لاہوراُردو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو مذہبی منافرت پر مبنی مواد رکھنی والی سترہ ویب سائیٹس بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ جبکہ پی ٹی اے کے ترجمان خرم مہران نے اس خبر کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں عدلیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار وضع کیا گیا ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ گوگل، ہاٹ میل، یاہو اور دیگر مختلف سرچ انجن کی نگرانی کی جائے گی اور ان سے منسلک ہونے والے متنازعہ لنکس کو بند کردیا جائے گا۔
Bookmarks