اسلام و علیکم آپ کے سب سوالوں کے جواب کمال کے ہیں اور سچ پوچھیں تو آپ کے جواب دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی شہزاد بھائی کے اولٹے سیدھے سوالوں کا جواب آپ نے اتنی خوبصورتی سے دیا کہ شہزاد بھائی دیکھتے رہ گئے اور ہاں شہزاد بھائی نے آپ کے لئے جو انعام کا اعلان کیا ہے وہ لازمی لینا ان سے اور شہزاد بھائی چیٹنگ کرنے کا نہیں جو ٹی وی کی باڈی دینے کا وعدہ کیا تھا نہ وہ اب لا کر دیں ایسا نہ ہو کہ بھابھی کہیں گئی ہوں اور آپ پیسے بچانے کی خاظر گھر کے ٹی وی کی باڈی اتار کر گفٹ کر دیں ایسا کیا نہ تو بھابھی کا پتا ہے نہ۔۔۔اس بار بھابھی اکیلنے نہیں بلکہ بھابھی کے ساتھ پوری فوج ملک کر آپ کی خاطر توازع کرے گئی۔۔بیلنے کے ساتھ ایسا میں نے نہیں حماد کہنے والا تھا۔۔۔
اور ہاں جی ویسے اگر پاکستان کے شہر لاہور میں بھی اگر آپ کے آنے کا اتفاق ہوا تو دیکھنا لاہوریے بہت ہی پیارے دل کے مالک ہوتے ہیں اور بہت ہی خوبصورت دل کے انسان بھی ہوتے ہیں ایک بار گھومنے ضرور آئے گا پھر آپ خود ہی دیکھ لیں گئی اور کہئیں گئی لاہور لاہور وے۔۔
اور ہاں ایک بات اور میں عدالت عظمٰی کے لئے کہنا چاہوں گا کہ جتنے بھی سوالوں کے جواب دئے ہیں بہت ہی پیارے انداز میں دئے ہیں جو ان کے اچھے اخلاق ہونے کا ثبوت ہے سب سے اچھی بات ان میں کہ آئی ٹی دنیا کے ہر سیکشن میں گھومتی ہیں اور ہر جب بھی ریپلائے کرتی ہیں سوچ سمجھ کر اور جامع جس سے دوسرے ممبرز کی بہت حوصلہ افزائ ہوتی ہے اور ایک بات اور نوٹ کی ہو گئی سب نے کہ عدالت عظمی نہ صرف ممبرز کے بارے میں اچھی طرح جانتی ہیں بلکہ ان سے دکھ اور پریشانیاں بھی شئیر کرتی ہیں جو کہ بہت بڑی بات ہے اور بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ وہ دوسروں کی پریشانیوں کو اپنے ساتھ شئیر کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ عدالت عظمی ذہین بھی بہت ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈیلی کوئز والے تھریڈ سے ان کی محبت کا اور ذہانت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو کہ بڑی خوشی کی بات ہے وہ یہ ہے کہ اسلام کے بارے میں بڑی گہری سوچ اور سمجھ بوجھ رکھتی ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے اور اتنی ساری خوبیوں کی مالک عدالت عظمٰی ہی ہو سکتی ہے میری دعا ہے اللہ آپ کو کامیاب کرے زندگی کے ہر مقام پر آپ کو خوشیاں ہی خوشیاں ملیں آمین
Bookmarks