Results 1 to 4 of 4

Thread: SAFAR NAMAA KARACHI...By..SHAUKAT ALI MUZAFFAR...

  1. #1
    muzafarmohsin is offline Advance Member
    Last Online
    20th September 2019 @ 04:41 PM
    Join Date
    03 Jul 2006
    Posts
    5,561
    Threads
    731
    Credits
    78
    Thanked
    134

    Default SAFAR NAMAA KARACHI...By..SHAUKAT ALI MUZAFFAR...

    ہمارے ہاں عموماً بچوں کی پہلی سالگرہ اور مُردے کی پہلی برسی بڑی دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔ مگر کچھ بڑے گھرانوں میں یہ رواج بھی چل رہا ہے کہ جونہی کوئی لڑکی سولہ سال کی ہوئی تو اس کے لیے بھی سوئیٹ سکسٹین کی تقریب رکھی جاتی ہے اور کیک پر سولہ موم بتیاں بڑے فخر سے روشن کی جاتی ہیں۔میڈیا میں تو اداکاراﺅں کے لیے سوئیٹ سکسٹین لائف ٹائم چلتا ہے، چاہے وہ سکسٹی کی ہی کیوں نہ ہوں۔

    اسی طرح ایک اچھی خاصی عمر رسیدہ خاتون کو ہم نے دیکھا کہ وہ بھی اپنی سالگرہ کی تقریب میں سولہ موم بتیاں روشن کرکے کیک کو شرمندہ کررہی تھیں۔ ہم نے توجہ دلائی تو کہنے لگیں”میرے پچاس سالوں میں سے صرف سولہ سال ہی تو سوئیٹ گزرے ہیں۔“ ہم نے ان کی وضاحت پر معلوم کیا کہ وہ کون سے سولہ سال ہیں؟ تو انہوں نے بتایا”شوہر کے مرنے کے بعد والے۔“ یعنی ہم جسے سالگرہ سمجھ رہے تھے وہ ان کے شوہر کی برسی تھی۔

    سالگرہ منانے کا رواج انگریزوں سے ہمارے پاس آیا ہے اسی لیے سالگرہ یافتہ جونہی کیک پر چھری پھیرتا ہے تو اسے انگریزی میں ہی”ہیپی برتھ ڈے ٹو یو“ گا گا کر مبارک باد دِی جاتی ہے۔ کچھ لوگ تو اتنے سادہ ہوتے ہیں، وہ شادی کی سالگرہ کو بھی ”شادی کی برتھ ڈے“ کہتے ہیں۔ پہلے صرف زندہ لوگوں کی سالگرہ منائی جاتی تھی لیکن سیاست بھی ایک سائنس ہے اسی لیے اس کے فارمولے کے تحت مُردوں کی بھی برتھ ڈے منانے کی رسم ایجاد ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام الناس کوا کثر ایک ہی ماہ میں کسی مرحوم سیاست دان کی برسی پر نشتر پارک میں آنے کی دعوت ہوتی ہے اور دوسرے مرحوم سیاست دان کی سالگرہ پر لڈیاں ڈالنے کے لیے کسی ہوٹل میں بلایا گیا ہوتا ہے۔

    جب مُرد ے کی سالگرہ منائی جاسکتی ہے تو پھر رسائل و جرائد اور اخبارو ٹی وی کی سالگرہ منانے میں کیا حرج ہے کیونکہ جب مُردے کی جگہ اس کے لواحقین یا متاثرین کیک کے سینے پر چھریاں چلا سکتے ہیں تو رسائل کے مدیران کو بھی حق پہنچتا ہے کہ وہ بھی سال میں ایک بار سہی قلم کی جگہ چھری پکڑ لیں تاکہ کچھ تو ٹیسٹ چینج ہو۔مَلک تو جدت پسند ہے، کہتا ہے اب تلوار اور چھریوں کا زمانہ نہیں رہا، کیک پر بھی ”خود خوش“ حملہ کیا جانا چاہئے۔

    کیک او ر حلوے میں کوئی فرق نہیں بلکہ مَلک تو کیک کو بھی انگریزوں کا حلوہ ہی کہتا ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انگریزی کتنے بڑے نقال و جعل ساز ہیں ہماری چیزوں کو میک اَپ کرکے قبضہ کرلیتے ہیں۔ انہوں نے تو ہماری لنگی کا سائز کم کرکے ”اسکرٹ“ کا نام دے رکھا ہے جسے گوریاں بڑے شوق سے پہنتی ہیں اور پینڈو بھی نہیں کہلاتیں۔ بہر حال ہم جیسے پینڈو کے سامنے جب انگریزوں کا حلوہ اسٹیج پر سجایا گیا تو صدارت کے فرائض انجام دینے والے محترم مسعود احمد برکاتی کے ہاتھ میں چھری تھمائی گئی۔ ہم نے ہونٹوں پر زبان پھیرنا شروع کردی کہ اب کریمی کیک کے مزے اُڑائیں گے مگر میزبان راﺅ اعجاز نے یہ کہہ کر ہماری خوشی پر کولڈ ڈرنک پھیر دی کہ ”کیک صرف نمائشی ہے، مہمانوں کو کھانا کھلایا جائے گا۔“

    یہ بھی کوئی بات ہوئی، نکاح میں چھوہارے نہ ہو تو مَلک اسے مستند نکاح ہی نہیں مانتا اور جب سالگرہ میں کیک نہ ملنے کی خبر سنائی گئی تو مَلک نے غصے میں فرمایا” جعلی ڈگری کیسز تو سامنے آرہے ہیں، سیاسی سالگرہ بھی دیکھ لی۔“ ہم نے مَلک کو سمجھایا کہ یہ تو رسمی کارروائی ہے اصل معاملہ تو رائٹرز اور دیگر ادبی خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ ز دینا ہے ورنہ مسعود احمد برکاتی بیماری کے باوجود صرف کیک کاٹنے کے لیے نہ آتے۔

    ماہنامہ ”گوگو“ کی چوتھی سالگرہ اور تقسیم ایوارڈ و اعزازت کی تقریب کے صدر محترم مسعود احمد برکاتی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ اگر ہم مزاح کے عہد یوسفی میں جی رہے ہیں تو بچوں کے ادب میں ”عہد برکاتی“ میں سانس لے رہے ہیں۔ مسعود احمد برکاتی نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال بچوں کے ادب کی نذر کردیئے۔انتہائی سنجیدہ مگر حاضر جواب انسان ہیں۔ ہم نے ازراہِ مذاق پوچھا” برکاتی صاحب!آپ نے جو عینک لگائی ہے، کیا وہ نظر کی ہے؟“ برکاتی صاحب نے مسکرا کر فرمایا”نہیں بیٹا! عینک نذر کی نہیں میری اپنی ہے۔“

    لاہور سے نوائے وقت گروپ کے تحت شائع ہونے والے بچوں کے رسالے”ماہنامہ پھول“ کے ایڈیٹر شعیب مرزا مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک تھے۔ ان کی یہ بات اچھی لگی کہ یہ بھی ہماری طرح ہر پانچ منٹ بعد اپنے بالوں کو بذریعہ کنگھی راہِ راست پر لاتے رہتے ہیں لیکن ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گزشتہ دنوں جب شعیب مَلک کی شادی کا چرچہ تھا تو یہ کنگھی کرنا بھول گئے تھے۔ وجہ کوئی خاص نہیں، صرف اتنی سی ہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انہیں دلی صدمہ پہنچایا ہے کہ وہ لڑکی ”مرزا“ ہونے کے باوجود شعیب مرزا کی بجائے شعیب ملک سے شادی کر بیٹھی۔

    اب اگر کوئی نام پوچھتا ہے تو فرماتے ہیں”نام تو شعیب مرزا ہے، پر کبھی کبھی مَلک بھی ہوتا ہوں۔“اونچے لمبے قد کے شعیب مرزا بڑے رنگین مزاج ہیں، یقین نہ آئے تو ماہنامہ پھول دیکھ لیں، زیادہ تر صفحات رنگین نظر آئیں گے۔کم گو ہیں لیکن پھر بھی گوگو کے مہمان خصوصی دو سال سے بن رہے ہیں۔ اتنے اچھے مہمان ہیں کہ کسی پر بوجھ نہیں بنتے، مَلک کہتا ہے بن بھی نہیں سکتے کیونکہ صرف لمبے قد سے وزن زیادہ نہیں ہوتا اس کے لیے موٹا بھی ہونا پڑتا ہے۔ شعیب مرزا کو یہ سہولت حاصل ہے کہ وہ کسی بھی خاتون کو بلا جھجک ”پھول“ پیش کرسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے اسی وجہ سے حافظ مظفر محسن نے بھی اپنی نئی کتاب کا نام”اَدھ کھلا گلاب کا پھول“ رکھا ہے تاکہ انہیں بھی پھول دینے میں آسانی رہے، چاہے اَدھ کھلا ہی کیوں نہ ہو۔

    حافظ مظفر محسن خود بھی کسی پھول سے کم نہیں، یہی وجہ ہے کہ شعیب مرزا اور حافظ صاحب دونوں کسی بھی تقریب میں شرکت کرتے ہیں تو ساتھ ہی کرتے ہیں۔ اس تقریب میں بھی حافظ مظفر محسن دوسرے مہمان خصوصی کے طور پر جلوہ افروز تھے۔ حافظ صاحب کو چاکلیٹ بہت پسند ہے، اتنی کہ شرٹ بھی چاکلیٹی ہی پہنتے ہیں۔ آپ انہیں ادب کا چاکلیٹی ہیرو کہہ سکتے ہیں۔ تیس سال سے بچوں کے لیے لکھ رہے ہیں۔ حالانکہ ان کی شادی کو صرف پندرہ سال ہوئے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے، انہوں نے دوسروں کے بچوں کے لیے بھی لکھا ہے۔ حافظ صاحب کے بچے جب بھی نئی کتاب لانے کی ضد کرتے ہیں تو اگلے ہی ماہ ان کی نئی کتاب مارکیٹ میں آجاتی ہے۔ لوگ اس لیے لکھتے ہیں کہ انہیں ایوارڈ یا کیش انعام ملے گا۔حافظ صاحب اس لیے لکھتے ہیں کہ انہیں ایوارڈ دینے کا موقع ملے گا۔ کوئی انہیں تقریب میں ایوارڈ دینے کی دعوت دے تو یہ تقریب میں آنے والے کچھ خاص لوگوں کو اپنی طرف سے بھی ایوارڈ دےتے ہیں۔ یہی اس تقریب میں بھی ہوا۔

    ماہنامہ گوگو کی طرف سے تو ایوارڈ تھا ہی مگر انہوں نے بھی اپنے ادبی ادارہ”فکرو دانش“ کے تحت درجن بھر ایوارڈ تقسیم کیے۔ ایک ہمارے حصے میں بھی آیا۔ مَلک کہتا ہے، مجھے یہ ایوارڈ اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ میرے لکھنے سے حافظ صاحب کو ادب کی فکر پڑ گئی ہے اسی لیے انہوں نے دانش کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمہارے دونوں ہاتھ میں ایورارڈز تھما دیئے ہیں تاکہ قلم پکڑنے کی نوبت ہی نہ آئے۔

    بچوں کے ادب کے حوالے سے ایسی تقریبات نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہیں، حالانکہ کراچی سے بچوں کے بہت سے رسائل شائع ہورہے ہیں۔ اسی بات پر محمود شام نے خصوصی ملاقات کے دوران افسردگی کا اظہار کیا تھاجب گوگو کے چیف ایڈیٹر ایم مجاہد نے معذرت کی تھی کہ چھوٹے سے رسالے کی تقریب میں دعوت دینے کی ہمت نہیں ہوئی تو محمود شام نے فرمایا”بات چھوٹے بڑے کی نہیں، کام کی ہے اور میں بچوں کے لیے ہونے والی ہر تقریب میں شرکت کی کوشش کرتا ہوں۔ آپ تو پھر بھی بڑا کام کرر ہے۔“

    اس میں تو کوئی شک نہیں کہ ایم مجاہد کا اس سے بڑ ا اور کیا کارنامہ ہوسکتا ہے کہ ملک بھر سے نہ صرف لکھنے والوں کو دعوت دی
    بلکہ کراچی اور حیدرآباد سے شائع ہونے والے رسائل کے مدیران و ذمہ داران کو بھی ”فروغِ ادب“ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس سے بیک وقت رائٹرز کو ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع ملا اور مدیران سے بھی

  2. #2
    Rexx's Avatar
    Rexx is offline Senior Member+
    Last Online
    26th March 2024 @ 09:44 PM
    Join Date
    18 May 2010
    Age
    40
    Posts
    535
    Threads
    22
    Credits
    1,364
    Thanked
    49

    Default

    buhat umda sharing

  3. #3
    muzafarmohsin is offline Advance Member
    Last Online
    20th September 2019 @ 04:41 PM
    Join Date
    03 Jul 2006
    Posts
    5,561
    Threads
    731
    Credits
    78
    Thanked
    134

    Default

    Quote Rexx said: View Post
    buhat umda sharing
    Thanks a lot...

  4. #4
    noor1948 is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd August 2010 @ 02:13 PM
    Join Date
    26 Jul 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Female
    Posts
    57
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    Nice Sharing........

Similar Threads

  1. Safar Ke Baad Bhi Zauq E Safar Na Rah Jaye
    By SMART MALIK in forum Roman Urdu Poetry
    Replies: 4
    Last Post: 18th February 2021, 08:33 AM
  2. Shaukat Ali
    By shaukatali59 in forum Introduction
    Replies: 10
    Last Post: 13th June 2014, 09:07 PM
  3. Shaukat Talani
    By Rashidtalani in forum Photo Gallery
    Replies: 5
    Last Post: 8th January 2014, 07:17 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •