھرنے تک تو میرے ساتھ رہ جاؤ
Bookmarks