اسلام و علیکمnote kuch logoun k achay comments bhi hotay hain un ko Allah es ka ajar dai Ameen
میں کافی عرصہ سے یو ٹیوب پہ اسلامی ویڈیو اور مناظرہ اور تقاریر سب مسلک کے علما اکرام کی دیکھتا رہتا ہوں
مجھے اک بات پہ بڑا دکھ ہوا کے ویڈیو کے نیچے جو لوگ
comments
دیتے ہیں وہ نہایت غلط قسم کے ہوتے ہیں جس میں گالیاں اور نازیبا الفاظ لکھے ہوتے ہیں
یہ لوگ لکھتے وقت یہ بلکل نہیں سوچتے کے ہماری ماں یا بہن اگر ویڈیو دیکھتے ہوے نیچے لکھے الفاظ پڑھے گی تو وہ کیا سوچے گی اور اس کا اس پہ کیا اثر ہو گا
پلیز اس بات پہ غور کریں جو لوگ اس طرح کی باتیں لکھتے ہیں ان کو سب دوست سمجھائیں کے وہ ایسا نہ کیا کریں اس بات سے صرف اور صرف گناہ ملتا ہے اور کوئی فائدہ نہیں ہوتا
میں کسی ایک مسلک کی بات نہیں کر رہا میں سب کی ہی بات کر رہا ہوں کیوں کہ میں نے سب کو اک دوسرے پر غلط الفاظ لکھتے دیکھا ہے مجھے اس بات کا بہت صدمہ ہوا
پلیز اس بات کو مثبت لے کے اگر آپ کی نظر میں آپ کا کوئی دوست یا کوئی جاننے والا ایسا کرتا ہے تو اس کو سمجھا دیں الله آپ کو اس بات کا اجر دی امین
اور دوستو اگر میں نے اس میں کچھ غلط لکھ دیا ہو تو پلیز میری کم علمی سمجھ ک معاف کر دینا اور میری غلطی درست کر دینا
الله ہم سب کو ہدایت دے آمین
آپ کا دوست معصوم
Bookmarks