Results 1 to 2 of 2

Thread: پیغمبرص پر صلوات کیسے بھیجیں

  1. #1
    Real_Light is offline Member
    Last Online
    22nd February 2016 @ 03:49 AM
    Join Date
    15 Oct 2006
    Location
    Hong Kong
    Posts
    9,415
    Threads
    501
    Thanked
    0

    Lightbulb پیغمبرص پر صلوات کیسے بھیجیں

    پیغمبر صل اللہ علیہ و آلہ وسلم پر صلوات کیسے بھیجیں


    جب آیت (ان اللہ و ملائکة یصلون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلوا علیہ و سلّموا تسلماً) سورھٴ احزاب /56“ نازل ہوئی تو اصحاب ر نے آنحضرت صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا کہ آپ پر کس طرح صلوات بہیجیں؟ آنحضرت صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لا تصلوا علی الصلاة البتراء “ مجھ پر ناقص صلوات مت بہیجو۔ لوگوں نے پوچھا کیسے بہیجیں ؟ فرمایا: کہو ( اللّٰہم صلی علی محمد وآل محمد
    صواعق محرقہ ، چاپ دوم مکتبہ ” القاھرہ" مصر باب /11 فصل اول ص/146
    ایسی ھی روایت سیوطی کی کتاب ”الدر المنثور“ج/ 5 سورھٴ احزاب کی آیت نمبر 56 کے ذیل میں وارد ھوئی ھے جسے سیوطی نے ”المصنف“کے موٴلف عبد الرزاق ،ابن ابی شیبہ ،احمد بن حنبل ،امام نجارومسلم ،ابوداود،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ اور ابن مردویہ سے نقل کیاھے۔

    صحیح بخاری اھل سنت کے نزدیک قرآن مجید کے بعد سب سے معتبر اور صحیح کتاب مانی جاتی ہے۔اب ہم سورھٴ احزاب کی تفسیر کے ذیل میں صحیح بخاری کی ایک حدیث کی طرف قارئین کی توجہ مبذول کرتے ہیں:
    عبدالرحمان ابن ابی لیلی نقل کرتے ہیں کہ"کعب بن معجرہ نے مجھ سے ملاقات کی اور کھا:کیا تم پسند کرتے ہو کہ میں ایک حدیث تمہیں تحفہ کے طورپر پیش کروں ،وہ حدیث یہ ہے کہ ایک روز پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے اصحاب ر کے پاس تشریف لائے۔ہم نے عرض کی:یارسول خدا!ہم نے آپ پر سلام کرنے کی کیفیت قرآن سے سیکھ لی اب بتائیے کہ آپ پر صلوات کیسے بہیجیں؟آنحضرت نے فرمایا:”اللّٰہم صل علیٰ محمد وآل محمد کماصلیت علیٰ ابراہیم وآل ابراہیم انک حمید مجید“
    ۔صحیح بخاری،کتاب تفسیر جزء 6 ص/217 سورہٴ احزاب

    لھٰذا اسلامی ادب اور پیغمبر اسلام کے حکم کی تعمیل کاتقاضا ہے کہ ہم آنحضرت پر ناقص اور دم بریدہ صلوات نہ بہیجیں نیز آنحضرت اور ان کی آل پاک حضرت فاطمہ حضرت علی حضرت حسن حضرت حسین (ر) میں جدائی نہ پیداکریں۔


    آیت”انّما یریداللّٰہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت ویطھرکم تطہیرا“جناب ام سلمہ کے گھر میں نازل ہوئی پیغمبر اکرم (صل اللہ علیہ و آلہ وسلم)نے فاطمہ،حسن وحسین علیہم السلام کو کسا ء کے نیچے لے لیا۔حضرت علی (ر)آپ کی پشت پر کھڑے تہے آنحضرت نے ان پر بہی اپنی عبا اڑھائی اور فرمایا:پالنے والے !یہ میرے اھل بیت ہیں ان سے ھر طرح کی برائیوں کو دور فرما اور انہیں ایسا پاک قرار دے جو پاک کرنے کا حق ہے ۔ اس وقت جناب ام سلمہ ر نے کھا : اے رسول خدا (صل اللہ علیہ و آلہ وسلم) کیا میں بہی ان میں سے ہوں ؟ پیغمبر (صل اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے فرمایا-:تم اپنی جگہ پر رہو(یعنی چادر کے نیچے نہ آؤ) تم راہ خیر پر ہو۔
    صحیح صفة صلاة النبی از حسن بن علی السقاف کے ص/289تا ص/294 سے ماخوذ


    اگر اھل بیت کے علاوہ ازواج پیغمبر اکرم (صل اللہ علیہ و آلہ وسلم) آیت تطہیر میں داخل ہوتیں تو جناب ام سلمہ کو کساء میں داخل ہونے سے روکا نہ جاتا اور یہ نہ کھا جاتا ”انت علٰی مکانک“ یعنی تم اپنی جگہ پر رہو ۔ اور تم خیر پر ہو!!


  2. #2
    MERYAM's Avatar
    MERYAM is offline Senior Member+
    Last Online
    17th September 2013 @ 11:14 PM
    Join Date
    24 Mar 2013
    Location
    KARACHI
    Age
    34
    Gender
    Female
    Posts
    653
    Threads
    48
    Credits
    0
    Thanked
    47

    Default

    THANX FOR SHARING

Similar Threads

  1. Replies: 3
    Last Post: 29th July 2018, 05:34 PM
  2. Replies: 13
    Last Post: 3rd December 2014, 01:22 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 21st December 2012, 04:10 PM
  4. Replies: 29
    Last Post: 24th June 2009, 10:55 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •