Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: مولانا طارق جمیل صاحب عورت کے معنی ومقام

  1. #1
    wahidawan's Avatar
    wahidawan is offline Senior Member+
    Last Online
    30th July 2020 @ 10:56 AM
    Join Date
    16 Sep 2008
    Location
    Waldain Ki Duaon K Saay Main
    Gender
    Male
    Posts
    486
    Threads
    135
    Credits
    806
    Thanked
    107

    Default مولانا طارق جمیل صاحب عورت کے معنی ومقام

    آپ لوگ کتنا وقت دیتے ہیں اپنے بچوں کو… جس میں آپ انہیں مقصد زندگی سمجھائیں؟ اسکول وکالج تو ہمارے بچوں کو کچھ نہیں سمجھا رہے… وہ تو کمائی کے طریقے سمجھا رہے ہیں… انسانیت تو نہیں سکھا رہے … ان کو انسان ہونا کب سکھا رہے ہیں؟
    بھائیو!… اس وقت ہم وقت مانگتے ہیں … ماں باپ کی ایک ذمے داری ہے … الله تعالیٰ نے عورت کو گھر میں بٹھایا ہے تو کس لیے بٹھایا ہے ۔ فارغ نہیں ہے، بلکہ بہت بڑا کام دیا ہے … انسانیت کی نرسری کو تیار کرنے کا کام ہماری عورت کو ملا ہوا ہے … اس لیے سارے کام الله تعالیٰ نے مرد کے ذمے رکھے کہ کما کے بھی لاؤ … بازار سے سودا بھی لا کردو… اور عورت کی ساری ضروریات گھر میں ہی پوری کرو … اور عورت کو پردے میں رکھو۔ اس کا نام ہی ” عورت“ رکھا ہے … اور عورت کہتے ہی پردے کو ہیں۔

    اور اس کا اسلام نے ایسا پردہ رکھا ہے کہ اس کے نام کو بھی ظاہر کرنا پسند نہیں فرمایا، چہ جائیکہ وہ بال کھول کر بازار میں پھرے۔
    پورے قرآن میں حضرت مریم علیہا السلام کے علاوہ کسی ایک عورت کا نام بھی نہیں آیا۔ آپ الحمد سے شروع کریں اور والناس تک پہنچ جائیں… آپ کو کسی بھی عورت کا نام نہیں ملے گا۔
    حضرت مریم علیہا السلام کا نام جو قرآن میں آیا ہے وہ اس وجہ سے آیا ہے کہ ان کے بیٹے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو لوگوں نے کہا یہ الله تعالیٰ کا بیٹا ہے ۔ الله تعالیٰ نے اس الزام کو صاف کرنے کے لیے کہا:
    ذلک عیسی ابن مریم… سنبھل کر بولو… میرا نہیں ،بلکہ مریم کا بیٹا ہے … ان کے علاوہ کسی کا نام نہیں ہے …امراة فرعون… فرعون کی بیوی… اگر الله تعالیٰ آسیہ کہہ دیتا تو کیا حرج تھا؟… تاریخ میں تو ان کا نام ہے ۔… امراة العزیز… گورنر کی بیوی… اگر الله تعالیٰ زلیخا کہہ دیتا تو کیا حرج تھا؟… تاریخ میں زلیخا کا نام موجود ہے۔… امراة نوح… حضرت نوح علیہ السلام کی بیوی… امراة لوط… حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی… عورت کا نام خاوند کی نسبت سے آیا ہے… بھائی کی نسبت سے آیا ہے … <یا اخت ھرون>…
    نام صرف مریم کا ہے … علمائے نے اس پر لکھا ہے کہ:
    الله تبارک وتعالی اس طرز کلام سے یہ بات سمجھا رہے ہیں کہ عورت کا نام بھی عورت یعنی چھپا ہوا ہے عورت پردے کی چیز ہے… نام کو بھی بغیر ضرورت کے ظاہر کرنا ناپسندیدہ چیز ہے… تو چہرہ کھول کرپھرنا کہاں سے جائز ہو جائے گا؟…
    ویسے تو جائزکرنے کو چوری بھی جائز کروالیں… ہر جگہ ایسے مفتی مل جائیں گے … لیکن ایک وہ مفتی ہے جو اندر بیٹھا ہے… جو کبھی کبھی جب بیدار ہوتا ہے تو پھر پورے وجود کو پریشان کرکے رکھ دیتا ہے … ہم پھر اس کو تھپ تھپا کر سلادیتے ہیں کہ سوجا… سو جا۔تا کہ وہ ہمیں اندر سے دوبارہ پریشان نہ کردے…
    تو عورت کو گھر کیوں بٹھایا ہے؟ … امت کی تعمیر کے لیے کہ ایسی نسل تیار کرو جو الله تبارک وتعالی کا دین اور الله تعالی کی بتائی ہوئی پسندیدہ زندگی لے کر ساری دنیا میں چل سکیں۔
    مرد تو پہلے ہی سارا دن مصروف ہوتے ہیں … وہ تووقت دے ہی نہیں سکتے، زیادہ وقت تو بچہ ماں کے پاس ہوتا ہے او رمائیں اپنے کاموں میں مشغول ہوتی ہیں… فیڈر بچوں کے منھ میں ہوتا ہے او راسکول جارہے ہوتے ہیں … کیا ظلم ہے … مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہماری جان چھوٹے…
    وہاں سے آئے تو ٹیوٹر کے حوالے… وہاں سے آئے تو ٹی وی کے حوالے… جس کے ذریعے یہود نے ہماری نسل ساری کی ساری خر یدلی ہے اور ایسا بے حیا معاشرہ ہمیں دے دیا جہاں حیا دار ہونا بے عزتی ہو گیا… برقعہ کرنا شرم کی چیز بن گیا ہے اور کھلے منھ پھرنا شرافت کی چیز بن گیا…
    یا الله! ہم کس ماحول اور کس معاشرے میں آگئے… جہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔

  2. #2
    shazaib younus is offline Senior Member+
    Last Online
    1st December 2015 @ 10:38 PM
    Join Date
    05 Jul 2010
    Age
    37
    Posts
    93
    Threads
    3
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Default

    jazakk Allah

  3. #3
    zeshan_abasi's Avatar
    zeshan_abasi is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd February 2014 @ 12:30 PM
    Join Date
    12 Jan 2008
    Age
    34
    Posts
    318
    Threads
    13
    Credits
    945
    Thanked
    8

    Default

    Mashallah Jazakallah

    NO BODY LOVES ME....

  4. #4
    aikzhobi is offline Junior Member
    Last Online
    15th January 2022 @ 06:29 PM
    Join Date
    25 Jul 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    19
    Threads
    2
    Credits
    1,520
    Thanked
    3

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  5. #5
    awanhabib's Avatar
    awanhabib is offline Senior Member+
    Last Online
    27th August 2011 @ 03:30 PM
    Join Date
    14 Jul 2010
    Age
    35
    Posts
    114
    Threads
    8
    Credits
    950
    Thanked
    10

    Default MAshallah

    Jazakallah

    wahid bahi apka bht bht thanks.

  6. #6
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    MASHALLAH wahid bahye bhut sabak ameiz sharing . ALLAH pak hamari orton me deen ka jazba peda kar ameen

  7. #7
    malizaman is offline Senior Member+
    Last Online
    17th June 2016 @ 11:29 AM
    Join Date
    26 Mar 2010
    Location
    Karachi.
    Gender
    Male
    Posts
    90
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    9

    Default

    Allah Pak Hamain Hidayat ata fermaney

    aur Shariyat ka paband banaey Ameen

    Thanks for nice sharing

  8. #8
    Join Date
    23 Jul 2010
    Location
    karachi
    Age
    33
    Gender
    Female
    Posts
    136
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    10

    Default

    nice post thank you for sharing it with us such a nice post lekin parhny kay liye to ourat ja sakti hai na, doctor bhi ban sakti hai or bhi bohat sary kaam hain jo ourat kar sakti hai

  9. #9
    wahidawan's Avatar
    wahidawan is offline Senior Member+
    Last Online
    30th July 2020 @ 10:56 AM
    Join Date
    16 Sep 2008
    Location
    Waldain Ki Duaon K Saay Main
    Gender
    Male
    Posts
    486
    Threads
    135
    Credits
    806
    Thanked
    107

    Default

    Quote shazaib younus said: View Post
    jazakk allah
    Quote zeshan_abasi said: View Post
    mashallah jazakallah
    Quote aikzhobi said: View Post
    جزاک اللہ خیرا
    Quote awanhabib said: View Post
    jazakallah

    wahid bahi apka bht bht thanks.
    Quote reehab said: View Post
    mashallah wahid bahye bhut sabak ameiz sharing . Allah pak hamari orton me deen ka jazba peda kar ameen
    Quote malizaman said: View Post
    allah pak hamain hidayat ata fermaney

    aur shariyat ka paband banaey ameen

    thanks for nice sharing
    Quote taniya21 said: View Post
    nice post thank you for sharing it with us such a nice post lekin parhny kay liye to ourat ja sakti hai na, doctor bhi ban sakti hai or bhi bohat sary kaam hain jo ourat kar sakti hai
    آپ سب کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ سب کو بھی جزاۓ خیر عطا فرماۓ۔
    یہ تو مفتیانِ کرام سے پوچھنے کی چیزیں ہیں لیکن اکثر مفتی حضرات سے یہی سنا ہے سخت شرعی ضرورت کے بغیر عورت کا گھر سے باہر نکلنا فتنے سے کم نہیں۔
    یہاں میں کچھ عرض کرتا ہوں۔ دیکھیں
    یقیناً شیطان انسانیت کابہت بڑا دشمن ہے اوروہ انسان کو اسی کے عمل سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے جن پر وہ چل رہا ہو گا جسکی ایک مثال یہ کہ آج ہمارے معاشرے کا ذہن بنا ہوا ہے کے خواتین ڈاکٹری کی جدید تعلیم حاصل کریں اور مسلمان معاشرےکی عورت کی بیماریوں کا علاج کرے بےشک اس کا انکار تو نہیں کے معاشرے کی ضرورت کے تحت مسلمان عورت کی بیماری کا علاج عورت ہی کرے۔ لیکن اس میں بہت سے پہلو ہیں جن میں سے چند ایک کا ذکر کرنا مناسب سمجھتا ہوں۔ ہر مسلمان پر اتنا دینی علم حاصل کرنا فرض ہے جس سے وہ اپنی طرف متوجہ ہونے والے احکام کواحسن طریقے سے ادا کر سکے مثلًا نماز، روزہ کے مسائل ہر مسلمان فرد کو معلوم ہونے چاہیے اگر زکوة فرض ہے تو اس کے مسائل کا سیکھنا فرض ہے اسی طرح حج کی فرضیت پر پورا اترتا ہے تو حج کے مسائل سیکھنا فرض ہے لیکن مسلمان ہونے کی حیثیت ہمارے لیے دین کا علم حاصل کرنا بہت ضروری ہے جس سے ہم اپنی اور اپنی اولاد کی اعلیٰ دینی اصلح کر سکتے ہیں جس سے معاشرے میں دین کی فضاء و امن قائم ہو سکتا ہے۔ لیکن دین کا سارا علم حاصل کرنا فرض نہیں جس طرح ایک شخص پر زکوة فرض نہیں تو اس کے مسائل سیکھنا فرض نہيں لیکن یہ بھی نہیں کے وہ زکوة کا مستحق ہو۔ اب جب کو ڈاکٹر بنانا چاہے تو اس کے لیے ضروری ہے کے وہ پہلے دین کے وہ احکام سیکھے جن سے اس کا واسطے پڑے گا۔ عورت کو سب سے پہلے اپنے پردے کا معلوم ہونا چاہیے اس کے بارے میں کیا حکم ہے اس کے لیے مفتی رشید احمد صاحب کی کتاب پڑھے "شرعی پردہ" پھر بہت سے ایسے احکام ہیں جو ایسی تعلیم کے دوران پیش آئیں گے کیوں کے یہاں اسلامی حکومت کا نام ہے عمل نہیں جیسے مخلوط نظام میں مرد اساتدہ سے پڑھنا اور لڑکے لڑکیوں کا ایک جگہ تعلیم حاصل کرنا میل جول، بات چیت، اور بہت سی چیزیں ہیں جن مسائل کاذکر مفتی حضرات سے کر کے عمل کیا جاۓ پھر ڈاکٹر بن جانے کے بعد کی زندگی میں علاج کس طرح کیا جاۓ شرعی اصولوں کے تحت اور ہاں ایک بات یہ کے تعلیم اور علاج کے دوران کتابیں پڑھائ جاتی ہیں ان میں تصاویر ہوتی ہیں اکثر خود بنانی بھی پڑتی ہیں جو بہت بڑا گناہ ہے۔ اگر ان سب مسائل کو سیکھنے اور عمل کرنے کے بعد کوئ اس میدان میں یا کسی دنیاوی میدان میں قدم رکھے تو سہی ہے ورنہ حالات اس سے بھی بدتر ہونگے۔ ہم علماء کے محتاج ہیں اس لیے ہمیں ان کی معاونت میں قدم اٹھانا چاہیے کیوں کے علما کی وجہ سے دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے اس لیے ہمیں ان سے محبت کرنی چاہیے کے یہ ہمارے سچے خیرخواہ ہیں۔

  10. #10
    Join Date
    15 Dec 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    1,511
    Threads
    117
    Credits
    160
    Thanked
    530

    Default

    بہترین
    جزاک اللہ
    نقشِ قدم نبی کہ ہیں جنت کے راستے
    اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

    سلسلہ بیعت

  11. #11
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    MASHALLAH Wahid Awan bahye.. kush rahye

  12. #12
    Mrs asad's Avatar
    Mrs asad is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd October 2014 @ 03:35 PM
    Join Date
    02 Feb 2010
    Location
    faisal abad
    Gender
    Female
    Posts
    462
    Threads
    5
    Credits
    0
    Thanked
    45

    Default

    be shaq ALLAH PAK hamre millat ke orat ko dobarah wo he sacha muqqam samjhney ke tofeeq de jis ko chorne k der per ho gaein hen billa wajja ke andha dhund khokly taqleeed k chakker men. aaaaaaaaammmmeeen.
    لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 62
    Last Post: 25th April 2013, 06:33 AM
  2. Replies: 55
    Last Post: 26th March 2011, 07:20 AM
  3. Replies: 7
    Last Post: 14th October 2009, 07:40 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •