ماہرین طب نے کہا ہے کہ جوانی میں انٹرنیٹ کے عادی ہوجانے والے افراد کے رویوں میں بگاڑ پیداہوجاتا ہے۔ اس بگاڑ کی وجہ سے وہ اپنے ہم عمر لوگوں سے لڑتے جھگڑتے نظر آتے ہیں۔ آسٹریلوی اور چائنہ کے طبی ماہرین کی مشترکہ تحقیق میں1618 نوجوانوں جن کی عمریں13 سے 18 سال کے درمیان تھیں، کو چیک کیاگیا۔ ان نوجوانوں میں خود اذیت ، اپنے بال کھینچنے ، دوسروں کو گھونسا مارنے، سگریٹ سے جلانے ، دھکا دینے کے علاوہ بات چیت میں فوری طور پر غصے میں آنے کی علامات واضح طور پر پائی گئیں۔ ماہرین نے دیکھا کہ اس لوگوں کے رویے میں بگاڑ ، ذہنی بگاڑ کی علامات کا حصہ ہے۔1990ء سے اب تک ہونے والے اس تجزیے میں دیکھا گیا کہ 10 فیصد نوجوانوں کو معالجین کی ضرورت تھی۔
Bookmarks