ایک روز ابن سماک ہارون الرشید کے پاس بیٹھے تھے-ہارون الرشید کو پیاس لگی، اس نے پانی منگایا۔ پانی آیا، ہارون الرشید نے پانی پینا چاہا، ابن سماک نے کہا، ذراٹھریے۔ ہارون الرشید ٹھر گیا۔ ابن سماک نے کہا، اگر شدتِ پیاس کے وقت آپ کو پانی نہ ملے تو پیالہ کتنے کا خریدیں گے- ہارون الرشید نے کہا ضرورت پڑی تو آدھی حکومت دے دوں گا۔ ابن سماک نے کہا اب پی لیجۓ- جب ہارون پانی پی چُکا تو ابن سماک نے کہا، اگر یہ پانی پیٹ کے اندر رہ جاۓ اور باہر نہ نکلے تو اس کے نکلوانے میں آپ کتنا خرچ کر سکتے ہیں۔ ہارون نے کہا ضرورت پڑے تو آدھی سلطنت دے ڈالوں گا۔ تو ابن سماک نے کہا بس آپ سمجھہ لیجۓ کہ آپ کا تمام ملک ایک پیالہ پانی اور پشاب کی قیمت رکھتا ہے- آپ کو اس پر زیادہ غرور نہ ہونا چاہیے۔ ہارون الرشید یہ سن کر رو پڑا اور دیر تک روتا رہا۔
Bookmarks