Results 1 to 5 of 5

Thread: صبح کا بھولا

  1. #1
    Join Date
    15 Dec 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    1,511
    Threads
    117
    Credits
    160
    Thanked
    530

    Default صبح کا بھولا

    بہن !ذرا میری بات سنو یہ دیکھوتم نے کریب کا ڈوپٹہ اوڑھ رکھا ہے اور باز ار جارہی ہو۔

    امی جان ایک تو آپ اس سردرد کومدرسے سے اٹھا لائی ہیں کسی وقت بھی چپ نہیں رہتی۔ ہما را کیا ہرکام ہی غلط ہوتاہے۔ ہروقت کی ٹوک میری برداشت سے باہر ہے، انٹر سے آگے گئی نہیں اور پتہ نہیں اپنے آپ کو کیا سمجھتی ہے !!

    اب بس بی کرو ایسی بھی بری کیا با ت کہہ دی اس نے جو تم چپ کرنے میں ہی نہیںآ رہیں۔ امی نے زنیرہ کی قنچی کی طرح چلتی زبان کو روکنے کے لئے کہا۔

    ایک توامی ہمیشہ اسی کی حما یت کرتی ہیں۔ اس نے غصے سے کہا اور پا ؤں پٹختی ہو ئی اپنی دوست کے گھر چلی گئی ۔

    واہ زنیرہ کیا کمال کا سوٹ پہنا ہے تم نے، یہ کس کی خرید ہے ؟ویسے شکر ہے کہ تم سا تھ کا دوپٹی لے آئیں ورنہ میں توسوچ رہی تھی کہ کہیں بہن جی کے کہنے پربڑی چادر نہ اوڑھ آئے اور پھرہمیشہ کی طر ح گروپ بی کی کوئی لڑکی دیکھ لیتی تو مذاق اڑاتی۔ نگینہ نے چہکتے ہوئے اسے سراہا تو زنیرہ گویا آپے سے باہر ہی ہو گئی۔

    باتیں کرتے ہوئے نہ جانے کب با زار آگیا

    ہیلو!کیسے ہیں عثمان بھائی؟ اس نے دوکان میں داخل ہوتے ہوتے ہی کہا

    واہ!زنیرہ بہن آپ آئی ہیں!!


    زنیرہ نے لاؤنج میں قدم رکھا ہی تھا کہ اندر سے آتی کسی مقرر کی آواز نے اس کے قدم روک دئیے۔ بڑے پرسوز انداز میں بیان ہو رہا تھا۔ مولانا صاحب فرما رہے تھے:اپنی امت کی خواتین کی بے پردگیوں اور بیباکیوں کا شکوہ کس کے سامنے لے کر جائیں؟ وہ اتنا ہی سن پائی تھی کہ اس کی آنکھوں میں اپنا اور دوکاندار کامنظر گھوم گیااورساتھ ہی اسے اپنی آنکھوں میں نمی محسوس ہوئی۔ آگے بڑھ کر کمرے میں جھانکا تو دیکھا کہ باجی پتہ نہیں کن سوچوں میں گم تھیں اورآنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ زنیرہ فو راًسمجھ گئی کہ وجہ میں ہی ہوں۔

    اتنے میں ابو کی آواز کام میں پڑی، زنیرہ کہاں ہے؟

    وہ اوپر چلی گئی ہے کم بخت ،فضول گھوم کر آئی ہے تھکن اتار رہی ہو گی۔خلاف معمول دادی نے کہا تو وہ سٹپٹا سی گئی

    ذرا اور آگے بڑھی تو امی نے پھو لے ہو ئے منہ سے استقبال کیا۔ اس کے لیے یہ سب کچھ انو کھا اور عجیب تھا۔وہ اپنے کمرے میں چلی آئی۔ اس نے دیکھا کہ سامنے ٹیبل پر ایک کتا ب پڑی ہے۔جھک کر اٹھا یا، نام تھا’شر عی پردہ‘ مصنف کا نام تھا ’مفتی رشید احمد‘۔ وہ کتا ب بھی اس کے لیے کسی بو جھ سے کم نہ تھی۔ ورق الٹتی رہی اور آنسو خود بخود نکل کر اس کے ڈوپٹے میں جذب ہوتے رہے۔ یہ سلسلہ پتہ نہیں کب تک رہتا کہ با جی کھا نا لے آئیں۔زنیرہ نے پلکیں اٹھا کر باجی کی طرف دیکھا، با جی نے جب اس کو شر مندہ شرمندہ سا دیکھا تو با ہر جانے لگیں۔

    ”باجی مجھے آپ سے ایک با ت کرنی ہے“۔ زنیرہ کی بھر ائی ہوئی آواز نے باجی کے قدم روک لیے۔

    ”با جی !مم مم........مجھے معاف کر دیں“ باجی نے لپک کرزنیرہ کو سینے سے لگالیا۔

    ” کوئی بات نہیں میری بہن صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آئے تو سمجھو کہ کچھ گیا ہی نہیں۔

    امی ان کی آواز سن کر اندر آئیں تو وہ مسکرا دیں اور کیوں نہ مسکر اتیں کہ بہا ر جنت ان کے سامنے کھڑی مسکرا رہی تھی۔
    نقشِ قدم نبی کہ ہیں جنت کے راستے
    اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

    سلسلہ بیعت

  2. #2
    jan1984's Avatar
    jan1984 is offline Senior Member+
    Last Online
    14th October 2013 @ 01:02 AM
    Join Date
    22 Sep 2009
    Location
    Lahore
    Age
    39
    Posts
    59
    Threads
    1
    Credits
    970
    Thanked
    4

    Default

    Very Imp erasing Story

  3. #3
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 08:58 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,376
    Threads
    419
    Credits
    39,847
    Thanked
    1813

    Default

    بہت عمدہ انتخاب ہے

  4. #4
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Super Moderator
    Last Online
    Yesterday @ 08:58 PM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    KARACHI&
    Gender
    Male
    Posts
    19,376
    Threads
    419
    Credits
    39,847
    Thanked
    1813

    Default

    کچھ اس طرح تھا شاید
    بے پردہ نظر آئیں چند بیبیا ں
    اکبر غیرتِ قومی سے گڑھ گیا
    کہنے لگا کہ وہ آپ کا پردہ کیا ہوا
    کہنے لگیں کہ عقل پرمردوں کی پڑ گیا

  5. #5
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    بہت خوب

Similar Threads

  1. طلوعِ صبح کا منظر کبھی تو آئے گا
    By noty_mir in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 16
    Last Post: 1st June 2012, 02:11 PM
  2. Replies: 1
    Last Post: 13th December 2010, 06:34 PM
  3. اسے بنا کر غزل میں صبح و شام لکھتا رہا
    By Sarfraz Hussain in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 8
    Last Post: 28th April 2010, 10:45 PM

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •