اسلام علیکم !
بہت اچھا تھریڈ بنا ہے آپ نے اس کے لیے میں آپکا شکرگزارہوں
جہاں تک بات ہے دورہ انگلستان کے لیے منتخب کی گئی پاکستانی
ٹیم کی تو اس منتخب کردہ ٹیم سے کافی سارے لوگوں کے ذہنوں میں یہ خیال گردش کر رہا ہے کہ
کیا اس منتخب کردہ ٹیم سے پاکستان انگلستان کو مات دے سکے گا؟
جسکا مطلب یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے دل و دماغ میں اس منتخب
کردہ ٹیم کے لیے کئی شکوک و شبہات ہیں
کیونکہ پاکستان کے لیے آج تک گیندبازی کے شعبے میں اتنی مشکلات
نہیں آئیں جتنی کہ آجکل بلے بازی کے شعبے میں پاکستان کو درپیش
ہیں اگر ہم ماضی قریب میں نظر ڈالیں تو ہمیں دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان کو زیادہ انحصار اپنے درمیانی
بلے بازوں پر ہی کرنا پڑتا تھا اور ابھی تک کرتا آرہا ہے
کیونکہ افتتاحی بلے بازوں کی جوڑی ابھی تک کوئی نہ تو مستقل مزاجی
سے کھیلی ہے اور نہ ہی کوئی مستقل مزاجی سے افتتاحی جوڑی ہمارے
کرکٹ بورڈ نے منتخب کی ہے جسکی وجہ سے آج تک ہمارا زیادہ تر انحصار
درمیانی بلے بازوں پر ہی رہا ہے
اب اگر ہم بات کریں دورہ انگلستان کے لیے منتخب کیے گئے درمیانی
بلے بازوں کی تو ان میں زیادہ تجربہ کار بلے باز نظر نہیں آتا
سوائے شعیب ملک اور کامران اکمل کے. تو اسطرح ہم انگلستان کی تیز
وکٹوں پرنئے کھلاڑی پر انحصار کرنے جا رہے ہیں جو کہ بہت بڑا خطرہ
ثابت ہوسکتا ہے پاکستان ٹیم کے لیے
تو یہاں پر ہمیں اپنے تجربہ کار بلے بازوں کی کمی ضرور محسوس ہو گی
جیسے کہ محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق وغیرہ...
اس بارے میں آپ لوگوں کی کیا رائے ہے آگاہ ضرور کیجیے
Bookmarks