Saim_Sami said:
Is Bare Main Ap Kya Kahen Gay ?
آپ کا سوال ہی غلط ہے؟؟؟؟؟؟؟
اس مملکت خداداد سے پیار کون کرتا ہے؟؟؟؟؟
اس مملکت خداداد سے کون عقیدت رکھتا ہے؟؟؟؟؟
اس ملک سے محبت ہم یعنی یہ جنریشن کر ہی نہیں سکتی بھائی کیونکہ ہم نے دیکھا ہی نہیں کہ یہ ملک کتنی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے کیسے کیسے ہمارے بزرگوں نے ، مائوں نے، بہنوں نے،بچوں نے،بھائیوں نے،عزیزوں نے غرض ایسی ایسی قربانیوں کی کہانیاں رقم کی ہے کہ اگر وہ بتائی جائے یا منظر عام پر آجائیں تو دل خون کے آنسو رو جائیں نیچے کچھ تصاویر پوسٹ کررہا ہوں مکمل تھریڈ بھی وزٹ کیجئے اس کے بعد آپ کو یہ سوال بالکل عجیب سا لگے گا؟؟؟؟؟ اس مملکت پاکستان کو حاصل کرنے میں کس کس طرح لوگوں نے قربانیاں دی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہم کو تو ایک پلیٹ میں سجا سجایا مل گیا نہ تو قدر کیا ہوگی آج ہر کوئی اس ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہوچکا ہے ہر کسی کے منہ پر صرف یہی ہوتا ہے کہ اس ملک نے ہمیں کیا دیا ارے میرے بھائیوں صرف یہ بتائو کے تم نے اس ملک کو کیا دیا ، جگہ جگہ لسانیات ، مار دھاڑ، مذہبی منافرت، ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنا مجھے تو لگتا ہے کہ آْج اگر یہ ملک قائم ودائم ہے تو ہمارے ان ہی بزرگوں ، مائوں،بہنوں،بھائیوں غرض تمام لوگوں کی قربانیوں کے صدقے ہی میں قائم ہے ورنہ آج جو حال ہے اللہ اکبر ابھی بھی وقت ہے اس سے پہلے کہ غلامی کی زنجیریں اس طرح جسم سے لپٹ جائیں کہ قربان بھی نہ ہوسکوگے ، میڈیا ،پرنٹ میڈیا نے اس ملک کو نئی جنریشن کو تباہ و برباد کردیا اللہ ہم سب کو اپنی امان میں رکھیں آمین ثم آمین اپنے ملک سے پیار کرو اپنے لوگوں سے پیار کرو پاکستان زندہ باد اور انشا اللہ تاحیات تابندہ
اور پائندہ آباد
مکمل تھریڈ پڑھنے اور دیکھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
Bookmarks