غزہ امداد لیجانے والی کشتیوں پر حملے۔۔۔
اسلام علیکم
امتحانات کی مصروفیات کی بناء پر میں آن لائن بہت کم ہوتا تھا جیسا کہ آپ سب جانتے ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لانے والے "آزادی بیڑے" میں شامل کسشتیوں پر غزہ کے ساحل سے نزدیک سمندر میں حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعدادنے ہیلی کاپٹروں سے کشتیوں پر دھاوا بول دیا۔اس دوران جھڑپوں میں 20 امدادی کارکن ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے، اسرائیل نے اپنے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔کشتیوں میں سوارکارکنوں اور میڈیا اہل کاروں کو حراست میں لے اسرائیلی بحریہ نے امدادی کارکنوں کو آگاہ کیا کہ ان کے پاس واحد آپشن اسدود کی بندرگاہ کا رخ کرنا ہے تاکہ 10 ہزار ٹن امدادی سامان میں سے کچھ کو اسرائیلی حکام غزہ منتقل کرسکیں ۔اسرائیلی کارروائی کے بعد ترکی نے انقرہ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا جب کہ مشتعل افراد نے استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے پر دھاوا بولنے کی بھی کوشش کی ۔
آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟
Max img size for signature is 30KB or Less
Bookmarks