Results 1 to 7 of 7

Thread: پاکستانی فٹبال کیسے پیچھے رہ گیا؟؟

  1. #1
    Naif's Avatar
    Naif is offline Advance Member
    Last Online
    8th January 2024 @ 03:20 AM
    Join Date
    05 Jan 2009
    Location
    خو&
    Gender
    Male
    Posts
    1,924
    Threads
    123
    Credits
    -557
    Thanked
    84

    Thumbs down پاکستانی فٹبال کیسے پیچھے رہ گیا؟؟

    فٹبال کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کا تیار کردہ فٹبال سنہ انیس سو بیاسی سے دو ہزار دو تک استعمال ہوتا رہا لیکن اب مسلسل دوسرے عالمی کپ میں پاکستان کی بجائے دوسرے ممالک میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار ہونے والا فٹبال استعمال ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب فٹبال کی عالمی مانگ میں پاکستان کا حصہ جو کبھی اسی سے سو فیصد تھا کم ہوتا ہوتا تقریباً ساٹھ سے پینسٹھ فیصد پر آ گیا ہے۔

    پاکستان میں کھیلوں کا تقریباً سارا سامان صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں تیار کیا جاتا ہے۔ کیا وجوہات ہیں کہ پاکستان نےگزشتہ آٹھ سال کے دوران یہ صلاحیت حاصل نہیں کی کہ وہ عالمی مقابلوں میں استعمال ہونے والا فٹبال تیار کر سکے اور عالمی مانگ میں پاکستان کا حصہ تیزی سے کیوں کم ہو رہا ہے؟

    ’پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچر اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن‘ کے چیئرمین ضیا الرحمان چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے تمام عالمی مقابلوں میں مصنوعی چمڑے کے ہاتھ سے سلائی کیے ہوئے فٹبال استعمال ہوتے تھے جن میں پاکستان کو مہارت حاصل تھی۔
    لیکن دو ہزار دو کے عالمی کپ کے بعد فٹبال کے نگران ادارے فیفا نے کھیلوں کا سامان تیار کرنے والی ایک عالمی کمپنی کی مدد سے فٹبال کی تیاری کی تکنیک کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا اور دو ہزار چار میں مصنوعی چمڑے سے مشینوں کے ذریعے مولڈڈ فٹبال کی تیاری شروع ہوئی اور یہ ہی وقت تھا جب پاکستان سے فٹبال کی برآمد متاثر ہونا شروع ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ ’اس وقت ہمارے پاس جدید سہولیات موجود نہیں تھیں جس کی مدد سے ہم نئے ڈیزائن کا فٹبال تیار کر سکتے، اس کے علاوہ اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد بھی ملکی سطح پر دستیاب نہیں تھا۔‘

    انھوں نے بتایا کہ دو ہزار چھ میں پہلی بار فٹبال کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی بجائے تھائی لینڈ میں نئی ٹیکنالوجی ’ تھرمو مولڈڈ‘ سے تیار کردہ فٹبال استعمال کیا گیا اور اب دو ہزار دس میں بھی اسی ٹیکنالوجی سے چین میں تیار کردہ فٹبال استعمال کیا جا رہا ہے۔

    ضیا الرحمان چوہدری نے بتایا کہ نیا تھرمو مولڈڈ فٹبال تو انتہائی جدید تکنیک سے بنایا جاتا ہے اور اس وقت کم لاگت اور قیمت کی وجہ سے دنیا میں اسی کی زیادہ مانگ ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ سنہ انیس سو اٹھانوے کے فٹبال مقابلوں کے دوران مختلف عالمی کمپنیوں کی جانب سے تشہیری مہم میں استعمال ہونے والا سو ملین فٹبال کا تقریباً اسی فیصد سے زائد پاکستان نے مہیا کیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ دو ہزار چار میں مشین کے ذریعے تیار کردہ فٹبال کی زیادہ مانگ کی وجہ سے دو ہزار چھ کے عالمی مقابلے میں پاکستان سے برآمد ہونے والے فٹبال کی تعداد آٹھ ملین فٹبال کے قریب رہ گئی اور اس ورلڈ کپ میں پاکستان سے صرف تین سے چار ملین فٹبال برآمد کیا جا سکا ہے۔

    اتنی تیزی سے فٹبال کی برآمد کے متاثر ہونے کی سوال پر ضیا الرحمان چوہدری نے کہا کہ ’پاکستان میں روایتی چمڑے سے ہاتھ سے سلائی کردہ فٹبال بنانے پر توجہ مرکوز رہی اور بدلتے رجحانات کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا اور ہمیں صرف فٹبال کا جو ڈیزائن فراہم کیا گیا ہم اسے نقل تیار کرتے رہے اور خود سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے ڈیزائن پر کبھی توجہ نہیں دی۔‘

    انھوں نے کہا کہ اگر ہم خود کوئی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی تیار کر کے عالمی مقابلوں کو فٹبال مہیا کرنے والے کھیلوں کے اداروں کو پیش کرتے تو اس پر غور کرتے لیکن جب عالمی اداروں نے خود فٹبال کے ڈیزائن کو تبدیل کیا تو ہمارے پاس اس کو بنانے کی صلاحیت نہیں تھی۔

    گزشتہ چار سالوں سے چند صنعت کاروں نے مشین کی مدد سے فٹبال بنانے کا عمل شروع کیا لیکن اس کی رفتار کافی سست ہونے کی وجہ سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ میں اس کا حصہ بہت کم ہے جس کی وجہ سے فٹبال کی صنعت کوبچانے کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ’پاکستان میں فٹبال کی صنعت تقسیم ہند سے پہلے کی موجود ہے لیکن حکومت نے اس صعنت کی جانب کبھی توجہ نہیں دی۔‘

    صورتحال یہ ہے کہ ملک میں فٹبال کی صعنت کے فروغ کے لیے ایک بھی ادارہ موجود نہیں ہے، صنعتوں کے فروغ کے لیے کام کرنے والے سرکاری ادارے سمیڈا کی مدد سے آٹھ سال پہلے ایک انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن تاحال اس کی مشکل سے عمارت ہی تعمیر ہو سکی ہے، دوسرا مشین کے ذریعے فٹبال بنانے میں تربیت یافتہ کاریگروں کی ایک بڑی تعداد میں ضرورت ہے اور جن کی تربیت کے لیے بھی کوئی سرکاری یا نجی ادارہ موجود نہیں ہے۔‘

    انھوں نے بتایا کہ روایتی فٹبال کی تیاری سے ہزاروں افراد کا روزگار منسلک ہے اور اگر دنیا میں مشین سے تیار کردہ فٹبال اور مولڈڈ فٹبال کی مانگ اسی طرح قائم رہتی تو ان افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے جس سے نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ ہو گا بلکہ ملک کو قیمتی زرمبادلہ سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

    پاکستان کا بنایا ہوا فٹبال کب دوبارہ عالمی مقابلوں میں استعمال کیا جا سکے گا اس پر ضیا الرحمان چوہدری نے کہا کہ بڑے برانڈ چھوٹی سطح کے عالمی مقابلوں کے میں پاکستان میں تیار ہونے والا فٹبال استعمال کر رہے ہیں اگرچہ جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جا رہی ہے لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ابھی یہ کہنا کرنا مشکل ہے کہ پاکستان کب اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے گا۔

    فٹبال تیار کرنے والے ایک صنعت کار شیخ عبدل واحد صندل نے کہا کہ عالمی معاشی بحران کی وجہ سے دنیا میں فٹبال کی مانگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی دوسرا ملک میں امن و امان، بجلی کے بحران اور مہنگائی کی وجہ سے فٹبال کی صنعت کو کافی نقصان پہنچنا۔

    انھوں نے بتایا کہ ’ایک وقت یہ تھا کہ سیالکوٹ میں روزانہ چالیس سے پچاس غیر ملکی خریدار آیا کرتے تھے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ یہ تعداد چار سے پانچ تک آ گئی ہے اور اب ہمیں غیر ملکی خریداروں سے ملاقات کے لیے دبئی جانا پڑتا ہے۔‘

    انھوں نے بتایا کہ ’ملک میں بجلی کے بحران کی وجہ سے صورتحال خراب تھی لیکن اب گیس کی لوڈشیڈنگ نے پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔‘

    ایک سوال کے جواب میں شیخ عبدل صندل نے بتایا کہ ’گزشتہ ایک سال سے صعنت کاروں نے مشین کے ذریعے فٹبال بنانے کی طرف توجہ دی ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اگلے عالمی مقابلوں میں ہم کم از کم تشہیر کے لیے استعمال ہونے والے فٹبال کی عالمی مانگ پوری کر سکیں گے۔‘

    اس بار شیخ عبدل صندل جو جدید ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے تشہیر میں استعمال ہونے والا ایک فٹبال بھی نہیں بنا سکے کو اب بھی امید ہے کہ اگر ایک نہ ایک دن ہاتھ سے سلائی کیا ہوا فٹبال دوبارہ عالمی مقابلوں میں استعمال ہو گا اور وہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لیں گے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں فٹبال کی صنعت کے بدلتے رجحانات کو دیکھتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ فٹبال صنعت پر فوری توجہ دے تاکہ صنعت کاروں کی مدد سے اسے قابل بنایا جا سکے کہ وہ جدید تقاضوں کو پورا کر سکے اوراس سے وابستہ ہزاروں افراد کو بے روزگار ہونے سے بچایا جا سکے۔
    BBCURDU
    Youtube Links Not Allowed In Signature (ALi.HaiDEr)

  2. #2
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

    Default

    بهت عمده

  3. #3
    Saleem_sullo's Avatar
    Saleem_sullo is offline Senior Member+
    Last Online
    10th November 2016 @ 01:46 AM
    Join Date
    07 Nov 2009
    Location
    Multan
    Gender
    Male
    Posts
    5,910
    Threads
    87
    Credits
    1,203
    Thanked
    481

    Default

    Nice Sharing janab

  4. #4
    tariqasif143's Avatar
    tariqasif143 is offline Senior Member
    Last Online
    29th July 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    25 Jan 2010
    Location
    Jeddah,Saudi Ar
    Gender
    Male
    Posts
    3,128
    Threads
    102
    Credits
    97
    Thanked
    274

    Default

    Nice

  5. #5
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,386
    Threads
    419
    Credits
    39,878
    Thanked
    1813

    Default

    پاکستانی فٹبال اور پاکستانی فٹبلر دونوں ہی آؤٹ ہیں غور کرو تو۔ حکومت اور اربابِ اختیار سے گزارش ہے کہ پاکستان میں تو فٹبال کو زرا سا سستا کردیں تا کہ ہمارے ہاں کے بچے کم از کم اچھے فٹبلر بن کر اگلے میچ کے لے تیار ہوجائیں خدا کرے
    Last edited by Haseeb Alamgir; 13th June 2010 at 11:25 PM. Reason: املا کی غلطی کی وجہ سے

  6. #6
    Confuse's Avatar
    Confuse is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2015 @ 03:53 PM
    Join Date
    17 Jan 2009
    Location
    Khamosh NaGaR
    Gender
    Male
    Posts
    8,124
    Threads
    778
    Credits
    0
    Thanked
    785

    Default

    jitna paisa cricket wagera par lag raha ha agar football ki taraf tawaja dey tu shayed kuch ho sakey

    pakistani goverment ko bhi chahye k woh ache aur jadeed machinery par tex ki lagat kam kare aur koi aisa lahey amal apnaye jis se jadeed technology ko pakistan ma laa kar kuch behtar kaam kia ja sake

    aik bar ma president ban gya na fir dekhna

  7. #7
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default

    Sad to Know
    Thanks for Sharing

Similar Threads

  1. Replies: 49
    Last Post: 19th November 2022, 09:46 PM
  2. كیا چاند رات ایک شاپنگ فیسٹیول کا نام ہے؟
    By Al-Shifa in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 18
    Last Post: 8th July 2014, 12:39 AM
  3. Replies: 21
    Last Post: 17th March 2013, 10:01 PM
  4. Replies: 7
    Last Post: 11th June 2011, 11:22 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 13th May 2011, 09:35 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •