Results 1 to 5 of 5

Thread: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے

  1. #1
    Join Date
    22 Dec 2006
    Location
    MAA'N K QADMOO TALAY
    Posts
    547
    Threads
    180
    Credits
    0
    Thanked
    49

    Thumbs up اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے

    باب: الإيمان وقول النبي بني الإسلام على خمس
    وهو قول وفعل، ويزيد وينقص‏.‏ قال الله تعالى ‏{‏ليزدادوا إيمانا مع إيمانهم‏}‏‏.‏ ‏{‏وزدناهم هدى‏}‏ ‏{‏ويزيد الله الذين اهتدوا هدى‏}‏ ‏{‏والذين اهتدوا زادهم هدى وآتاهم تقواهم‏}‏ ‏{‏ويزداد الذين آمنوا إيمانا‏}‏ وقوله ‏{‏أيكم زادته هذه إيمانا فأما الذين آمنوا فزادتهم إيمانا‏}‏‏.‏ وقوله جل ذكره ‏{‏فاخشوهم فزادهم إيمانا‏}‏‏.‏ وقوله تعالى ‏{‏وما زادهم إلا إيمانا وتسليما‏}‏‏.‏ والحب في الله والبغض في الله من الإيمان‏.‏ وكتب عمر بن عبد العزيز إلى عدي بن عدي إن للإيمان فرائض وشرائع وحدودا وسننا، فمن استكملها استكمل الإيمان، ومن لم يستكملها لم يستكمل الإيمان، فإن أعش فسأبينها لكم حتى تعملوا بها، وإن أمت فما أنا على صحبتكم بحريص‏.‏ وقال إبراهيم ‏{‏ولكن ليطمئن قلبي‏}‏‏.‏ وقال معاذ اجلس بنا نؤمن ساعة‏.‏ وقال ابن مسعود اليقين الإيمان كله‏.‏ وقال ابن عمر لا يبلغ العبد حقيقة التقوى حتى يدع ما حاك في الصدر‏.‏ وقال مجاهد ‏{‏شرع لكم‏}‏ أوصيناك يا محمد وإياه دينا واحدا‏.‏ وقال ابن عباس ‏{‏شرعة ومنهاجا‏}‏ سبيلا وسنة‏.‏
    حدیث رقم 8
    حدثنا عبيد الله بن موسى قال أخبرنا حنظلة بن أبي سفيان عن عكرمة بن خالد عن بن عمر رضي الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم { بني الإسلام على خمس شهادة أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة والحج وصوم رمضان }
    باب نمبر (2)
    اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی تشریح سے متعلق ہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے اور ایمان کا تعلق قول اور فعل ہر دو سے ہے اور وہ بڑھتا ہے اور گھٹتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ”تاکہ ان کے پہلے ایمان کے ساتھہ ایمان میں اور زیادتی ہو۔ (سورہ فتح :4) اور فرمایا کہ ہم نے ان کو ہدایت میں اور زیادہ بڑھا دیا (سورہ کہف: 13) اور فرمایا کہ جو لوگ سیدھی راہ پر ہیں ان کو اللہ اور ہدایت دیتا ہے (سورہ مریم: 76) اور فرمایا کہ جو لوگ ہدایت پر ہیں اللہ نے اور زیادہ ہدایت دی اور ان کو پرہیز گاری عطا فرمائی (سورہ محمد: 17) اور فرمایا کہ جو لوگ ایماندار ہیں ان کا ایمان اور زیادہ ہوا (سورہ مدثر:31) اور فرمایا کہ اس سورة نے تم میں سے کس کا ایمان بڑھا دیا؟ فی الواقع جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کا ایمان اور زیادہ ہو گیا (سورہ توبہ: 124) اور فرمایا کہ منافقوں نے مومنوں سے کہا کہ تمہاری بربادی کے لیے لوگ بکثرت جمع ہو رہے ہیں ان کا خوف کرو۔ پس یہ بات سن کر ایمان والوں کا ایمان اور بڑھ گیا اور ان کے منہ سے یہی نکلا (حسبنا اللہ ونعم الوکیل ) (سورہ آل عمران 173) اور فرمایا کہ ان کا اور کچھہ نہیں بڑھا ہاں ایمان اور اطاعت کا شیوہ ضرور بڑھ گیا۔ (سورہ احزاب: 22) اور حدیث میں وارد ہوا کہ اللہ کی راہ میں محبت رکھنا اور اللہ ہی کے لئے کسی سے دشمنی کرنا ایمان میں داخل ہے (رواہ ابو داﺅد عن ابی امامة ) اور خلیفہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے عدی بن عدی کو لکھا تھا کہ ایمان کے اندر کتنے ہی فرائض اور عقائد ہیں اور حدود ہیں اور مستحب و مسنون باتیں ہیں جو سب ایمان میں داخل ہیں۔ پس جو ان سب کو پورا کرے اس نے اپنا ایمان پورا کر لیا اور جو پورے طور پر ان کا لحاظ رکھے نہ ان کو پورا کرے اس نے اپنا ایمان پورا نہیں کیا۔ پس اگر میں زندہ رہا تو ان سب کی تفصیلی معلومات تم کو بتلاﺅں گا تاکہ تم ان پر عمل کرو اور اگر میں مر ہی گیا تو مجھہ کو تمہاری صحبت میں زندہ رہنے کی خواہش بھی نہیں۔ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کا قول قرآن مجید میں وارد ہوا ہے کہ ” لیکن میں چاہتا ہوں کہ میرے دل کو تسلی ہو جائے“ اور معاذ رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ ایک صحابی (اسود بن بلال نامی) سے کہا تھا کہ ہمارے پاس بیٹھو تاکہ ایک گھڑی ہم ایمان کی باتیں کر لیں۔ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ یقین پورا ایمان ہے (اور صبر آدھا ایمان ہے۔ رواہ الطبرانی) اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ بندہ تقویٰ کی اصل حقیقت یعنی کہنہ کو نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ جو بات دل میں کھٹکتی ہوا سے بالکل چھوڑ نہ دے ۔ اور مجاہد رحمہ اللہ نے آیت کریمہ (شرع لکم من الدین ) الخ کی تفسیر میں فرمایا کہ ”اس نے تمہارے لئے دین کا وہی راستہ ٹھہرایا جو حضرت نوح علیہ السلام کے لئے ٹھہرایا تھا“ اس کا مطلب یہ ہے کہ اے محمد! ہم نے تم کو اور نوح کو ایک ہی دین کے لئے وصیت کی ہے اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے آیت کریمہ ”شرعة ومنھا جا“ کے متعلق فرمایا کہ اس سے سبیل سیدھا راستہ اور سنت (نیک طریقہ ) مراد ہے۔ اور سورة فرقان کی آیت میں لفظ ”دعاءکم“ کے بارے میں فرمایا کہ ”ایمانکم“ اس سے تمہارا ایمان مراد ہے۔
    حدیث نمبر (8)
    ہم سے عبید اللہ بن موسیٰ نے یہ حدیث بیان کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی بابت حنظلہ بن ابی سفیان نے خبر دی ۔ انہوں نے عکرمہ بن خالد سے روایت کی ۔ انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا { اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوة ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔ }
    (صحیح بخاری)
    سیگنچر میں آئی ٹی دنیا کے لنک علاوہ کسی اور ویب سائٹ کے لنک کی اجازت نہیں
    شکریہ
    آئی ٹی دنیا ٹیم

  2. #2
    ABDULLAH.'s Avatar
    ABDULLAH. is offline VIP
    Last Online
    22nd December 2016 @ 06:40 PM
    Join Date
    26 Feb 2006
    Location
    HONG KONG
    Posts
    3,607
    Threads
    1451
    Credits
    1,186
    Thanked
    335

    Default

    Mashallah Subhanallah





  3. #3
    Doctor is offline Senior Member+
    Last Online
    13th September 2009 @ 08:57 AM
    Join Date
    26 Sep 2006
    Location
    Alkamuniya
    Age
    52
    Posts
    21,458
    Threads
    1525
    Credits
    1,000
    Thanked
    36

    Default

    Nice sharing Jazak ALLAH

  4. #4
    Laique Shah is offline Senior Member
    Last Online
    24th August 2009 @ 07:21 PM
    Join Date
    05 Feb 2007
    Location
    ITDunya
    Posts
    3,212
    Threads
    109
    Thanked
    0

    Default


  5. #5
    WAQAS1412's Avatar
    WAQAS1412 is offline Senior Member+
    Last Online
    20th January 2021 @ 02:42 PM
    Join Date
    01 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    8,617
    Threads
    160
    Credits
    83
    Thanked
    622

    Default



Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 10th June 2015, 05:06 PM
  2. Replies: 11
    Last Post: 8th April 2013, 06:08 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •