Results 1 to 2 of 2

Thread: گرینچ ٹائم کو مکہ المکرمہ کے معیاری وقت سے

  1. #1
    Foreign-Observe's Avatar
    Foreign-Observe is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd May 2016 @ 03:50 PM
    Join Date
    04 Apr 2010
    Posts
    583
    Threads
    202
    Credits
    0
    Thanked
    194

    Default گرینچ ٹائم کو مکہ المکرمہ کے معیاری وقت سے

    دھ 29 ربيع الثاني 1431هـ - 14 اپریل 2010م

    الحرم الشریف کے بازو میں بگ بن سے 6 گنا بڑا گھنٹہ گھر تکیمل کے قریب
    '
    گرینچ ٹائم کو مکہ المکرمہ کے معیاری وقت سے بدلنے کا عظیم الشان منصوبہ


    گھنٹہ گھر، رہائشی تعمیرات کی خوبصورت کہکشاں میں نمایاں رہے گا۔

    '
    دبئی - العربية.نیٹ
    مکہ المکرمہ کے معیاری وقت کو دنیا بھر کے مسلمانوں میں مستند حوالہ بنانے کی غرض سے حرم مکہ کے سامنے دنیا کے طویل ترین ٹاورز کے جلو میں "مکہ شاہی گھنٹہ گھر" کی تعمیر پر کام زور و شور سے جاری ہے۔

    دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مقدس شہر مکہ المکرمہ کا یہ بلند ترین گھنٹہ گھر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لَئے مکہ المکرمہ کے معیاری وقت کو گرینچ کے معیاری وقت کی جگہ ایک مستند حوالہ بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

    مکہ شاہی گھنٹہ گھر ہوٹل پراجیکٹ کے نائب صدر اور ڈائریکٹر محمد االارکوبی نے اس منفرد منصوبے کے خدوخال بیان کرتے ہوئے کہا کہ الحرم الشریف کے سامنے تعمیر ہونے والے اس ہوٹل کے پہلے مرحلے کی تعمیر امسال جولائی میں مکمل ہو جائے گی۔ گھڑیال ٹاور امسال رمضان المبارک سے قبل کام شروع کر دے گا۔

    گھڑیال ٹاور مکہ المکرمہ میں تعمیر کئے جانے والے بلند ترین عمارات کے کلسٹر میں ایک نمایاں مقام کا حامل ہو گا۔ اس منصوبے کے اخراجات سعودی حکومت برداشت کر رہی ہے جبکہ پراجیکٹ کا تعمیراتی کام بن لادن کنسٹرکشن گروپ کر رہا ہے۔ اس عظیم الشان تعمیراتی منصوبے کا انتظامی نظم و نسق "فیئرمونٹ" گروپ کے پاس ہو گا۔ اس منصوبے میں گروپ کے زیر انتظام تین بڑے ہوٹل فیئرمونٹ، رافلز اور سوئیس ہوٹل بھی زائرین مکہ المکرمہ کی میزبانی کے لئے کھولے جائیں گے۔ اس تعمیراتی منصوبے کے ہوٹلز اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں کمروں کی کل تعداد تین ہزار تک ہو گی۔

    منگل کے روز دبئی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر الارکوبی نے بتایا کہ اس منصوبے پر تین بلین ڈالرز لاگت آئے گی۔ اس ساری کاوش کا مقصد گرینچ کے معیاری وقت کو مکہ المکرمہ کے معیاری وقت سے تبدیل کرنا ہے۔

    الارکوبی نے بتایا کہ سیمنٹ سے تعمیر ہونے والے ٹاور کا مرکزی ڈھانچہ 662 میڑ اونچا ہو گا جبکہ اس میں فولادی ڈھانچہ 155 میٹر بلند ہو گا۔ سمینٹ اور فولادی ڈھانچوں کی بلندی کو ملایا جائے تو یہ دنیا کا بلند ترین سیمنٹڈ برج ہونے کا اعزاز حاصل کر لے گا۔

    مکہ گھٹہ گھر میں اسلامی میوزیم کے علاوہ سائنسی اور دینی مقاصد کے لئے ایک فلکی رصد گاہ بھی بنائی جائے گی۔

    ٹاور کی سب سے بلند منزل پر جرمن ساخت کا دیو ہیکل گھڑیال نصب کیا جائے گا۔ جہاں سے اس عظیم الشان منصوبے کے مختلف تعمیراتی مراحل کے دوران تیار کی جانے والی دستاویزی فلم دکھائی جاتی رہے گی۔ الارکوبی نے اس بلند ترین ٹاور پر گھڑیال کی تنصیب کو ایک عظیم الشان منصوبہ قرار دیا۔

    الارکوبی کے بہ قول ٹاور پر نصب کیا جانے والا گھڑیال 45 میٹر بلند اور 43 میڑ چوڑا ہو گا۔ یہ لندن کے بگ بن گھڑیال سے چھے گنا بڑا منصوبہ ہے۔ اس میں دیکھے جانے والے وقت کو لندن، پیرس۔ نیویارک اور ٹوکیو جیسے دنیا کے بڑے ٹائم سینٹرز سے مربوط کیا جائے گا۔

    براجیکٹ کی مزید اہم خوبیاں بیان کرتے ہوئے الارکوبی نے کہا کہ اس دیو ہیکل گھڑیال پر رات کو 17 کلومیٹر کی مسافت سے وقت دیکھا جا سکتا ہے۔ رات کو گھڑیال سفید اور سبز رنگوں سے منور کیا جائے گا۔ دن کی روشنی میں اس گھڑیال پر 12 کلومیٹر کی مسافت سے وقت دیکھا جا سکے گا۔

    سات ہزار افراد کی محنت شاقہ سے بننے والے اس عظیم الشان تعمیراتی منصوبے میں جو کمرے بنائے جا رہے ہیں، ان کی اکثریت میں اس بات کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کمروں سے الحرم الشریف کا روح پروہ نظارہ کیا جا سکے۔ اس منصوبے کے ناقدین کا خیال ہے کہ الحرم الشریف کے نواح میں اتنے بڑے تعمیراتی منصوبے سے شہر کا تقدس پامال ہونے کا اندیشہ ہے۔ اتنے بڑے تعمیراتی کلسٹر کے سامنے الحرم الشریف چھوٹا نظر آنے لگے گا۔ نیز اس منصوبے کے بعد الحرم الشریف میں متعدد دوسرے تعمیراتی منصوبے بھی شروع گئے جانے کا امکان موجود ہے۔

    پراجیکٹ پر معترض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبے کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام کرنے والے امراء اور الحرم الشریف میں حج و عمرہ ادائی کے لئے دور دراز علاقوں سے پرمشققت سفر اختیار کرنے والوں کے درمیان تفاوت واضح نظر آئے گی، جو اسلام کی عادلانہ روح کے منافی ہو گی۔

    الارکوبی نے منصوبے کے حوالے اٹھائے جانے والے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت سنہ دو ہزار پندرہ تک دس ملین افراد کو مکہ المکرمہ میں ایک وقت میں رہائش فراہم کرنا چاہتی ہے۔ یہ اقدام دنیا بھر سے مسلمانوں کی جانب سے عمرہ اور حج کے لئے بڑی تعداد میں درخواستوں کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

    اللہ کے ان مہمانوں کو بہتر انداز میں مناسک ادائی کے قابل بنانے کے لئے ایسے بڑے منصوبوں کی ضرورت ہے۔ ہم ان تعمیرات میں اسلامی روایات کو ملحوظ رکھ رہے ہیں۔ یہ سب منصوبے حرم ٹرسٹ کا حصہ ہوں گے۔


  2. #2
    Abu_Muaviyah's Avatar
    Abu_Muaviyah is offline Senior Member+
    Last Online
    8th August 2011 @ 12:09 AM
    Join Date
    26 Jan 2010
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    1,957
    Threads
    214
    Credits
    997
    Thanked
    1103

    Thumbs up Makkah Aur Madinah Hi Hamarah HeadQuarter Hay

    Makkah Aur Madinah Hi Hamarah HeadQuarter Hay. Hamain Har Cheez May Isay Hi Follow Karna Chahiye

Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 4th June 2016, 07:48 PM
  2. Replies: 4
    Last Post: 2nd October 2013, 12:21 PM
  3. Replies: 4
    Last Post: 25th August 2013, 11:11 AM
  4. Replies: 2
    Last Post: 17th March 2013, 12:17 AM
  5. Replies: 0
    Last Post: 3rd January 2010, 07:55 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •