السلام علیکم عزیزان گرامی
آج پبی میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے اکلوتے بیٹے میاں راشد حسین کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا.
مرحوم کی تدفین تو ہوچکی مگر وہ اپنے پیچھے شدید درد دل چھوڑ چکاہے
اس ماں،اس بہن،اس باپ پر کیا گزر رہی ہےصرف ان کو معلوم.
ماں باپ کیلیۓ ان کی اولاد ہی ایک عظیم سرمایہ ہوتاہے
اب اگر کسی سے یہ چھن جاۓ تو اس کے دل پر کیاگزرے گی صرف ان ہی کو معلوم.
سوال پیدا ہوتاہے کہ راشد حسین کی کسی سے کیا دشمنی ہو سکتی ہے ؟
وہ کس جرم کی پاداشت میں زندگی کی بازی ہار بیٹھا؟
اور کیوں ؟
اس کا جواب فی الوقت شائد ہم سب کے پاس نہیں ہو مگر اگر یہ سلسلہ یوں جاری رہتا ہے تو نہ معلوم ہم سب کا کیا بنے گا ؟
کون کرتاہے ہماری ملت پہ یہ ظلم عظیم ؟
کیوں کرتا ہے؟
کس لیۓ کرتا ہے؟
دہشت گرد صرف ہمیں کیوں ٹھہرایا جاتاہے ؟
جان ومال اور عزت سے ہاتھ بھی ہم دھوتے ہیں
مگر پھر بھی ہمیں بخشا نہیں جاتا !
ہمارا کیا بنے گا ؟
ہم کہاں جائینگے؟
ابھی ہم صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ
اللہ تعالی ہی ہمارا حامی و ناصر رہے آمین
اپنا خیال رکھیۓ گا
آپکا اکرام
Bookmarks