صومالیہ، مسجد میں دو خودکش دھماکے، 30افراد ہلاک
افریقی ملک صومالیہ کی ایک مسجد میں دو دھماکوں کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔خبررساں اداروں کی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کی مسجد بکارا میں دو خودکش دھماکے ہوئے ۔بتایاگیاہے کہ دھماکوں کےوقت مسجد میں دو سو سے زائد افراد موجود تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے ہوتے ہی مسجد میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے کئی افراد بے ہوش بھی ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتاہے۔کئی زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ابھی تک کسی جماعت یا گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Bookmarks