جمعرات, 20 مئی 2010 18:32 کراچی،
ہزارہ قومی محاذ سندھ کے صدر اور تحریک ہزارہ کی چار رکنی ایکشن کمیٹی کے ممبرحاجی خورشید ہزاروی نے کہاہے کہ ہمارا پختونوں سے کوئی جھگڑ انہیں ہے کسی کے ہاتھوں استعمال نہیں ہوں گے جو ہمیں استعمال کر کے اپنی سازشیں پوری کرنا چاہے اس کا ساتھ نہیں دیں گے،صوبے کی جدجہد پرامن طور پر کر رہے ہیں،کراچی شہر میں سازش کے ذریعے ہزارے والوں کو دیگر قوموں سے لڑانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے ،یہ کون کر رہا ہے اسے ساری دنیا جانتی ہے ہزارہ قومی محاذاورتحریک صوبہ ہزارہ اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روزجو بے گناہ لوگ مارے گئے ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ واضح کرتے ہیں کہ ہزارے وال اور پختون ایک ہی ہیں جس طرح گوجری،پوٹھوہاری،کوہستانی ودیگر زبانیں بولنے والے ہزارہ کا حصہ ہیں اسی طرح پختون بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ ہزارے والوں اور پختونوں کے درمیان تصادم کی سازش کرنے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔بٹگرام سے تعلق رکھنے والے تین معصوم افراد سمیت دیگر سترہ انسانی جانوں کے زیاں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے سازشی عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے۔
Bookmarks