Results 1 to 10 of 10

Thread: ہزار ارب ڈالر

  1. #1
    N0_N!ck's Avatar
    N0_N!ck is offline Senior Member+
    Last Online
    15th August 2016 @ 03:48 PM
    Join Date
    01 Jan 2008
    Location
    Riyadh
    Gender
    Male
    Posts
    389
    Threads
    12
    Credits
    990
    Thanked
    47

    Default ہزار ارب ڈالر

    معروف امریکی میگزین فارچون نے مارچ 2007کی اپنی اشاعت میں ابو ظہبی کو دنیا کا امیر ترین ملک قرار دیا ہے۔ابو ظہبی متحدہ عرب عمارات کی سات ریاستوں میں سے سب سے بڑی ریاست اور ملک کا دارالحکومت ہے۔اس کی آبادی تقریباً دس لاکھ ہے جس میں سے صرف دولاکھ مقامی ہیں جبکہ باقی لوگ تیل کی دولت نکلنے کے بعد روزگار کی تلاش میں یہاں آبسے ہیں۔اس جریدے کے مطابق دنیا میں تیل کے کل ذخیرے کا دس فیصد حصہ متحدہ عرب عمارات میں پایا جاتا ہے اور اس میں سے 94فیصد ابوظہبی میں ہے۔تیل سے جو دولت حاصل ہورہی ہے اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ابوظہبی انوسٹمنٹ اتھارٹی نے ایک ہزار ارب ڈالر کی خطیر رقم دنیا بھر میں انویسٹ کررکھی ہے۔



    یہ رقم یقینا بہت زیادہ ہے۔ اس کو انویسٹ کرنے والے اس سے مزید منافع کمانا چاہ رہے ہیں۔ مگر سمجھ میں نہیں آتا کہ اس پیسے سے مزید پیسہ کماکر کیا کیا جائے گا ۔کیونکہ اسی جریدے کے مطابق متحدہ عرب عمارات کی کل دولت اتنی ہے کہ ہر شہری کے حصے میں 17ملین ڈالر کی رقم آتی ہے۔ یعنی پاکستانی حساب سے ایک ارب روپے سے زائد رقم ہر آدمی کے حصے میں آتی ہے۔ جب اتنی دولت پہلے سے موجود ہے، جو زندگی کی ہر بنیادی اور اضافی ضرورت کے لیے کافی ہے تو مزید دولت سے سوائے ایک احساسِ دولتمندی کے،اور کیا حاصل ہوگا۔



    آج سے کچھ عرصہ قبل تک یہ لوگ صحراؤں میں گلہ بانی کرتے ، اونٹ چراتے اور کھجوریں اگاتے تھے۔ ان کے امیر ترین لوگوں کی بساط مٹی کے گھروں تک تھی۔مگر پھر اللہ تعالیٰ نے اس خطے کے باشندوں پر دولت کے دروازے کھول دیے۔ بدوؤں کے قدموں سے سیال سونا بہہ نکلا۔دولت کے انبار لگ گئے۔ننگے پاؤں بکریاں چرانے والے اونچی اونچی عمارتیں بنانے لگے۔دنیا کا ہر سامان تعیش اس خطے میں ملنے لگا اور عیش و عشرت کی ہر جگہ پر عرب نظر آنے لگے۔اس دولت کے اثرات عربوں کے ساتھ ساتھ دیگر مسلم ممالک پر بھی پڑے۔ مثلاً ستر کی دہائی سے لے کر آج تک لاکھوں پاکستانیوں نے خلیجی ممالک میں روزگار حاصل کیا اور بلا مبالغہ کھربوں روپے کماکرپاکستان بھیجے۔جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی دولت کی ریل پیل ہوگئی۔ ساٹھ کی دہائی میں 22خاندانوںوالا پاکستان اب وہ جگہ ہے جہاں ہزاروں ،بلکہ لاکھوں ارب پتی پائے جاتے ہیں۔



    تیل سے حاصل ہونے والی یہ دولت مسلمانوں کے پاس اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔اس کو دینے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ مسلمانوں میں لاکھوں ارب پتی پیدا کیے جائیں اور وہ اس پیسے سے عیش و عشرت کے سامان اکٹھے کریں۔بلکہ اس کا مقصد یہ تھا کہ قیامت کے آنے سے قبل اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پھیلنے لگے۔یہ کام اب کسی نبی نے نہیں کرنا بلکہ امت مسلمہ ہی کے ذریعے سے سرانجام پانا ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے پہلے سامراجی طاقتوں کے شکنجے سے تمام مسلم دنیا کو آزاد کرایا اور پھر مسلمانوں کے قدموں میں دولت کے ڈھیر لگادیے تاکہ وہ دور جدید میں دوسری اقوام کا مقابلہ کرسکیں۔



    مسلمان اگر اللہ تعالیٰ کے اس منصوبے کو سمجھتے تو وہ ہزار ارب ڈالر مغربی ممالک میں انویسٹ کرنے کے بجائے اسے مسلمانوں کی جہالت اور غربت دور کرنے پر خرچ کرتے۔یہ ہزار ارب ڈالر کی رقم اتنی زیادہ ہے کہ پاکستان جیسے 50ملکوں کا سالانہ بجٹ اس میں بن سکتا ہے۔اس رقم سے جب لوگوں کو تعلیم ملتی، بنیادی ضروریاتِ زندگی حاصل ہوتیں، روزگار ملتا تو ان میں اتنا شعور بھی پیدا ہوجاتا کہ دین کے حوالے سے دنیا میں ہماری ذمہ داریاں کیا ہیں۔جہالت ختم ہونے سے تعصبات ختم ہوتے۔ قرآن کا اصل پیغام عام ہوتا۔ تحمل اور برداشت پیدا ہوجاتی۔



    آج بھی اس معاملے میں دیر نہیں ہوئی ہے۔ عرب نہ سہی اگر پاکستان کے امیر افراد کی ایک قابل ذکر تعداد یہ طے کرلے کہ اسے اپنی اضافی دولت خدا کے دین اور امت کی بہبود کے لیے وقف کرنی ہے تو صرف ایک نسل کے بعد سب کچھ تبدیل ہوجائے گا۔ لیکن لوگ اگر اپنی دولت سے مزید دولت کے انبار جمع کرنے کی روش پر قائم رہے تو بلاشک و شبہ ایک دفعہ پھر مسلمانوں پر وہی ذلت و رسوائی اور غلامی و بیکسی مسلط ہوجائے گی جس کا وہ پچھلی صدی کے آغاز پر شکار تھے۔



    مسلمانوں اور عربوں کے پاس اس آنے والی ذلت سے بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے۔ وہ یہ کہ ہزار ارب ڈالر کی رقم کو اللہ تعالیٰ کے لیے انویسٹ کردیں۔اس کے نتیجے میں دولت کے ساتھ انہیں دنیا کااقتدار اور عزت بھی مل جائے گی۔ وگرنہ جو کچھ ہے، جلد ہی وہ اس سے بھی ہاتھ دھولیں گے۔
    boycott india

  2. #2
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Default

    ماشااللہ بھائی بہت اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے جزاک اللہ
    لیکن بھائی ایسا کرے گا کون
    امیر کو اور زیادہ امیر بننے کی ہوس
    غریب کو امیر بننے کی ہوس
    سب دنیا کمانے کے چکروں میں
    آخرت کمانے کا کسی کے پاس ٹائم نہیں
    اللہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائیں آمین ثم آمین

  3. #3
    Well_wisher is offline Senior Member+
    Last Online
    12th October 2011 @ 12:58 PM
    Join Date
    28 May 2009
    Location
    faisalabad
    Posts
    174
    Threads
    3
    Credits
    230
    Thanked
    10

    Default

    agar PAKISTAN ke ameer logon ne apni dolat gareebon ko ho deni hoti to woh un se cheentey hi kion?
    Aap ko kia lagta hai k politicians aur sarmayadaar bewaqoof hain?
    jis dolat ko aap bheek ki shakal main maang rhey hain woh hmara apna HAQ hai.plz sab ko sehi baat bto.

    Agar samjhaney se yeh log samjhney waley hotey to phir nabi s.a.w se behtar to koi nhi smjha skta . right? magar kufaar aur sardare makka nhi maaney.
    baaqi ISLAMIC history aap parho aur dekho k phir kese aman aur adal qaim hota. kia sardaron ko samjhaney se ya ......

  4. #4
    zainbutt15's Avatar
    zainbutt15 is offline Advance Member
    Last Online
    7th February 2023 @ 11:20 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    New York U S A
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5,007
    Threads
    29
    Credits
    86
    Thanked
    485

    Default

    Bhai AAp nay Bhout Acha lika ha Aur aap nay bilkul teek kha ha
    Bismilla Ki Barkat
    Business without a sign
    is sign of NO Busniess

  5. #5
    mib348's Avatar
    mib348 is offline Senior Member+
    Last Online
    1st December 2022 @ 04:50 PM
    Join Date
    27 Nov 2009
    Posts
    70
    Threads
    22
    Credits
    1,143
    Thanked
    4

    Default

    masha-allah but achi hai sharing hai .mujay bhut pasand aai hai ye silsela jari rekhiye ga

  6. #6
    aamirkhan05 is offline Junior Member
    Last Online
    8th September 2011 @ 03:30 PM
    Join Date
    21 Feb 2010
    Posts
    10
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default


  7. #7
    zee_rana is offline Member
    Last Online
    4th July 2013 @ 09:21 PM
    Join Date
    05 May 2010
    Location
    RIYADH
    Posts
    36
    Threads
    2
    Thanked
    2

    Default

    Kia bat he ye sara arab camil se camri aur cadlack pe aa gai

  8. #8
    Faakhir_H is offline Senior Member+
    Last Online
    5th February 2011 @ 10:42 PM
    Join Date
    17 Feb 2010
    Age
    35
    Posts
    86
    Threads
    2
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Default

    Good sharing

  9. #9
    punjabian21's Avatar
    punjabian21 is offline Senior Member+
    Last Online
    29th June 2019 @ 02:45 AM
    Join Date
    14 Jan 2010
    Location
    FSD
    Gender
    Male
    Posts
    366
    Threads
    8
    Credits
    1,131
    Thanked
    16

    Default

    very nice my friend

  10. #10
    N0_N!ck's Avatar
    N0_N!ck is offline Senior Member+
    Last Online
    15th August 2016 @ 03:48 PM
    Join Date
    01 Jan 2008
    Location
    Riyadh
    Gender
    Male
    Posts
    389
    Threads
    12
    Credits
    990
    Thanked
    47

    Default

    aap sab ka pasand aur reply karne ka shukriya

Similar Threads

  1. ہزار بار سوچا ہزار بار یہ کہہ ڈال
    By shahsaeein in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 9
    Last Post: 2nd January 2012, 10:55 AM
  2. Replies: 8
    Last Post: 4th February 2010, 03:34 AM
  3. Replies: 1
    Last Post: 9th January 2010, 06:39 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •