Results 1 to 2 of 2

Thread: نو سے زائد ارکان اسمبلی کی ڈگریاں جعلی ثاب

  1. #1
    BARi_Bhatti's Avatar
    BARi_Bhatti is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd June 2011 @ 05:03 PM
    Join Date
    13 Mar 2009
    Location
    ஐ»»-->
    Gender
    Male
    Posts
    2,738
    Threads
    339
    Credits
    955
    Thanked
    213

    Default نو سے زائد ارکان اسمبلی کی ڈگریاں جعلی ثاب


    پنجاب اسمبلی کے نو سے زائد ارکان اسمبلی کی ڈگریاں جعلی ثابت ہو چکی ہیں
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ تیرہ سے منتخب ہونے والے رکن یاسر رضا کو ایف اے کی جعلی سند رکھنے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔
    اُن کی تعلیمی دستاویزات کو اُن کے مخالف اُمیدوار اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اشتیاق مرزا نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
    نااہل قرار دیے جانے والے یاسر رضا کا تعلق صوبہ پنجاب کی حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔
    عدالت نے صوبائی اسمبلی کے اس حلقے میں ضمنی انتخاب کروانے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ نااہل قرار دیے جانے والے یاسر رضا کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے اس درخواست کی سماعت کی تھی۔درخواست گُزار کا موقف تھا کہ یاسر رضا کے پاس ایف اے کی ڈگری جعلی ہے جس پر عدالت نے راولپنڈی کے تعلیمی بورڈ سے مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی کا ریکارڈ طلب کیا تھا جس میں یاسر رضا کے پاس موجود ایف اے کی ڈگری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
    عدالت کا کہنا تھا کہ جس شخص کے پاس ایف اے کی ڈگری جعلی ہے تو اُس کے پاس بی اے کی ڈگری اصل کیسے ہوسکتی ہے۔
    ڈگریوں کی تصدیق کے لیے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور کوئی سیاسی اثرورسوخ برداشت نہیں کیا جائے گا
    جاوید لغاری، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن
    یاد رہے کہ سنہ ہزار آٹھ میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اُمیدوار کے لیے بی اے پاس ہونا ضروری قرار دیا گیا تھا۔
    اب تک جعلی ڈگریاں رکھنے کے الزام میں پنجاب اسمبلی کے نو سے زائد ارکان اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ چار ارکان قومی اسمبلی کو بھی جعلی ڈگریاں رکھنے پر اپنی رکنیت سے استعفی دینا پڑا ہے۔
    اُدھر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین جاوید لغاری کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمینٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کی بی اے کی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے اُن کے محکمے پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
    بی بی سی اردو کے شہزاد ملک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ڈگریوں کی تصدیق کے لیے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور کوئی سیاسی اثرورسوخ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ان ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کو پندرہ روز میں مکمل کرکے اسے تعلیم کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھجوائے گی۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے سابق سینیٹر جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ جن 36 ارکان کے پاس غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں ہیں اُن متعلقہ اداروں کو ای میل کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے کہ وہ ان ارکان کی ڈگریوں سے متعلق تصدیق کرکے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو آگاہ کریں۔

    More Detail

  2. #2
    shaaaz's Avatar
    shaaaz is offline Senior Member+
    Last Online
    17th October 2016 @ 04:08 PM
    Join Date
    13 Mar 2007
    Location
    City Of Lights
    Gender
    Male
    Posts
    1,114
    Threads
    94
    Credits
    848
    Thanked
    72

    Default

    جعلی ڈگری سے نااہل قرار دینا اب کیوں...؟؟؟
    اب تو کسی امیدوار کے لیے ڈگری کی کوئی قید نہیں
    تو پھر بھی اب امیدواروں کو نا اہل کیوں قرار
    دیا جا رہا ہے
    اور ان جعلی ڈگریوں کے مقدمات سامنے آنے سے
    کس کی بدنامی ہے؟... ظاہر ہے ان پارٹیوں کی
    جنہوں نے ان امیدواران کو ٹکٹ دیے اور پھر بھی
    نا اہل قرار دیے جانے کے باوجود اپنی پارٹی کی
    رکنیت بھی بحال رکھنا تو یہی ظاہر کرتا ہے کہ چوری
    اور پھر سینہ زوری
    ابھی تک سب سے زیادو مقدمات مسلم لیگ (ن)،
    مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی کے ہی سامنے آئے ہیں
    پھر بھی کسی سیاسی جماعت نے کسی امیدوار کی جماعت کی
    رکنیت معطل نہیں کی
    بلکہ ہمارے محترم وزیراعظم صاحب ایک نااہل قرار دیے
    گئے رکن "ڈاکٹر جناب جمشید دستی صاحب" کی تھریفوں کے پل اس
    طرح باندھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ "جب جمشید دستی عوام
    کوپسند ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں"

Similar Threads

  1. Replies: 29
    Last Post: 27th March 2022, 12:44 PM
  2. Replies: 15
    Last Post: 9th October 2013, 01:54 AM
  3. Replies: 15
    Last Post: 19th September 2011, 10:26 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •