خیبر پختونخوا اور فاٹا مےں بارشوں سے تباہی ، 59افراد جاں بحق، فوج طلب کرلی گئی

پشاور (نیوز رپورٹر + نمائندگان ) صوبہ خیبر پختونخوا سمیت قبائلی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر 40 افراد جاں بحق ہو گئے اور سینکڑوں کچے مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ سوات کے علاقے مدین میں رابطہ پل ٹوٹنے سے مینگورہ اور کالام کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ بحرین میں 22 مکانات منہدم ہو گئے ہیں جبکہ مٹہ کے علاقے شوک درہ میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ضلع شانگلہ میں بھی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی 2 خواتین سمیت 21 افراد جاں بحق ہو گئے غور بن ڈیرئی میں بجلی گرنے سے 9 اور مکانات کی چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے۔ شانگلہ کے علاقہ شاہ پور‘ لیلونئی‘ چکیسر اور دیگر علاقوں میں 7 پل اور 8 کچے مکانات بہہ گئے ہیں۔ کوہستان کے علاقے دا سو اور پٹن میں 3 افراد اور مانسہرہ میں 3 خواتین سمیت 4 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے اوگی میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہو گئی۔ شمالی وزیر ستان میں میران شاہ کے علاقے اسپلگہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلابی پانی ٹانک میں داخل ہو گیا ہے۔ لکی مروت میں سرائے گمبیلہ کے قریب سیلابی ریلے نے 4 افراد کو نگل لیا۔ کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں سیلابی ریلے کے باعث مرکزی بازار سمیت کئی مکان زیر آب آگئے۔ بنوں میں بھی 100سے زائد کچے مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ نوشہرہ پکھل‘ بنوں‘ ٹانک‘ بٹگرام اور تجوڑی میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کی کئی شاہرائین اور کلیاں زیر آب آگئیں۔ خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں منگل اور بدھ کے رات کو موسلادھاربارشوں کی وجہ سے تحصیل جمرودکے علاقے ملاگوری نالے میں طغیانی آنے سے سیلاب کا بڑاریلہ پشاورکے ٹاﺅن ٹوکے علاقوں تاج آباد،ناصرباغ،بڈھنی،داﺅدزئی،خزانہ،یونیورسٹی روڈ،حیا ت آباد ،پجگی،ورسک روڈ شاہی بالا،پٹوار بالا،شاہی بیلہ ،ریگی،باچاگل گڑھی،سنگر گڑھی،شینا کلے ،پجگی،متھرا،مروزئی ،پاﺅکہ ،چارسدہ روڈ،ڈاگ کلے،کھنڈر خیل ، شیخ کلے سمیت درجنوں دیہاتوں میں داخل ہو گیا جس سے دس ہزارسے زائد آبادی بے گھرہو گئی جبکہ مزیدلوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے لاکھوں روپے کی فصل تباہ ہو گئی سیلابی ریلی سے لوگوں کو نکالنے اور دیگر اموات سے لوگوںکوبچانے کےلئے حکومت نے فوج کو طلب کرلیاپاک فوج کے جوانوں نے امدادی کارروائیاں شروع کر کے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دیاہے سیلانی ریلے کی وجہ سے متعدد گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے جبکہ لاکھوں روپے کی قیمتی اشیاءاورسینکڑوں کی تعداد میں مویشی پانی میں بہہ گئیں پشاور میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہو گیاہے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری انتظامیہ بارش کے باعث بند ہونے والے نالوں کو کھولنے میں ناکام نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث نہروں اور نالوں کا پانی امڈکر سڑکوں پر آگیا ہے جبکہ شہر کا سب سے بڑا نالہ شاہی کٹھہ کی صفائی نہ ہونے سے پانی بازاروں میں پھیل گیا ہے جن میں جہانگیر پورہ، چترالی بازار، قصہ خوانی بازار، قابل ذکر ہیں جبکہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہو گیا ہے بارش کے باعث پشاور کی اہم شاہراہیں خیبر روڈ، یونیورسٹی اور جی ٹی روڈ نشتر آباد ،ہشتنگری،لاہوری گیٹ سمیت شہر بھر کے گلی محلے اور دیگر حصے زیر آب آگئے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا رہا جبکہ پشاور کی پوش بستی حیات آباد اور تاج آبادیونیورسٹی روڈمیںکئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث متعدد مکانات اور دکانوں کا نام و نشان تک مٹ گیاگل بہار،سیٹھی ٹاﺅن،نشتر آباد،بلا ل ٹاﺅن،ہشت نگری،لاہوری،گنج ،بلال ٹاﺅن،رامداس،اور شہر کے دیگر علاقے مکمل طور پر زیر آب آگئے مروزئی میں بارش کی وجہ سے پل کے دوحصے تبا ہ ہوگئے جبکہ وہاں پرموجود پانچ مکانات تبا ہ ہو گئے جبکہ بڈھنی نہرمیں پانی آنے کی وجہ سے پجگی روڈپرواقع باچا خان مرکزمیں بھی زیر آب آگیابارشوں کی وجہ سے بڈھ بےر، ٹےلہ بند مےں بھٹہ خشت کے گھر کا برآمدہ گرنے کے باعث برآمدے مےں موجود 9 افراد ملبے کے نےچے دب گئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ملبے سے 4 نعشوں اور زخمےوں کو نکالاجاں بحق ہونے والوں مےںسولہ عزےر اﷲولدماڑو گل سکنہ زنگلی،پچیس سالہ شرافت ولدروز دین ،فضل کرےم ولد زلمے سکنہ زنگلی، بارہ سالہ جاوےد ولد معز گل شامل ہےںجبکہ آٹھارہ سالہ عزت اﷲ ولد مشیر گل،پندرہ سالہ کریم اﷲ ولد محمد افضل ،بیس سالہ نامدار ولد امان اﷲ ساکنان زنگلی اوراےک خاتون مسماة نازےہ سمےت 5 افراد شدےدزخمی ہوگئے ہیں ملا گوری میں چھت گرنے کی وجہ سے چالیس نوید ولد ظفر اﷲ،سوڑیزئی پایاں میں مکان کی چھت گرنے کی وجہ سے مستقیم ولد رحمت گل اپنی بیوی بائیس سالہ شازیہ سمیت ،واحد گڑھی خزانہ میں دیوا ر گرنے سے پچیس سالہ حضر ت نبی ولد نوح نبی،کوہاٹی گیٹ پشاور میں گھر کی دیوار گرنے سے رانی زوجہ جاوید ،اخون آبادپھندوروڈمیں مکان کی دیوار گرنے سے سولہ سالہ طارق ولد ثمین جان زخمی ہوگئے جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے شہراورمضافاتی علاقوں مےں سےلاب سے خبردار رہنے کےلئے مساجد مےں اعلانات کردےئے گئے ہےں۔
بارش تباہی