[IMG]http://i213.***********.com/albums/cc112/B-E-S/Dividers%20flowers/A-_brown3.gif[/IMG]کچھ اپنی خوش گمانی کا کچھ ان کی بدگمانی کا
یہ افسانہ محبت کا ہے،قصہ ہے جوانی کا
سلیقہ چاہتی ہے عمر بھر مر مر کے جینے کا
ادا گر ہو تو کیسے ہو تقاضہ زندگانی کا
مجھے چھیڑے نہ کوئی میں زمانہ کا ستایا ہوں
خموشی ہے نشانِ درد میری بے نشانی کا
جہاں سے داستانِ درد کا آغاز ہوتا ہے
وہیں انجام ہوتا ہے محبت کی کہانی کا
یہ پھولوں میں چھپے خنجر یہ مارِ آستیں سرور
بتائو کیا کروگے دوستوں کی مہربانی کا
[IMG]http://i213.***********.com/albums/cc112/B-E-S/Dividers%20flowers/A-_brown3.gif[/IMG]
Bookmarks