جمعرات کو وکلاء نے پاکستان کے مختلف شہروں میں صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف اپنی تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا اور کئی شہروں میں عدالتوں کے بائیکاٹ کے علاوہ لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریلیاں نکالی ہیں اس دوسرے مرحلے کا نام ’اب راج کرے گی خلق خداٰ‘ رکھا گیا ہے جبکہ
وکلاء اور سول سوسائٹی نے جمعرات چھ ستمبر کو ’یوم دفاع آزادی عوام‘ قرار دیا ہے۔

source:bbcurdu