Results 1 to 7 of 7

Thread: تربیت کے رہنما اصول

  1. #1
    Join Date
    15 Dec 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    1,511
    Threads
    117
    Credits
    160
    Thanked
    530

    Default تربیت کے رہنما اصول

    مولانا محمد افضل صاحب
    لقد من اﷲ علی المومنین اذ بعث فیہم رسولاً من انفسہم یتلوا علیہم اٰیاتہ ویزکیہم ویعلمہم الکتاب والحکمة وان کانوا من قبل لفی ضلٰلٍ مبین
    (آل عمران :۴۶۱)
    ترجمہ: حقیقت یہ ہے کہ اﷲ نے مومنوں پر بڑا احسان کیا کہ ان کے درمیان انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان کے سامنے اﷲ کی آیتوں کی تلاوت کرے، انہیں پاک صاف بنائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے، جبکہ یہ لوگ اس سے پہلے یقینا کھلی گمراہی میں مبتلا تھے۔ (آسان ترجمہ قرآن)
    تشریح: اﷲ تعالیٰ نے بنی نوع انسان پر بہت سارے احسانات فرمائے ہیں جن کاشمار کرنا انسان کے بس کی بات نہیں شجر وحجر سے لیکر بحروبر تک، صحرا وکہسار سے لے کر ساز آبشارتک، سمندر کی طغیانی سے لے کر دریا کی روانی تک، مشرق سے لے کر مغرب تک پھیلی ہوئی مخلوقات‘ یہ خداواند کریم کا حضرت انسان پر انعام و احسان ہے۔ لیکن انسانیت پر ایک احسان ایسا بھی ہے جس کی وجہ سے انسانیت کے افتخار میں قابل قدر اضافہ ہوا کہ اﷲ تعالیٰ نے خاتم الانبیاءصلی اﷲ علیہ وسلم کو آدم کی جنس سے بھیجا۔
    علامہ آلوسیؒ فرماتے ہیں کہ جنس انسان میں سے نبی کو مبعوث کرنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ نبی اور امتی کے درمیان ملاقات میں آسانی ہو اور دو مختلف جنسوں کے درمیان موجود وحشت و نفرت طبعیہ مقاصد نبوت کی افہام و تفہیم میں آڑے نہ آئے۔
    مذکورہ بالا آیت میں نبوت کے مقاصد کو بڑی جامعیت سے بیان کیا گیا ہے جن کا لب لباب یہ ہے کہ تلاوت آیات سے لوگوں کے دلوں کو منور کرنا، باطنی آلائشوں سے نفوس کا تزکیہ کرنا اور کتاب و حکمت کے ذریعے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنا۔ یہی ایک نبی کی نبیادی ذمہ داری ہوتی ہے جسے آقا صلی اﷲ علیہ وسلم نے خوب نبھایا ہے۔ اسی مبارک طریقے اور راستے کو اختیار کرکے امت کل عروج پر ہوئی تھی، لیکن جب سے امت نے تعلیمات نبویہ سے روگردانی کی تب سے زوال کی طرف آنے لگی ہے جس طرح بعثت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم سے قبل دنیا پر ظلمت و تاریکی کے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے، تو تلاوت تزکیہ اور تعلیم کتاب و حکمت کے انوار کے ذریعے یہ اندھیرے چھٹ گئے تھے، آج بھی بدعات و رسومات، مادیت پرستی، نسلی تعصب، چوربازاری اور امن و سلامتی کا فقدان عروج پر ہے ان حالات میں آقا سرکار دو عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کانمونہ تربیت آج کے انقلابی ذہن کو ایک راہ دکھاتا ہے کہ تلاوت قرآن ، تزکیہ نفس اور کتاب و حکمت کی تعلیم و تبلیغ یہی وہ خطوط ہیں جن پر چل کر انسانیت کو ان نازک حالات میں سنبھالا دیا جاسکتا ہے لہٰذا انسانیت کے سرکردہ افراد جو ابن آدم کی بھلائی کا ارادہ رکھتے ہیں تو وہ خوب سمجھ لیں کہ آقا مدنی صلی اﷲ علیہ وسلم سے محض عشق و محبت کے نعروں سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا جب تک کہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے انہی خطوط پر کام نہ کیا جائے، جن پر آقا صلی اﷲ علیہ وسلم نے کام کیا تھا۔ امت مسلمہ کو ایک ایسے رہنماﺅں ہی کی ضرورت ہے جو مذکورہ بالا مقاصد نبوت کو سامنے رکھ کر سچے دل اور پکے عزم سے اہل اسلام کی قیادت کا بار اپنے کندھوں پر اٹھائیں گے اور امت مسلمہ کی تربیت میں دن رات ایک کردیں اگر ان امور کا خیال نہ رکھا گیا تو تربیت ناقص ہوگی اور تربیت کا فقدان قوموں کو زوال کی طرف دھکیل دیتا ہے۔
    نقشِ قدم نبی کہ ہیں جنت کے راستے
    اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

    سلسلہ بیعت

  2. #2
    Rexx's Avatar
    Rexx is offline Senior Member+
    Last Online
    26th March 2024 @ 09:44 PM
    Join Date
    18 May 2010
    Age
    40
    Posts
    535
    Threads
    22
    Credits
    1,364
    Thanked
    49

    Default

    nice sharing

  3. #3
    IT.BOY's Avatar
    IT.BOY is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 12:13 PM
    Join Date
    26 Dec 2007
    Location
    *MAA KI AGOOSH*
    Gender
    Male
    Posts
    28,374
    Threads
    651
    Credits
    998
    Thanked
    3079

    Default

    Masha ALLAH
    good sharing janab
    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]

  4. #4
    Abu ashar's Avatar
    Abu ashar is offline Advance Member
    Last Online
    22nd February 2022 @ 11:14 PM
    Join Date
    01 Apr 2010
    Location
    Kashmir
    Gender
    Male
    Posts
    4,593
    Threads
    241
    Credits
    1,140
    Thanked
    964

    Default

    Jazak Allah

  5. #5
    Join Date
    15 Dec 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    1,511
    Threads
    117
    Credits
    160
    Thanked
    530

    Default

    پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ

  6. #6
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    jazakallaH HAMAPAKSITAN BAHYE BHUT UMDA SHARING MAZEED ESSY PSOTINGS KA WAIT RAHE GA SHUKRIYA

  7. #7
    Join Date
    15 Dec 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    1,511
    Threads
    117
    Credits
    160
    Thanked
    530

    Default

    بہت بہت شکریہ

Similar Threads

  1. Replies: 7
    Last Post: 4th April 2016, 03:31 PM
  2. Replies: 10
    Last Post: 13th January 2015, 03:22 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 31st December 2014, 01:01 PM
  4. Replies: 24
    Last Post: 1st July 2011, 09:41 AM
  5. Replies: 1
    Last Post: 22nd March 2010, 03:46 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •